استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب کا خوبصورت کلام

سپنے تو کجا ، دیکھیے کیا سو بھی سکیں گے؟
مانوس جدائی سے تری ہو بھی سکیں گے؟

کم مائیگیٔ حرفِ تشکر! مجھے بتلا
یہ قرض محبت کے ادا ہو بھی سکیں گے؟

جڑ سے تو اکھاڑیں گے چلو ، بوڑھے شجر کو
ننھا سا نہال اس کی جگہ بو بھی سکیں گے؟

ڈر تھا کہ وہ بچھڑا تو تبسم سے گئے ہم
کیا جانیے اس ہجر میں اب رو بھی سکیں گے؟

اک بار کا اظہار جو صد خونِ انا تھا
اُس داغِ تمنا کو کبھی دھو بھی سکیں گے؟

۱۸دسمبر۲۰۱۳ء
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
اک بار کا اظہار جو صد خونِ انا تھا
اُس داغِ تمنا کو کبھی دھو بھی سکیں گے؟

بہت عمدہ کیا کہنے جی
 
آخری تدوین:

عبد الرحمن

لائبریرین
ماشاء اللہ بہت خوب!
استاد کے ساتھ ساتھ ان کا خوب صورت کلام منظرعام پر لانے کے لیے شاگرد کو بھی مبارک باد۔
 
سپنے تو کجا ، دیکھیے کیا سو بھی سکیں گے؟
مانوس جدائی سے تری ہو بھی سکیں گے؟

کم مائیگیٔ حرفِ تشکر! مجھے بتلا
یہ قرض محبت کے ادا ہو بھی سکیں گے؟

حاصل کی ہوا پالنے والے کبھی سوچیں
ایسی ہی سہولت سے اسے کھو بھی سکیں گے؟

جڑ سے تو اکھاڑیں گے چلو ، بوڑھے شجر کو
ننھا سا نہال اس کی جگہ بو بھی سکیں گے؟

ڈر تھا کہ وہ بچھڑا تو تبسم سے گئے ہم
کیا جانیے اس ہجر میں اب رو بھی سکیں گے؟

اک بار کا اظہار جو صد خونِ انا تھا
اُس داغِ تمنا کو کبھی دھو بھی سکیں گے؟

۱۸دسمبر۲۰۱۳ء

میں نے عرض کیا تھا کہ ’’حاصل کی ہوا ۔۔۔‘‘ والا شعر اس غزل سے خارج گردانئے گا۔
شعر پر مجھے اعتماد ہے، تاہم وہ اس غزل کی مجموعی فضا سے کسی قدر ہٹ کر ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہ
بلا شبہ بہت پر تاثر غزل کہی استاد محترم نے
شریک محفل کرنے پر بہت شکریہ بہت دعائیں محترم سرسری بھائی
 
میں نے عرض کیا تھا کہ ’’حاصل کی ہوا ۔۔۔ ‘‘ والا شعر اس غزل سے خارج گردانئے گا۔
شعر پر مجھے اعتماد ہے، تاہم وہ اس غزل کی مجموعی فضا سے کسی قدر ہٹ کر ہے۔
اوہ ۔۔۔۔ یہ تو بڑی غلطی ہوگئی۔۔۔ بہت معذرت ۔۔۔ ابھی تدوین کیے دیتا ہوں۔
 

ابن رضا

لائبریرین
sss_zpsd9f215fa.jpg
 
Top