استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب کا خوبصورت کلام

محمد اسامہ سَرسَری نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 22, 2014

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    سپنے تو کجا ، دیکھیے کیا سو بھی سکیں گے؟
    مانوس جدائی سے تری ہو بھی سکیں گے؟

    کم مائیگیٔ حرفِ تشکر! مجھے بتلا
    یہ قرض محبت کے ادا ہو بھی سکیں گے؟

    جڑ سے تو اکھاڑیں گے چلو ، بوڑھے شجر کو
    ننھا سا نہال اس کی جگہ بو بھی سکیں گے؟

    ڈر تھا کہ وہ بچھڑا تو تبسم سے گئے ہم
    کیا جانیے اس ہجر میں اب رو بھی سکیں گے؟

    اک بار کا اظہار جو صد خونِ انا تھا
    اُس داغِ تمنا کو کبھی دھو بھی سکیں گے؟

    ۱۸دسمبر۲۰۱۳ء
     
    آخری تدوین: ‏جنوری 23, 2014
    • زبردست زبردست × 9
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. ابن رضا

    ابن رضا لائبریرین

    مراسلے:
    4,255
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    اک بار کا اظہار جو صد خونِ انا تھا
    اُس داغِ تمنا کو کبھی دھو بھی سکیں گے؟

    بہت عمدہ کیا کہنے جی
     
    آخری تدوین: ‏جنوری 23, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. عبد الرحمن

    عبد الرحمن لائبریرین

    مراسلے:
    1,983
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    ماشاء اللہ بہت خوب!
    استاد کے ساتھ ساتھ ان کا خوب صورت کلام منظرعام پر لانے کے لیے شاگرد کو بھی مبارک باد۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی محفلین

    مراسلے:
    6,852
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    میں نے عرض کیا تھا کہ ’’حاصل کی ہوا ۔۔۔‘‘ والا شعر اس غزل سے خارج گردانئے گا۔
    شعر پر مجھے اعتماد ہے، تاہم وہ اس غزل کی مجموعی فضا سے کسی قدر ہٹ کر ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    واہہہہہہہہہہہہہہہ
    بلا شبہ بہت پر تاثر غزل کہی استاد محترم نے
    شریک محفل کرنے پر بہت شکریہ بہت دعائیں محترم سرسری بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اوہ ۔۔۔۔ یہ تو بڑی غلطی ہوگئی۔۔۔ بہت معذرت ۔۔۔ ابھی تدوین کیے دیتا ہوں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اس مراسلے میں تدوین کرکے غزل کا کوئی دوسرا شعر لکھ دیں۔ استاد جی نے اس شعر کو اس غزل کا حصہ بنانے سے منع فرمایا تھا۔
     
    • متفق متفق × 1
  8. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    تمام شاگروں کو خیر مبارک۔۔۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آپ کا یہ ”واہہہہہہہہہہہہہہہہہہ“ بھی خوب ہے۔۔۔ :)
    اللہ خوش رکھے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی محفلین

    مراسلے:
    6,852
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    ارے بھائی! مجھے میری اوقات میں رہنے دیجئے ، حضرت علامہ صاحب! اب اتنا بھی کیا بھلا؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. محمود احمد غزنوی

    محمود احمد غزنوی محفلین

    مراسلے:
    6,435
    موڈ:
    Torn
    خوبصورت کلام ہے جناب۔۔۔
     
    • متفق متفق × 1
  12. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    پابندیٔ اوقات تو شاگردوں کے لیے ضروری ہوتی ہے۔ :)
     
    • متفق متفق × 1
  13. عبد الرحمن

    عبد الرحمن لائبریرین

    مراسلے:
    1,983
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    حضرت کی خدمت میں یہ احقر کا پہلا مراسلہ ہے۔
    بس اتنا عرض کروں گا کہ ایسا نہ کہا کریں آپ!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    خوبصورت کلام، لیکن درد میں ڈوبا :(
     
    • متفق متفق × 2
  15. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    دوسرے شعر کے پہلے مصرعے میں بتلا ہے یا بتا ؟ شائد ٹائپنگ کی غلطی ہے
     
    • زبردست زبردست × 1
  16. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بتلا
     
  17. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    بتلا سے مصرعہ بےوزن نہیں ہوجاتا ؟
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  18. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    نہیں، بلکہ بتا سے بے وزن ہورہا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  19. ابن رضا

    ابن رضا لائبریرین

    مراسلے:
    4,255
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    درست تقطیع اس طرح ہوگی:
    کم ما ءِ ۔۔۔ مفعول
    گِ یے حر فِ ۔۔۔۔ مفاعیل
    تَ شک کُر مُ ۔۔۔ مفاعیل
    جِ بت لا ۔۔۔ فعولن
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر