انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

ٹیلیفون کے لئے ’’ہاتف‘‘ اب تو بہت معروف ہو چکا۔
ٹیلی ویژن کو اُنہوں نے دور دورشن کہاں، اِنہوں نے دورنما کہہ دیا۔ درست مگر سوال یہ ہے کہ مقتدرہ یا اکادمی نے اپنے ہی فیصلوں یا سفارشات کو کبھی اپنےآپ پر لاگو بھی کیا ہے؟ یا اس کی تشہیر کی ہے؟ سرکاری ادارہ ہوتے ہوئے ان کو اپنا کام کہیں زیادہ مؤثر انداز میں کرنا چاہئے تھا۔
 
ابن رضا

لائبریرین
دوستوں سے درخواست ہے کہ مہربانی فرمائیں اور ان الفاظ کے متعلق بتائیں :)

میری رائے میں :)
television : دور نظارت یا دور دیدن
telephone دور گفتن
mobile رواں دور گفتن
status حالت یا کیفیت
jacket ابھی سوچ رہا ہوں
coat ابھی سوچ رہا ہوں
library کتب خانہ
college دانشگاہ
(M.Sc (masters ابھی سوچ رہا ہوں
computer ناظم
lap top آغوشیہ
call بلاوا
 
ماہی احمد

لائبریرین
میری رائے میں :)
television : دور نظارت یا دور دیدن
telephone دور گفتن
mobile رواں دور گفتن
status حالت یا کیفیت
jacket ابھی سوچ رہا ہوں
coat ابھی سوچ رہا ہوں
library کتب خانہ
college دانشگاہ
(M.Sc (masters ابھی سوچ رہا ہوں
computer ناظم
lap top آغوشیہ
call بلاوا
کوئی مجھے کال کو جملے میں استعمال کر کے بتا دے۔۔۔
 
یونس

محفلین
اور جو الفاظ مجھے علم الیکٹرونیات electronicsکے حوالے سے اب تک یاد رہ گئے ‘ ان میں سے کچھ ۔ ۔ ۔
amplifier = آلہ مکبر الصوت‘ reciever of landline phone = چونگا‘ capacitor = مکثفہ‘ coil = لچھا ‘ wireless = لاسلکی‘ resistance = مزاحمت

ویسے میرا ذاتی خیال ہے کہ انگریزی کے زبان زد عام الفاظ کو خوا ہ مخواہ اردو میں ترجمہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔مقصد اپنا مافی الضمیر بیان کرنا ہے نہ کہ پیچیدگی پیدا کرنا !

آپ نے شائد سنا ہوگا :
آب آب کر موئیوں بچڑا‘
اینہاں فارسیاں گھر گا لے !
 
کار، ٹرک، بس، سائیکل، موٹر سائیکل، مشین، فرِج ؛ ان کا کوئی نیا ترجمہ کیا ضروری ہے؟
وائرلیس کے لئے ’’لاسکی‘‘ معروف ہے۔
پلائرز ۔۔ یار لوگوں نے اس کو ’’پلاس‘‘ بنا لیا، تو ٹھیک ہے اس سے کام لیں۔
’’ہانڈی‘‘ کبھی باورچی خانے میں ہوا کرتی تھی، اب کار، بس وغیرہ کی ہوتی ہے۔
باورچی خانہ ۔۔ اس کے لئے آسان تر لفظ ’’رسوئی‘‘ موجود ہے۔ ترجمہ نہ سہی متبادل یا ہم معنی کے حساب میں رکھ لیجئے۔
 
پیچیدگی کی کیا بات؟
جب انگریزی استعمال شروع ہوا ہو گا تب کیا مشکل نہ آئی ہو گی؟
اور شعر کا مطلب بھی بتا دیں :)
 
اور جو الفاظ مجھے علم الیکٹرونیات electronicsکے حوالے سے اب تک یاد رہ گئے ‘ ان میں سے کچھ ۔ ۔ ۔
amplifier = آلہ مکبر الصوت‘ reciever of landline phone = چونگا‘ capacitor = مکثفہ‘ coil = لچھا ‘ wireless = لاسلکی‘ resistance = مزاحمت

ویسے میرا ذاتی خیال ہے کہ انگریزی کے زبان زد عام الفاظ کو خوا ہ مخواہ اردو میں ترجمہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔مقصد اپنا مافی الضمیر بیان کرنا ہے نہ کہ پیچیدگی پیدا کرنا !

آپ نے شائد سنا ہوگا :
آب آب کر موئیوں بچڑا‘
اینہاں فارسیاں گھر گا لے !

