آنکھ، چشم، نین، دیدہ، نگاہ، نظر پر اشعار

مقدس

لائبریرین
اور اس دھاگے میں جو جو آئے گا اُس پر مزید رعب بیٹھ جائے گا۔ :D:D

ویسے مجھے ایک محاورہ یاد آ رہا ہے۔ "اپنے پیروں پر کُلھاڑی مارنا" یا اس سے ملتا جلتا کچھ۔ :twisted:
ہی ہی ہی ہی ۔۔۔۔ مجھے تو کوئی کچھ نہیں کہے گا۔۔۔۔۔ شامت آپ کی آئے گی کہ جانتے بوجھتے غلطی کیوں کی
 

جاسمن

لائبریرین
میں کب سے آنکھ میں آنسو سجائے پھرتا ہوں
سُنا تھااُس کو نگینوں کی جستجو ہے بہت
 

جاسمن

لائبریرین
جاگتےزخموں پہ دِل کے عُمر بھر ہو نرم ہاتھ
خوب گو آنکھیں ہماری ناز برداری کریں
 

جاسمن

لائبریرین
تُم یونہی ناراض ہوتے ہو ورنہ مے خانے کا پتہ
ہم نے ہر اُس شخص سے پُوچھا جس کے نین نشیلے تھے
 

جاسمن

لائبریرین
اچانک سامنے پا کر کہیں سانسیں نہ رک جائیں
میری آنکھوں سے ہاتھ اپنے ہٹا آہستہ آہستہ
 

محمداحمد

لائبریرین
آنکھ پہ ہاتھ دھرے پھرتے تھے لیکن شہر کے لوگوں نے
اُس کی باتیں چھیڑ کے ہم کو لہجے سے پہچان لیا​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اور اس دھاگے میں جو جو آئے گا اُس پر مزید رعب بیٹھ جائے گا۔ :D:D

ویسے مجھے ایک محاورہ یاد آ رہا ہے۔ "اپنے پیروں پر کُلھاڑی مارنا" یا اس سے ملتا جلتا کچھ۔ :twisted:
پنجابی میں "ہور چوپو" والا محاورہ بھی اسی لئے ہے۔۔۔ :p
 
Top