نویں سالگرہ ”اردو محفل فورم“ پر کن کن سے کیا کیا سیکھا؟

ہم نے اس پیاری سی محفل میں تقریبا ڈیڑھ سال کے عرصے میں یہ دس چیزیں سیکھیں:
  1. علم عروض (تمام اساتذۂ سخن اور ماہرینِ عروض سے)
  2. علم قافیہ (قابل احترام مزمل شیخ بسمل صاحب سے)
  3. شعریت (اساتذۂ کرام محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب اور محترم جناب الف عین صاحب سے)
  4. غزل گوئی (اساتذۂ کرام محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب اور محترم جناب الف عین صاحب سے)
  5. املا کی درستی (استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب سے)
  6. محاوراتی درستی (استاد محترم جناب الف عین صاحب سے)
  7. بلاگ بنانا (پیارے اور قابل دوست محمدعلم اللہ اصلاحی صاحب سے)
  8. محبتیں بانٹنا (تمام اہل محفل سے)
  9. بغیر عوض کے اپنا فن سکھانا (تمام ماہرینِ محفل سے)
  10. برداشت اور تحمل (انتظامیہ سے :) )
اللہ تعالیٰ اس محفل کو دن دگنی ، رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ، شرور سے اس کی حفاظت فرمائے اور ان تمام اہلِ محفل کو جزائے خیر عطا فرمائے جن سے ہمیں ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا رہتا ہے۔

آپ سب بھی بتائیے۔ :)

جو جو جوابات آتے رہیں گے ، نیچے فہرست میں ان کا نمبر وار لنک دیا جاتا رہے گا، تاکہ درمیان کے تبصروں اور گپ شپ کی وجہ سے اصل مراسلوں کا پڑھنا دشوار نہ رہے:
  1. محترم محمداحمد صاحب کا خوبصورت جواب
  2. محترم لئیق احمد صاحب کا تفصیلی جواب
  3. محترم نیرنگِ خیال صاحب کا پرانا جواب
  4. استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب کا مفید جواب
  5. محترم جناب آبی ٹو کول صاحب کا مختصر سا جواب
  6. محترم نایاب صاحب کا پیارا سا جواب
  7. محترمہ ناعمہ عزیز صاحبہ کا پُرخلوص جواب
  8. محترم عائشہ عزیز صاحبہ کا سوالیہ جواب
  9. محترم شمشاد صاحب کا مزاحیہ جواب
  10. محترم سویدا صاحب کا متشکرانہ جواب
  11. محترم قیصرانی صاحب کا ٹکا سا جواب
  12. محترم عثمان صاحب کا مختصر ترین جواب
  13. محترم عمر سیف صاحب کا چند لفظی جواب
  14. محترمہ غدیر زہرا صاحبہ کا کھلکھلاتا جواب
  15. محترم عین عین صاحب کا سادہ سا جواب
  16. محترم نوشاب صاحب کا طویل جواب
  17. محترم سید فصیح احمد صاحب کا بے ساختہ جواب
  18. محترم بھلکڑ صاحب کا "ٹیگ زدہ" جواب
  19. محترمہ ماہی احمد صاحبہ کا محفل کو سراہتا جواب
  20. استاد محترم جناب اعجاز عبید صاحب کا مشفقانہ جواب
  21. محترم مہدی نقوی حجاز صاحب کا شاعرانہ جواب
  22. محترم جناب اوشو صاحب کا حالیہ جواب
  23. محترم جناب امجد میانداد صاحب کا جذبات سے پُر جواب
  24. محترمہ نور سعدیہ شیخ صاحبہ کا صاف اور کھرا جواب
  25. آپ کے جواب کا انتظار ہے۔ :)
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
ماشاء اللہ ۔۔۔۔! آپ ذرا منظم قسم کےطالبِ علم ہیں سو بہت کچھ بہت جلد سیکھ لیا اور باقاعدہ فہرست بھی جاری کر دی۔ :)

