مقفل مسجد میں بلند آواز میں آذان سے لوگ متحیر

فاتح

لائبریرین
طاہر "اشرفی" کے ہوتے ہوئے ہم بھلا اشرف کیسے نہیں؟
گو کہ پرانے زمانے میں عرب کا سکہ اشرفی تو ہم نے نہیں دیکھا لیکن ایک اشرفی آٹا ضرور دیکھا اور کھایا ہے اور ہاں زردے میں بھی اشرفیاں دیکھی ہیں۔ پس ثابت ہوا کہ ہم اشرف ہیں۔ :laughing:
 
arifkarim

معطل
کوئی مانے یا نہ مانے، اس سے جنوں کے وجود پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
جنوں کے وجود کو نہ ماننا اللہ تعالٰی کے کلام قرآن سے انکار ہے۔
قرآن سے انکار کرنے والے کی کیا حیثیت ہوتی ہے، یہ بتانے کی ضرورت نہیں سمجھتا۔
جناب میں جنوں کے وجود سے انکاری نہیں، انکی ان تشریحات سے ہوں جو ہمارے نام نہاد علماء نے کر رکھی ہیں جیسے جنوں کا انسانوں کو چمٹ جانا، دور ویرانوں میں بسیرا کرنا، جنوں کا مسلمان ہو جانا وغیرہ۔
 
arifkarim

معطل
ویسے شمشاد بھائی میرا سوال یہ تھا کہ کیا کبھی کسی نے سنجیدہ کوشش بھی کی ہے جنات کو ثابت کرنے کی؟
قرآن سے ثابت ہے نا کہ جنات آگ سے بنائے گئے ہیں تو آگ کیا مادہ نہیں ہے۔۔۔ مادہ ہے تو مادہ پرست ڈھونڈتے کیوں نہیں۔
فارسی زرتشت آگ کی پوجا کرتے تھے لیکن انکے مذہب میں تو جنوں کا ذکر شروع سے موجود ہی نہیں ہے۔
 
arifkarim

معطل
اگر آپ مسلمان ہیں، قرآن کو اللہ تعالیٰ کی الہامی کتاب مانتے ہیں تو یقیناً آپکو جنات کے وجود پر یقین رکھنا ہوگا۔ لیکن وہ کیا شکل، حالت اور محل و قوع رکھتے ہیں اسکا ادراک آزادانہ اور خودمختارانہ طور پر سائنسی طریقہ سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ میں جنات کو پیرانارمل کے زمرے میں شامل کرتا ہوں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Paranormal#Skeptical_scientific_investigation
 
فاتح

لائبریرین
واقعی اسلام جنات کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
اور حوروں کے بغیر بھی نہیں ;)
کبھی سوچا ہے کہ اگر جنت کا تصویری اشتہار بنے تو کون کون اسے گھر میں آویزاں کر سکتا ہے؟ گھر تو گھر وہ تو یو ٹیوب اور فیس بک جیسی ویب سائٹس کی پالیسی کے مطابق وہاں بھی شائع نہیں کیا جا سکتا۔ ہاں! میں پاسورڈ لگا کے خفیہ ہارڈ ڈرائیو میں ضرور رکھنا چاہوں گا ;)
 
زبیر حسین

محفلین
جن کے وجود کو کبھی ثابت کرنے کی آپ نے کبھی کوشش کی ؟ سنجیدگی سے
یہ سوال ویسے میں نے arifkarim صاحب سے پوچھا تھا۔

