فیفا ورلڈ کپ 2014

x boy

محفلین
سب جانتے ہیں کہ یہ بہت بڑا ایونٹ ہے لیکن اس میں ہم کو انتہا تک نہیں جانا چاہیے
کراچی کے کچھ بلوچ علاقوں میں اس کو بہت ہی زیادہ دیکھا گیا ہے گھر گھر میں ارجنٹینا کا جھنڈا اس کے فین سجا کر بیٹھے ہیں
اسی طرح برازیل کے فین بھی برازیلین جھنڈا لگائے بیٹھے ہیں اگر دوسرے کو لعن تعن کرتے ہیں اور جھنڈا جلاتے نظر آتے ہیں
جیت پر کلاشنکوف کا ہوائی برسٹ بھی ہوتا ہے غرض کہ تمام بیہودگیا جو اسپورٹس فین میں نہیں ہونی چاہیے وہ نظر آرہی ہیں
ایسے لگتا ہے یہ ورلڈ کپ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہے اور دونوں قومیں کراچی لیاری ، گولی مار، بلوچ پاڑا میں موجود
ہے
بیگانوں کی شادی میں عبداللہ دیوانہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
فائنل برازیل اور ارجنٹینا کے درمیان ہوتا نظر آ رہا ہے۔
لیکن جرمنی کی ٹیم بھی کم نہیں ہے۔
 

کاشفی

محفلین
ایک بتائیں جرمنی یا برازیل؟
دنوں سیمی فائنل دیکھنے کے بعد میں بہتر تجزیہ کرسکتا ہوں اور بتا سکتا ہوں کہ کون سے ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔اور میری وہ بات 100فیصد درست ہوگی انشاء اللہ۔۔:)
فلحال شیخ رشید صاحب کی طرح تجزیہ کرنے والوں کے تجزیئے غلط بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔۔۔اس لیئے انہیں محتاط رہنا چاہیئے۔۔۔۔
 

فہیم

لائبریرین
ہالینڈ کو کیوں بھول گئے لوگ۔
کیا یاد نہیں پچھلے ورلڈ کپ میں اس نے برازیل کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ تو کیا وہ ارجنٹائن کو نہیں ہرا سکتا۔
 
اس صدی میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کا اگر جائزہ لیا جائے تو :-
2002 کے سیمی فائنلز میں 2 ایشیائی، ایک یورپی اور ایک امریکی ٹیم تھی، کپ برازیل گیا۔ ٹورنامنٹ ایشیا میں ہوا
2006 کے سیمی فائنلز میں چاروں ٹیمیں یورپ سے تھیں، کپ اٹلی گیا۔ ٹورنامنٹ یورپ میں ہوا
2010 کے سیمی فائنلز میں 3 یورپین اور ایک امریکی ٹیم تھی، کپ سپین گیا ۔ ٹورنامنٹ افریقہ میں ہوا
۔۔۔۔
اب تک 10 بار ورلڈ کپ یورپ میں ہوا اور صرف ایک بار ( 1958 ) امریکی ٹیم یورپ میں ورلڈ کپ جیت سکی ہے، جبکہ 7 بار ورلڈ کپ امریکہ میں ہوا ہے اور ایک بار بھی کوئی یورپی ٹیم نہیں جیت سکی۔ ایشیا کا ورلڈ کپ برازیل اور افریقہ کا ورلڈکپ یورپی ٹیم نے جیتا۔
2014 کے سیمی فائنلز میں 2 یورپی اور 2 امریکی ٹیمیں ہیں، فائنل میں دونوں امریکی ٹیمیں ہونی چاہیے۔
کل 10 بار ورلڈکپ یورپ نے جیتا اور 9 بار امریکہ نے، باری تو امریکیوں کی ہی ہے۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
دنوں سیمی فائنل دیکھنے کے بعد میں بہتر تجزیہ کرسکتا ہوں اور بتا سکتا ہوں کہ کون سے ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔اور میری وہ بات 100فیصد درست ہوگی انشاء اللہ۔۔:)
فلحال شیخ رشید صاحب کی طرح تجزیہ کرنے والوں کے تجزیئے غلط بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔۔۔اس لیئے انہیں محتاط رہنا چاہیئے۔۔۔۔
اور وہ تجزیہ کیا ہے؟ کیا میچوں کے بعد بتائیں گے؟
 

کاشفی

محفلین
باری واری کچھ نہیں
جیتنا جرمنی کو ہی ہے بس۔
اب کوئی اور پش گوئی نہیں۔ یہ آخری ہے

یہ آخری پیش گوئی کیسے ہوگئی۔۔اللہ رب العزت آپ کو لمبی حیاتی عطا فرمائے۔۔آمین۔ابھی بہت سے پیش گوئیاں کرنی ہے آپ نے۔۔
خان صاحب! آنے والے وقتوں میں کیا یوگینڈا ورلڈ کپ جیت سکتا ہے پاکستان سے فائنل میں۔۔؟ پاکستانی لوڈشیڈنگ کی روشنی میں اس کے بارے میں کوئی پیش گوئی کریں۔۔پلیز۔!
 
Top