تحریکِ انصاف کے ہری پور سے منتخب ہونے والے ایم پی اے یوسف ایوب کی ڈگری جعلی قرار

کاشفی

محفلین
563382_10151548206951373_337197669_n.jpg

ہر ی پور سے رکن صوبائی اسمبلی یوسف ایوب کی ڈگری جعلی قرار

پشاور…ہر ی پور سے رکن صوبائی اسمبلی یوسف ایوب کی ڈگری جعلی قراردے دی گئی ہے،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ٹربیونل نے یوسف ایوب کی ڈگری چیک کرانے کی ہدایت کی تھی،ڈگری تصدیق کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی کوبھجوائی تھی جہاں ڈگری کو جعلی قرار دے دیا گیا۔یوسف ایوب پی کے 50ہری پور2 سے تحریک انصاف کے امیدوار تھے،جبکہ وہ سابق صدر ایوب خان کے پوتے ہیں۔
 
منصور مکرم

محفلین
جب ہم جا رہے تھے ناران ( یاران بطرف ناران) تو اس بندے کے استقبالی جلوس میں پھنس گئے تھے۔یہ پٹاخے شٹاخے چل رہے تھے اور ساتھ ہی ڈھول باجے والے جگہ جگہ مسروف تھے،بڑی مشکل سے ہم انکے استقبالی جلوس سے آگے نکل سکے۔
 
شمشاد

لائبریرین
صرف تحریک انصاف ہی کیوں؟ کیا اور سیاسی جماعتوں کے تمام کے تمام اراکین کے پاس اصلی ڈگریاں ہیں؟ ان کا ذکر کرتے ہوئے کچھ محسوس ہوتا ہے کیا؟
 
کاشفی

محفلین
صرف تحریک انصاف ہی کیوں؟ کیا اور سیاسی جماعتوں کے تمام کے تمام اراکین کے پاس اصلی ڈگریاں ہیں؟ ان کا ذکر کرتے ہوئے کچھ محسوس ہوتا ہے کیا؟
دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین کے پاس اگر جعلی ڈگریاں ہیں تو اس کی نشاندہی کی جائے۔۔ مجھے جو نظر آتا ہے خبروں میں وہ پوسٹ کردیتا ہوں۔۔ فار یور انفارمیشن۔
سچ سن کر کچھ محسوس ہوتا ہے تو اس کے لیئے معذرت۔:)
 
جمشید دستی کے متعلق کیا رائے ہے جناب کی؟
 
شمشاد

لائبریرین
تو پھر اس کی پارٹی کا نام بھی لیں ناں۔ صرف پی ٹی آئی پر ہی نزلہ کیوں گراتے رہتے ہیں؟
 
Top