مل جائیں گے سکھ سبھی
دکھ میں جینا سیکھ لیں

ہوں گے حل سب مسئلے
غصہ پینا سیکھ لیں

آجائے گی شاعری
”جام و مینا“ سیکھ لیں

الفت دیں گے سب ، اگر
ترکِ کینہ سیکھ لیں

دل کا ہے یہ تجربہ
لب کو سینا سیکھ لیں

سکھلاتا ہے سَرسَری
دانا بینا! سیکھ لیں

وزن: فعلن فعلن فاعلن
 
آخری تدوین:

شیرازخان

محفلین
بہت عمدہ جناب۔۔۔اسامہ بھائی آپ لکھتے ہی کم ہیں یا ہم سے شئیر کم کرتے ہیں۔۔۔
باقی اس شعر کی سمجھ نہیں آئی۔۔
آجائے گی شاعری
”جام و مینا“ سیکھ لیں
 
بہت عمدہ جناب۔۔۔ اسامہ بھائی آپ لکھتے ہی کم ہیں یا ہم سے شئیر کم کرتے ہیں۔۔۔
باقی اس شعر کی سمجھ نہیں آئی۔۔
آجائے گی شاعری
”جام و مینا“ سیکھ لیں
تعریف کا شکریہ۔
شعر بھی سمجھ میں آجائے گا آہستہ آہستہ۔۔۔
نہیں تو مہدی نقوی حجاز بھائی سمجھادیں گے۔ :)
 

ماہی احمد

لائبریرین
بہت اچھے :)
میں نے سُکھ کو سِکھ پڑھتے ہوئے دھاگہ کھولا تھا، سامنے کلام دیکھ کر چھوٹا سا جھٹکا بھی لگا تھا دل کو۔ :LOL:
 
Top