آپ نے مادہ پرستوں کی بات کی ہے کہ وہ نہیں مانتے تو وہ کیوں ثابت کریں گے آپ کے دعوے کو؟ یہ تو آپ کا کام ہے کہ یہ ہمارا دعویٰ ہے اور یہ رہا اس کا ثبوت پھر جو نہ مانے وہ الو کا پٹھا ہے۔ :laughing:
مادہ پرست کیوں ثابت کریں ؟
اس کا جواب یہ ہے کہ مادہ پرست کہتے ہیں ہر چیز مادہ ہے۔۔۔مادہ پرست دوسرے سیاروں پر پہنچ رہے ہیں زندگی کی تلاش میں ۔۔ان کی پاس وسائل ہیں علم ہے ۔۔۔یہ کام ان کے لئے نسبتا آسان ہو سکتا ہے لیکن پہلےضد کی بجائے شک کی گنجائش تو پیدا کریں پھر کوشش کر کے دیکھیں۔
جہاں تک ہماری بات ہے تو ہمیں اپنی حالت کا بخوبی اندازہ ہے کہ فی الحال ہم کچھ ثابت نہیں کر سکتے۔۔۔نہ علم ہے نہ صلاحیتں نہ وسائل۔۔۔اور جنات کے وجود کا دعویٰ میرا تھوڑی ہے۔۔یہ تو جس نے ہم سب کو تخلیق کیا اسی نے بتایا اور بہت ساروں نے مان لیا کافی ساروں کو شک ہے بہت سارے ضدی بھی ہیں۔
 
زبیر حسین

محفلین
جناب میں جنوں کے وجود سے انکاری نہیں، انکی ان تشریحات سے ہوں جو ہمارے نام نہاد علماء نے کر رکھی ہیں جیسے جنوں کا انسانوں کو چمٹ جانا، دور ویرانوں میں بسیرا کرنا، جنوں کا مسلمان ہو جانا وغیرہ۔
دل کی بات بتائیں واقعی ایسے ہی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
یہ سوال ویسے میں نے arifkarim صاحب سے پوچھا تھا۔

مادہ پرست کیوں ثابت کریں ؟
اس کا جواب یہ ہے کہ مادہ پرست کہتے ہیں ہر چیز مادہ ہے۔۔۔ مادہ پرست دوسرے سیاروں پر پہنچ رہے ہیں زندگی کی تلاش میں ۔۔ان کی پاس وسائل ہیں علم ہے ۔۔۔ یہ کام ان کے لئے نسبتا آسان ہو سکتا ہے لیکن پہلےضد کی بجائے شک کی گنجائش تو پیدا کریں پھر کوشش کر کے دیکھیں۔
جہاں تک ہماری بات ہے تو ہمیں اپنی حالت کا بخوبی اندازہ ہے کہ فی الحال ہم کچھ ثابت نہیں کر سکتے۔۔۔ نہ علم ہے نہ صلاحیتں نہ وسائل۔۔۔ اور جنات کے وجود کا دعویٰ میرا تھوڑی ہے۔۔یہ تو جس نے ہم سب کو تخلیق کیا اسی نے بتایا اور بہت ساروں نے مان لیا کافی ساروں کو شک ہے بہت سارے ضدی بھی ہیں۔
حضور! بے حد سادہ سا اصول ہے کہ جو دعویٰ کرتا ہے وہی ثابت کرتا ہے۔۔۔ جن چیزوں کے دعوے مادہ پرست کرتے ہیں ان دعووں کو وہ ثابت کرنے کی سر توڑ کوششیں بھی کرتے ہیں لیکن یہ دعویٰ تو مسلمانوں کا ہے کہ ان کے بقول ان کے خدا نے جنات بھی بنائے ہیں تو مسلمان ہی ثابت بھی کریں جو اس دعوے کی تشہیر کر رہے ہیں۔ :)
 
یار مدد بھی کوئی چیز ہوتی ہے آپ ہماری مدد ہی کر دیں۔
 
فاتح

لائبریرین
یار مدد بھی کوئی چیز ہوتی ہے آپ ہماری مدد ہی کر دیں۔
ہاہاہاہاہا
بھائی، مجھےتو (بے حد خواہش کے باوجود) آج تک کبھی جن بھوت چڑیل پری قسم کی شے نظر نہیں آئی اور نہ ہی ایسا کوئی "ثبوت" ملا جو اس کے وجود کو ثابت کر سکے۔ :)
 
زبیر حسین

محفلین
ہاہاہاہاہا
بھائی، مجھےتو (بے حد خواہش کے باوجود) آج تک کبھی جن بھوت چڑیل پری قسم کی شے نظر نہیں آئی اور نہ ہی ایسا کوئی "ثبوت" ملا جو اس کے وجود کو ثابت کر سکے۔ :)
مطلب اشتیاق ہے آپ کو جن سے ملنے کا ۔۔۔تو بھائی کوشش کرنے میں کیا حرج ہیں ۔۔۔۔
 
Top