یہ جو مخصوص علمی، فنی، ماہرانہ میدانوں کی اصطلاحات ہیں، اس میں عام قاری شاید کوئی مؤثر تجاویز نہیں دے سکے گا۔
اس بات سے مکمل اتفاق کہ زبان زدَ عام الفاظ کا ترجمہ ایک نیا کھڑاگ بنانا ہے اور کچھ نہیں۔
 
ابن رضا

لائبریرین
کوئی مجھے کال کو جملے میں استعمال کر کے بتا دے۔۔۔
میں دور نظارت پہ ایک طویل دورانیے کا تمثیل دیکھنے میں محو تھا کہ رواں دُور گفتن کی سطح منور ہوئی ، ربط کے اعداد تو نامانوس تھے مگر بلاوا موصول کرنے پر ادراک ہوا کہ دوسری طرف اپنا ہی دیرینہ دوست ہے :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
یہ جو مخصوص علمی، فنی، ماہرانہ میدانوں کی اصطلاحات ہیں، اس میں عام قاری شاید کوئی مؤثر تجاویز نہیں دے سکے گا۔
اس بات سے مکمل اتفاق کہ زبان زدَ عام الفاظ کا ترجمہ ایک نیا کھڑاگ بنانا ہے اور کچھ نہیں۔
آخر کیوں بھئی؟
 
قیصرانی

لائبریرین
کار، ٹرک، بس، سائیکل، موٹر سائیکل، مشین، فرِج ؛ ان کا کوئی نیا ترجمہ کیا ضروری ہے؟
وائرلیس کے لئے ’’لاسکی‘‘ معروف ہے۔
پلائرز ۔۔ یار لوگوں نے اس کو ’’پلاس‘‘ بنا لیا، تو ٹھیک ہے اس سے کام لیں۔
’’ہانڈی‘‘ کبھی باورچی خانے میں ہوا کرتی تھی، اب کار، بس وغیرہ کی ہوتی ہے۔
باورچی خانہ ۔۔ اس کے لئے آسان تر لفظ ’’رسوئی‘‘ موجود ہے۔ ترجمہ نہ سہی متبادل یا ہم معنی کے حساب میں رکھ لیجئے۔
باورچی خانے کے لئے میں نے ایک بار سیارہ ڈائجسٹ میں "اباقہ" نامی کہانی میں لفظ مطبخ دیکھا تھا۔ طاہر جاوید مغل لکھاری تھے
 
سب انگریزی کے لفظ ہیں۔
تو کیا ہرج ہے، سب سمجھتے ہیں۔ ہرج تونہیں البتہ گدگدی سی تب محسوس ہوتی ہے جب مثال کے طور پر میری بہو اپنی بچی کو کہتی ہے:
’’شاباش بیٹا ، لنچ کھا لیا ہے نا، اب اپنی بُکیں لاؤ، میں آپ کا ہوم ورک کر دوں، پاپا سے کہہ دیں آپ کے شوزوں کو ٹھیک کرا لائیں۔ میں نے بریڈیں بنانی ہیں‘‘ :sleep::soccerball:
 
قیصرانی

لائبریرین
میں دور نظارت پہ ایک طویل دورانیے کا تمثیل دیکھنے میں محو تھا کہ رواں دُور گفتن کی سطح منور ہوئی ، ربط کے اعداد تو نامانوس تھے مگر بلاوا موصول کرنے پر ادراک ہوا کہ دوسری طرف اپنا ہی دیرینہ دوست ہے :)
چودہ طبق روشن
 
باورچی خانے کے لئے میں نے ایک بار سیارہ ڈائجسٹ میں "اباقہ" نامی کہانی میں لفظ مطبخ دیکھا تھا۔ طاہر جاوید مغل لکھاری تھے
مطبخ بالکل درست ہے(میں نے آسان تر کی بات کی تھی)؛ طباخ باورچی کو کہتے ہیں۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
مجھے ایک بات سچ سچ بتائیں، کیا یہ وقعی غلط ہے کہ اپنی زبان کو انگریزی ملاؤٹ سے پاک کیا جائے؟
اسی لیئے تو پاکستان بننے کے اتنے عرصے بعد تک بھی "اگلے 15 سال تک انگریزی ملک کی قومی زبان رہے گی" والے 15 سال نہیں ختم ہوئے۔
میرے سر نے کہا سیمنار انگریزی میں دینا ہو گا۔
میں نے کہا سر زبان کی قید نہیں رکھی جاسکتی، اردو قومی زبان ہے، آپ نمبر کاٹ لیں میں اردو میں ہی بولوں گی (اصطلاحات کے علاوہ)۔
سر نے کچھ نہیں کہا۔
اب مجھے بتا دیں کیا میں واقعی محض ایک مسئلہ پال رہی ہوں؟
 
Top