مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

جاسمن

لائبریرین
ماشاءاللہ میرے بیٹے محمد نے دسمبر میں 30واں پارہ حفظ کر لیا ہے۔ محمد ٪ 86 اور فاطمہ ٪94 نمبر لے کر بالترتیب چوتھی اور دوسری جماعت میں پاس ہو گےء ہیں الحمد اللہ ۔ خصوصا"محمدکے 30 واں پارہ حفظ کرنے کی بے حد خوشی ہے۔اللہ ہم سب کو قرآنِ پاک تجوید کے ساتھ پڑھنے، حفظ کرنے، سمجھنے، عمل کرنے اور پھیلانے کی توفیق عطا کرے۔ آمین!
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
ماشاءاللہ میرے بیٹے محمد داؤد نے دسمبر میں 30واں پارہ حفظ کر لیا ہے۔ محمد داؤد ٪ 86 اور ایمن فاطمہ ٪94 نمبر لے کر بالترتیب چوتھی اور دوسری جماعت میں پاس ہو گےء ہیں الحمد اللہ ۔ خصوصا"داؤد کے 30 واں پارہ حفظ کرنے کی بے حد خوشی ہے۔اللہ ہم سب کو قرآنِ پاک تجوید کے ساتھ پڑھنے، حفظ کرنے، سمجھنے، عمل کرنے اور پھیلانے کی توفیق عطا کرے۔ آمین!
بہت بہت مبارک ہو :)
اب ممکن ہو تو بچے کو ترجمے کے ساتھ قرآن پاک بھی پڑھا دیجئے :)
 

جاسمن

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو :)
اب ممکن ہو تو بچے کو ترجمے کے ساتھ قرآن پاک بھی پڑھا دیجئے :)
قیصرانی بھائ! جزاک اللہ۔ ہم تینوں روزانہ صبح نماز کے بعدقرآنِ پاک کی تلاوت کرتے ہیں۔ پھر میں تین آیات پڑھ کر ترجمہ ، تفسیر، ایک یا دو احادیث ، ایک واقعہ بکھرے موتی سے سناتی ہوںور پھر اللہ کے نام پڑھنے کے بعد ہم دعا کرتے ہیں۔ ارادہ تو یہی ہے کہ ترجمہ اور تفسیر بھی پڑھاؤں۔۔۔۔۔اللہ اپنا کرم کرے اور آسانیاں عطا کرے۔ آمین!
 

نایاب

لائبریرین
ماشاءاللہ
دلی دعاؤں بھری مبارکباد
اللہ مولا سدا اپنی امان میں رکھتے " ایمن و داؤد " کو دین و دنیا کے علوم و نعمتوں سےنوازے آمین ۔
 

x boy

محفلین
الحمدللہ، صحت اور کامیابی اللہ کی طرف سے ہے، اللہ دنیا و آخرت میں کامیاب کرے اور دوبارہ اٹھائے جانے کے بعد شرمندگی سے آزاد ہوں ، ہم سب کے ساتھ ایسا ہی معاملہ ہو، آمین
بہت مبارک ہو
 

فلک شیر

محفلین
اللہ تعالٰی بچوں کی تربیت کے لیے آپ کی کوشش کو قبول فرمائیں اور مزید سعی کی توفیق عطا فرمائیں۔ اور شرف قبولیت بخشیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ
بہت بہت مبارک ہو اور یہ احسن قدم دنیا اور آخرت میں کامیابی و کامرانی کا سبب بنے۔
 
Top