محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

نایاب

لائبریرین
ہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
واہ بہت خوب محترم خلیل بھائی
بے حد لطف لیا پڑھ کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت شکریہ بہت دعائیں شراکت پر ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
مایہ ء ناز قومی ہاکی ٹیم کی ایک دیرینہ پیروڈی یاد آگئی۔
ہماری آنکھوں میں آج تک۔ ”وہ“۔ شکست لندن کھٹک رہی ہے
گلے میں لٹکےتھے جن کے تمغے ۔اب ان میں ہاکی لٹک رہی ہے

واہ عاطف بھائی اگر یاد ہوتو پوری نظم شیئر کیجیے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
خلیل صاحب ۔۔کوئی بیس پچیس برس کی بات ہے۔قومی ٹیم لندن سے ہار کر واپس آئی تھی تو غالبا" پی ٹی وی ایوارڈز کی تقریب میں خالد عباس ڈار نے سنائی تھی۔اس وقت راقم کی عمر کوئی دس بارہ برس ہو گی ۔یاد داشت میں صرف یہی چندشکستہ سے کلمات محفوظ رہ پائے وہ بھی اس لیے کہ موزوں تھے ۔۔۔ اگر اتفاق سے کہیں ملی تو ضرور :lol:۔
 

شمشاد

لائبریرین
مایہ ء ناز قومی ہاکی ٹیم کی ایک دیرینہ پیروڈی یاد آگئی۔
ہماری آنکھوں میں آج تک۔ ”وہ“۔ شکست لندن کھٹک رہی ہے
گلے میں لٹکےتھے جن کے تمغے ۔اب ان میں ہاکی لٹک رہی ہے


عاطف بھائی آپ تو بہت پرانی بات کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں کی بات کریں کرکٹ کو مدنظر رکھیں۔

ہماری سانسوں میں آج تک یہ شکست لندن کھٹک رہی ہے
گلے میں لٹکے تھے جن کے تمغے، ان میں اب گیند اٹک رہی ہے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
عاطف بھائی آپ تو بہت پرانی بات کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں کی بات کریں کرکٹ کو مدنظر رکھیں۔
ہماری سانسوں میں آج تک یہ شکست لندن کھٹک رہی ہے
گلے میں لٹکے تھے جن کے تمغے، ان میں اب گیند اٹک رہی ہے
شمشاد بھائی ۔ واقعی بہت پرانی بات ہے میں ان دنوں اتنا تھا جتنے اب میرے بچے ہیں۔ اف ۔۔۔ میرے بچپن کے دن :party: ۔ اور ہاں کرکٹ کی بات کرنے کے لائق ہمیں چھوڑا ہی کہاں ہے کرکٹ والوں نے۔۔۔۔
 
12۔اب پیشِ خدمت ہے
جنابمحمد حفیظ الرحمٰن کی ایک خوبصورت غزل کی پیروڈی

غزل

محمد خلیل الرحمٰن

( محمد حفیظ الرحمٰن سے معذرت کے ساتھ)​


جن سے ملنے کا وقت طے تھا آج
وہ تو سنتے ہیں کل کے لوٹ گئے

جن کا سامان کچھ نہ تھا وہ بھی
ہم سے ساماں بدل کے لوٹ گئے

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

اگر "زبردست" سے بڑا کوئی ریٹ ہوتا تو بخدا آپ کو آج دے ہی دیتا
بہت خوب بہت خوب بہت خوب
 
آج ایک اوٹ پٹانگ غزل پیشِ خدمت ہے

‘‘گو نو ا گو ’’ میں زے بھی آتی ہے
زے لگائیں تو بحر جاتی ہے

کیسا ‘‘لمگشتگی’’ کا عالم ہے
نیند آتی نہ نیند جاتی ہے

ہار کر بھی جو ہارنا چاہوں
جیت ناخن کھڑی چباتی ہے

ایک بکرا ہی چاہیے تھا ‘‘ وَر’’
اس سے سستی تو گائے آتی ہے

اُس ‘‘ نے آخر کو ہولیا خاموش’’
بات کرنی اُسے بھی آتی ہے

‘‘شعر گوئی پہ ہم ہی کیوں مائل’’
تُک (کی) بندی تو سب کو آتی ہے

‘‘دل ہتھیلی میں پیش ’’ کرتے ہی
‘‘نیک نام’’ اپنی داستاں کی ہے

روندنے کو ہی لیک (ن) آجاتے
شاعری روز کی کہانی ہے​
 

فرحت کیانی

لائبریرین

‘‘گو نو ا گو ’’ میں زے بھی آتی ہے
زے لگائیں تو بحر جاتی ہے

واہ واہ۔ بہت خوب ۔ حسبِ روایت عمدہ کلام خلیل بھائی۔ :) ۔۔مجھے آپ کے کلام کا بہت انتظار رہتا ہے ۔ ممکن ہو تو پوسٹ کرتے ہوئے مجھے بھی ٹیگ کر دیا کریں پلیز۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
آج ایک اوٹ پٹانگ غزل پیشِ خدمت ہے

‘‘گو نو ا گو ’’ میں زے بھی آتی ہے
زے لگائیں تو بحر جاتی ہے

کیسا ‘‘لمگشتگی’’ کا عالم ہے
نیند آتی نہ نیند جاتی ہے

ہار کر بھی جو ہارنا چاہوں
جیت ناخن کھڑی چباتی ہے

ایک بکرا ہی چاہیے تھا ‘‘ وَر’’
اس سے سستی تو گائے آتی ہے

اُس ‘‘ نے آخر کو ہولیا خاموش’’
بات کرنی اُسے بھی آتی ہے

‘‘شعر گوئی پہ ہم ہی کیوں مائل’’
تُک (کی) بندی تو سب کو آتی ہے

‘‘دل ہتھیلی میں پیش ’’ کرتے ہی
‘‘نیک نام’’ اپنی داستاں کی ہے

روندنے کو ہی لیک (ن) آجاتے
شاعری روز کی کہانی ہے​

واہ واہ واہ ۔۔۔۔!

زبردست (y)

کیا بات ہے محمد خلیل الرحمٰن بھائی ۔۔۔۔!

اس دفعہ آپ نے بتایا نہیں کہ یہ کس کلام کی پیروڈی ہے۔ :) :p
 
۱۶۔ اور اب پیشِ خدمت ہے جناب عظیم کی خوب صورت غزل کی پیروڈی۔

’’کب تلک کل پہ ٹال رکھیے گا‘‘
میرا بھتا نکال رکھیے گا

اپنے حصے سے آخرش مجھ کو
‘‘آپ کب تک نکال رکھیے گا’’

آپ کو فائدہ مبارک ہو
بس ‘‘ہمارا خیال رکھیے گا’’

گائے ہو، اونٹ ہو یا بکرا ہو
کھال اس کی سنبھال رکھیے گا

کہہ چکے ہیں غزل ، مبارک ہو!
بحر کا بھی خیال رکھیے گا

 
Top