کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

میں ڈاکٹر عباس، پاکستانی بھائی اور حجاب کو مِس کر رہا ہوں۔
 
ماوراء

محفلین
ہائے۔۔یہ کس نے میرا من پسند تھریڈ کھولا۔۔شکریہ شمشاد بھائی۔ لیکن شمشاد بھائی۔۔۔حجاب تو ابھی گئی ہے۔ مطلب کہ محفل پر نہیں آئی تھی۔ :roll:

فی الحال تو میں 4،5 گھنٹوں سے باجو کو یاد کر رہی ہوں۔ اور وہ ہیں کہ آن لائن ہی نہیں آ رہیں۔ حالانکہ مجھے پتہ چلا ہے کہ روز شام کو آن لائن ہوتی ہیں۔ لیکن آج میں نے کیا یاد کیا۔۔۔تو آن لائن ہی نہیں ہوئیں۔ :?
 
پاکستانی

محفلین
ارے واہ اچھا دھاگہ ہے یہ ‘مس‘ کا

شکریہ شمشاد بھائی
میں آپ سب کو ‘مس‘ کر رہا ہوں :lol:

بس کچھ مصروفیت تھیں جس کی وجہ سے چند غیر حاضریاں ہوئیں اور ابھی بجٹ پر کچھ لکھنا بھی تھا، اس لئے کل انشاءاللہ ملاقات ہو گی۔
 
ظفری

لائبریرین
زکریا ۔۔ یہ دھاندلی ہے ۔۔۔ میں نے تقربیاً یہی جملہ پوسٹ کیا تھا مگر میسج آگیا کہ کوئی اور پوسٹ آپ سے پہلے آچکی ہے ۔ جب چیک کیا تھا تو جو میں لکھنے والا تھا ۔ وہ تم پہلے ہی لکھ چکے تھے ۔ :shock:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ دھاگہ میں نے اراکینِ محفل کو مِس کرنے پر کھولا ہے جیسا کہ ایک خرم صاحب تھے، پتہ نہیں کہاں رہ گئے؟ یہ بھی ہو سکتا ہے ان کی بیگم نے محفل میں آنے پر مکمل پابندی لگا دی ہو۔

خدشہ ہے کہ رضوان بھی انہی حالات سے دوچار ہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
ایک ڈاکٹر افتخار راجہ بھی تھے ۔ ان کے ساتھ بھی کہیں ایسا مسئلہ نہ ہو شمشاد بھائی ۔ :?:
 
تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
ہائے۔۔یہ کس نے میرا من پسند تھریڈ کھولا۔۔شکریہ شمشاد بھائی۔ لیکن شمشاد بھائی۔۔۔حجاب تو ابھی گئی ہے۔ مطلب کہ محفل پر نہیں آئی تھی۔ :roll:

فی الحال تو میں 4،5 گھنٹوں سے باجو کو یاد کر رہی ہوں۔ اور وہ ہیں کہ آن لائن ہی نہیں آ رہیں۔ حالانکہ مجھے پتہ چلا ہے کہ روز شام کو آن لائن ہوتی ہیں۔ لیکن آج میں نے کیا یاد کیا۔۔۔تو آن لائن ہی نہیں ہوئیں۔ :?

:? کیا ہوا ؟ کیوں چار ، پانچ گھنٹوں سے یاد کر رہی ہو ؟ خیریت ؟ :?
میں تو دوپہر کی نکلی ابھی کچھ دیر پہلے گھر لوٹی ہوں گھر ہوتی تو آتی نا ۔ ویسے مجھے ای میل ملی ہے تمھاری ابھی جواب لکھ رہی ۔
 
تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
یہ دھاگہ میں نے اراکینِ محفل کو مِس کرنے پر کھولا ہے جیسا کہ ایک خرم صاحب تھے، پتہ نہیں کہاں رہ گئے؟ یہ بھی ہو سکتا ہے ان کی بیگم نے محفل میں آنے پر مکمل پابندی لگا دی ہو۔

خدشہ ہے کہ رضوان بھی انہی حالات سے دوچار ہیں۔

ہاں تو اچھا ہے نا ۔ کیا ضرورت ہے بیگمات کے ہوتے ہوئے ادھر آنے کی ۔ ؟ :p جتنا بیویاں اپنے شوہروں کو جانتی ہیں شاید ہی کوئی اور جانے :lol: :lol: اس لئے کسی بیگمات والوں کو مس کرنے یا بلانے کی قطعی ضرورت نہیں ان لوگوں کو گھر کے کام کاج کرنے دیں ۔ ذمے داری کا احساس کیسے ہوگا جب ذمے داریاں نہیں اٹھائے گے ؟ اور ذمے دار شوہر بننے کے لئے ضروری ہے گھر ، بیگم ، اور بچوں میں مگن رہے ۔ :lol: ادھر آکر ان لوگوں نے کرنا بھی کیا ہے ۔؟ اس لئے جو ، جو جہاں ہے وہی رہنے دیا جائے ۔ :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
تو آپ کا کیا خیال ہے جو شادی شدہ یہاں آتے ہیں انہیں کوئی کام نہیں ہوتا؟ :cry:

ویسے اب تو فرزانہ صاحبہ کو بھی بہت مس کیا جا رہا ہے کہ غیرحاضری کافی لمبی ہو گئی ہے۔