ہم نے اردو محفل سے کیا کیا سیکھا اگر لکھنے بیٹھیں تو دفتر کے دفتر سیاہ ہو جائیں۔

سادہ لفظوں میں یوں سمجھیے کہ محفل ہمارے اساتذہ سے بھری پڑی ہے۔
 
مجھے محفل پر زیادہ عرصہ نہیں گزرا اس لئے زیادہ سیکھنے کا موقع نہیں ملا لیکن بہت سے دوستوں کی بہت سی خوبیوں سے متاثر ضرور ہوا ہوں۔

مثلاً
1- شمشاد بھائی کی محفل اور محفلین سے محبت اور شفقت سے۔
2- محمداحمد کے میٹھے لہجے نے تو ایک دفعہ مجھے تقریباً خرید لیا :)۔
3- نیرنگ خیال کی حس مزاح ۔
4- ظفری کی علمی وسعت اور اس پر دلائل کی گرفت۔
5- عبدالرحمن بھائی کی نیک دلی اور پر خلوص دوستی۔
6- محمدعلم اللہ اصلاحی کی موضوع پر تحقیق۔
7- حاتم راجپوت کا اپنے علم پر اعتماد۔
8- زیک کا باریک نکتے کو پکڑنا، واقعی زہین آدمی ہیں۔
9- ساقی۔ کی اپنے یقین پر ثابت قدمی۔
10- سید فصیح احمد, بھائی کی حاضر جوابی اور اپنے مکالمے پر گرفت۔
11-@قیصرانی کا میٹھے لہجے میں اگلے کو قائل کرنے کی کوشش۔
12- آبی ٹوکول کی سادگی اور نیک دلی۔
13- عمر سیف کی حقیقت پسندی
14- ایچ اے خان کا وہی بات کہنا جسے وہ دل میں درست سمجھتے ہیں اور لوگوں کی مخالفانہ رائے اور ناپسندیدگی کی پروا نا کرنا۔
15- ساجد بھائی کی سمجھداری اور سوجھ بوجھ
16- عبدالقیوم چوہدری کی حالات حاضرہ پر گرفت۔
17- ابن سعید کی معاونت اور میٹھا لہجہ۔
18- استاد محترم جناب الف عین کی علمی شفقت۔
19- میری چھوٹی بہنیں ماہی احمد اور ملائکہ کی نیک دلی اور حق پرستی۔
20- اور بہت زیادہ محترم سید زبیر صاحب کی مثبت علمی وسعت اور ان کا محفل میں عمومی احترام

اور بھی بہت سی اچھی ہستیاں ہیں جن سے مجھے یہاں ملنے کا موقع ملا اور جن کی وجہ سے یہاں میرا دل لگ گیا لیکن سب کے نام اس وقت زہن میں نہیں آرہے۔ :)
 
بجا ارشاد فرمایا۔ :)
 
واہ لئیق بھائی! کیا نظر پائی ہے ، اسے کہتے ہیں بنظر غائر دیکھنا ، یہ بنظرِ سرسری کی ضد ہے۔ :)
 
پھر کیا بات ہوئی کہ سودا طے ہوتے ہوتے رہ گیا۔
ویسے احمد بھائی کو نمبر خوب دیا ہے آپ نے۔۔۔ :p
میں نے اس کو پڑھا بھی یوں تھا کہ
2 نمبر محمداحمد کے میٹھے لہجے نے تو ایک دفعہ مجھے تقریباً خرید لیا۔
کمال کی حس مزاح پائی ہے آپ نے بھی۔ :)
میرے خیال میں "پُرمزاح" کی سب سے زیادہ ریٹنگ آپ ہی کی ہوگی؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

آبی ٹوکول

محفلین
اس سادگی پہ کون نہ مرجائے اے خدا

سادا تے اوہ وی میں تے، اتوں نیک دل وی کیا بات ہے جئے ہو لئق بھائی کی
حجور میں سادا ضرور آں پر ایناں وی نہیں کہ نیک دل وی ہواں آہو
 
Top