اہل سنت و الجماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمان قتل

کاشفی

محفلین
اہل سنت و الجماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمان قتل
203756_45286030.jpg

لاہور کے علاقے راوی روڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ جاں بحق ہو گئے۔ اہلسنت و الجماعت نے اتوار کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور: (دنیا نیوز) اہل سنت و المجاعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ کریم پارک راوی روڈ میں محمدیہ مسجد میں نماز جمعہ کے بعد گاڑی پر اپر مال پر اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ بتی چوک پر موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے مولانا شمس الرحمان، ان کا ڈرائیور عدنان اور راہگیر ظفر زخمی ہو گئے۔ مولانا شمس الرحمان کے سر پر کئی گولیاں لگیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر میاں منشی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد منشی ہسپتال اور میو ہسپتال پہنچ گئی۔ کارکن پھوٹ پھوٹ کر روتے رہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی۔ اہلسنت و الجماعت نے اتوار کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس نے واقع کی اطلاع ملتے ہی صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔
 
اہلسنت والجماعت کا تو صرف نام ہے اصل میں یہ کالعدم سپاہِ صحابہ کے لوگ ہیں۔ تنظیم کے کالعدم قرار پانے کے بعد انہوں نے "اہلسنت والجماعت" کے نام سے اپنی تنظیم کو رجسٹر کروالیا ہے۔۔۔افسوس تو ان اتھارٹیز پر ہے کہ جنہوں نے انکو اس نام سے اپنی تنظیم کو رجسٹر کروانے کی اجازت دیدی۔۔اب ہر فرقہ وارانہ جھگڑے میں "اہلسنت والجماعت" کا نام لیا جائے گا حالانکہ اہلسنت والجماعت میں تو امت کے اور بھی بہت سے گروہ اور مختلف مسالک شامل ہیں۔۔۔۔
 
اہلسنت والجماعت صرف متعدل لوگوں کی جماعت ہوتی ہے وہ کسی کو کافر نہیں قرار دیتے ہیں افسوس کا مقام یہ ہے کہ تکفیری جماعتوں کو اہل سنت والجماعت کا نام دیا جارہا ہے
 
کاشفی

محفلین
اہلسنت والجماعت کا تو صرف نام ہے اصل میں یہ کالعدم سپاہِ صحابہ کے لوگ ہیں۔ تنظیم کے کالعدم قرار پانے کے بعد انہوں نے "اہلسنت والجماعت" کے نام سے اپنی تنظیم کو رجسٹر کروالیا ہے۔۔۔ افسوس تو ان اتھارٹیز پر ہے کہ جنہوں نے انکو اس نام سے اپنی تنظیم کو رجسٹر کروانے کی اجازت دیدی۔۔اب ہر فرقہ وارانہ جھگڑے میں "اہلسنت والجماعت" کا نام لیا جائے گا حالانکہ اہلسنت والجماعت میں تو امت کے اور بھی بہت سے گروہ اور مختلف مسالک شامل ہیں۔۔۔ ۔
سبحان اللہ۔
جزاک اللہ۔ انفارمیشن شیئر کرنے کے لیئے۔
خوش رہیئے۔۔
 
کاشفی

محفلین
اہلسنت والجماعت صرف متعدل لوگوں کی جماعت ہوتی ہے وہ کسی کو کافر نہیں قرار دیتے ہیں افسوس کا مقام یہ ہے کہ تکفیری جماعتوں کو اہل سنت والجماعت کا نام دیا جارہا ہے
جزاک اللہ۔
معلومات شیئر کرنے کے لیئے شکریہ۔۔خوش رہیئے۔۔
 
اہلسنت والجماعت کا تو صرف نام ہے اصل میں یہ کالعدم سپاہِ صحابہ کے لوگ ہیں۔ تنظیم کے کالعدم قرار پانے کے بعد انہوں نے "اہلسنت والجماعت" کے نام سے اپنی تنظیم کو رجسٹر کروالیا ہے۔۔۔ افسوس تو ان اتھارٹیز پر ہے کہ جنہوں نے انکو اس نام سے اپنی تنظیم کو رجسٹر کروانے کی اجازت دیدی۔۔اب ہر فرقہ وارانہ جھگڑے میں "اہلسنت والجماعت" کا نام لیا جائے گا حالانکہ اہلسنت والجماعت میں تو امت کے اور بھی بہت سے گروہ اور مختلف مسالک شامل ہیں۔۔۔ ۔

مسلک اہلسنت کےاکابرین کو اس مسئلے کے حل کے لیے کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔۔
 
نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
حق تعالی مغفرت فرمائیں ۔ آمین
یا اللہ دہشت گردوں پر اپنا قہر نازل فرما۔۔۔۔۔آمین
 
x boy

محفلین
انسان جب ان کمپی ٹنٹ ہو تو وہ سازشی بن جاتا ہے اور اپنے سے اوپر والوں کی چمچہ گیری اور اپنے سے نیچے کمپی ٹنٹ لوگون کے خلاف سازشین اپنا وطیرہ بنا لیتا ہے۔۔۔ اس کا سروائیول اسے ان ہی باتون میں نظر آتا ہے۔۔۔ اس کے قریبی اس کے دشمن بن جاتے ہیں اور وہ غیرون میں اپنے دوست ڈھونڈتا ہے۔۔۔
وہ خود کو بڑا مومن سمجھتا ہے کیونکہ ایک پوائینٹ میں اسے نفسیاتی سہارے کی ضرورت پرتی ہے تو وہ خود کو تبدیل نہیں کرتا بلکہ خود کو مظلوم سمجھتے ہوئے خدا کا سہارا ڈھونڈتا ہے۔۔۔ مرض بڑھتا جاتا ہے ۔۔۔۔
پھر ایک دن آتا ہے کہ وہ پکڑا جاتا ہے ۔۔۔ اور اس کے مکافات عمل اسے لے ڈھوبتے ہیں۔۔۔ اور وہ جو دوسرون کے ساتھ کر رہا ہوتا ہے ۔۔۔۔ وہ سمجھتا ہے کہ دوسرون نے وہ اس کے ساتھ کیا۔۔ لیکن ایسا ہوتا نہیں۔۔۔ اس کی غلط سوچ fittest to survive جو اسے دھوکے میں رکھ رہی ہوتی ہے وہی اس پر لاگو ہو جاتی ہے۔۔۔

ایسے فریض کو چاہئے کہ وہ سازشون کی جگہ محنت کرے اور کام سیکھے ۔۔۔ دوسرون کا برا کرنے کی بجائے ان سے بھلا کرے کیونکہ جن کا وہ برا کر رہا ہے وہی تو مصیبت کے وقت اسے نکالنے کا وسیلہ بن سکتے ہیں۔۔۔
لیکن
بے شک انسان خسارے میں ہے۔۔۔ کئی بار نقصان کروا کر بھی وہ اس بات کو سمجھ نہیں پاتا۔

از: ڈاکٹر ظہیر
 
آصف اثر

معطل
اہلسنت والجماعت کا تو صرف نام ہے اصل میں یہ کالعدم سپاہِ صحابہ کے لوگ ہیں۔ تنظیم کے کالعدم قرار پانے کے بعد انہوں نے "اہلسنت والجماعت" کے نام سے اپنی تنظیم کو رجسٹر کروالیا ہے۔۔۔ افسوس تو ان اتھارٹیز پر ہے کہ جنہوں نے انکو اس نام سے اپنی تنظیم کو رجسٹر کروانے کی اجازت دیدی۔۔اب ہر فرقہ وارانہ جھگڑے میں "اہلسنت والجماعت" کا نام لیا جائے گا حالانکہ اہلسنت والجماعت میں تو امت کے اور بھی بہت سے گروہ اور مختلف مسالک شامل ہیں۔۔۔ ۔
آپ کے پیر صاحب کا کیا حال ہے؟
 
باباجی

محفلین
محمود غزنوی بھائی
بہت اچھی اور سچی بات کی آپ نے ۔۔۔ مولانا صاحب کے نام کے ساتھ آخر میں جو لقب یا عرفیت لگی ہوئی ہے وہ ان کالعدم جماعت سے تعلق ہونے کی دلیل ہے ۔۔ اور حقیقت میں افسوس اس بات کا ہوتا ہے کے اہل سنت والجماعت کے اکابرین و معززین کیوں خاموش ہیں ۔۔۔
 
کس نے کہا معاویہ نام غلط ہے، اس کے معنی غلط ہیں یا یہ کسی مسلمان کے لیے رکھنا جائز نہیں۔
کس حد تک آپ لوگ تنگ کرنا چاہتے ہیں لوگوں کے نظریات کو؟
آپ کیوں سمجھتے ہیں کہ آپ کے نظریات اتھارٹی ہیں اور لوگ زندگی بھی اس کے مطابق گزاریں ، شادیاں بھی ویسے کریں، نام بھی ویسے رکھیں جیسا آپ کے ہاں رائج ہے اور درست مانا جاتا ہے؟
یہودی عیسائی کو کافر تو کہا جاتا ہے تو کیا لوگ عیسیٰ ، موسیٰ، داؤد اور سلیمان نام رکھنا چھوڑ دیں۔
جن کے نام ابو بکر ، عمر ، عائشہ یا عثمان ہیں وہ بھی پھر نہ رکھیں یہ نام۔ کیوں کہ جس سوچ کی آپ عکاسی کرنے جا رہے ہیں وہاں تو یہ نام بھی ممنوع ہیں۔
 
Top