ایس ایم ایس کرنےکا وقت آ گیا ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
میں جاوید اقبال بھائ اور نوید ملک (عرف صواحیب) کو مس کر رہی ہوں۔

اور شاکر عزیر کو بھی ۔۔۔ آتے ہیں مگر دعا سلام نہیں کرتے ہم سے :cry:
 
جیہ

لائبریرین
سند باد بھائ آج کل سفرنامہ لکھنے میں مصروف ہیں۔ میں بازار گئی تھی تو ان کے دکان پر بھی گئی تھی چند کتابیں خریدنے، وہیں پوچھا۔

میں نے ان سے پوچھا کہ آپ محفل پر کیوں نہیں آتے؟ تو وہ حیران رہ گیے ۔ پوچھا آپ کیسے جانتے ہیں ؟ تو میں نے کہا کہ میں جیہ ہوں۔ بڑے خوش ہوئے ۔ بوتل بھی منگوائ۔
8)
 
تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
تو آپ کا کیا خیال ہے جو شادی شدہ یہاں آتے ہیں انہیں کوئی کام نہیں ہوتا؟ :cry:

ویسے اب تو فرزانہ صاحبہ کو بھی بہت مس کیا جا رہا ہے کہ غیرحاضری کافی لمبی ہو گئی ہے۔

ایس ایم ایس کرنےکا وقت آ گیا ہے۔

ہوتے ہیں کام کیوں نہیں ہوتے ۔ مگر پابندیاں بھی لگے اگر تو اور لگانے والی بیوی ہو ، تو پھر پابندی بھی بغیر کسی وجہ کے تو نہیں لگا کرتی نا :lol: :p
کچھ تو ہے جو بیویاں بچاریاں اپنے شوہروں کو پابندی لگاتیں ہیں ورنہ کون بیوی جسکا دماغ خراب بلاوجہ شوہر پر پابندی عائد کرے گی ۔ :lol: :?:
 
جیہ نے کہا:

کیا بات ہے جیہ کتاب لینے گئی اور بوتل مفت میں مل گئی مگر زیادہ خوش نہ ہو۔ میری جب رضوان سے ملاقات ہوئی تھی تو مجھے آفس سے پک کیا تھا اور بمع اہل عیال ڈنر بھی دیا تھا۔ میں نے بھی اب آفر کیا ہے مگر رضوان جیسا چکنا گھڑا بھی کوئی نہیں ویسے مصروفیت بھی ہے۔

میں جاوید بھائی کو بہت مس کر رہا ہوں

اور ماورا کے چٹکلے بھی مس کر رہا ہوں ، اب تو بات بھی نہیں کرتی پتہ نہیں کن ہواؤں میں ہوتی ہے۔

فرزانہ بھی بہت دیر سے غائب ہے اور آخری خط بھی منتظر ہے جواب کا۔
 
شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
سند باد بھائ آج کل سفرنامہ لکھنے میں مصروف ہیں۔ میں بازار گئی تھی تو ان کے دکان پر بھی گئی تھی چند کتابیں خریدنے، وہیں پوچھا۔

میں نے ان سے پوچھا کہ آپ محفل پر کیوں نہیں آتے؟ تو وہ حیران رہ گیے ۔ پوچھا آپ کیسے جانتے ہیں ؟ تو میں نے کہا کہ میں جیہ ہوں۔ بڑے خوش ہوئے ۔ بوتل بھی منگوائ۔
8)

یہ سند باد نے کہا “ آپ کیسے جانتے ہیں؟“ تو کیا مرادانہ گیٹ اپ میں گئی تھیں، اور مزید یہ کہ تم نے کہہ دیا “ میں جیہ ہوں۔“

اور تم نے انہیں پہچانا کیسے؟

اور ہاں آج تو اتوار ہے، اتوار کو تو ان کی دکان ہی بند ہوتی ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
تو آپ کا کیا خیال ہے جو شادی شدہ یہاں آتے ہیں انہیں کوئی کام نہیں ہوتا؟ :cry:

ویسے اب تو فرزانہ صاحبہ کو بھی بہت مس کیا جا رہا ہے کہ غیرحاضری کافی لمبی ہو گئی ہے۔

ایس ایم ایس کرنےکا وقت آ گیا ہے۔

ہوتے ہیں کام کیوں نہیں ہوتے ۔ مگر پابندیاں بھی لگے اگر تو اور لگانے والی بیوی ہو ، تو پھر پابندی بھی بغیر کسی وجہ کے تو نہیں لگا کرتی نا :lol: :p
کچھ تو ہے جو بیویاں بچاریاں اپنے شوہروں کو پابندی لگاتیں ہیں ورنہ کون بیوی جسکا دماغ خراب بلاوجہ شوہر پر پابندی عائد کرے گی ۔ :lol: :?:

اب خوامخواہ کی پابندیاں کون برداشت کرئے گا؟
 
ظفری

لائبریرین
میں تو حقیقی معنوں میں رضوان کو مس کر رہا ہوں ۔ کہا بھی تھا کہ کچھ دن میں محفل پر دوبارہ فعال ہوجاؤں گا مگر اب تک نہیں آیا ہے ۔ :cry:
 
شمشاد

لائبریرین
آج کرتا ہوں رضوان کو ایس ایم ایس، واقعی کافی لمبی غیر حاضری ہو گئی ہے ان کی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top