اردو لکھو ، اردو بولو ، اردو پڑھو ( خواجہ حسن نظامی )

الف نظامی

لائبریرین
اس کارِ خیر میں ہم تو پہلے سے شریک ہیں۔۔۔
کیونکہ پاک اردو انسٹالر سے زیادہ کمال کی چیز ہمیں معلوم ہی نہیں ہے۔۔۔
ہم سے جو بھی پوچھتا ہے کہ بھائی ایکسل میں اردو، ورڈ میں اردو اور ویب پیجز پر اردو آپ کیسے لکھ لیتے ہیں؟
ہم پاک اردو انسٹالر کا نام لیتے ہیں۔۔
اب سے یہ معلومات کا تبادلہ اور تیز کردیں گے ۔۔۔ ان شاء اللہ۔۔
بہت شکریہ کہ آپ نے پاک اردو انسٹالر اردو کی تشہیر میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کی ، جزاک اللہ!
 

الف نظامی

لائبریرین
اگرچہ میں اس بات سے پریشان ہوں کہ ہماری قوم نعروں میں زندہ رہتی ہے لیکن اردو کے حوالے سے میرا یہی پیغام ہے کہ اردو بولو، اردو پڑھو، اردو لکھو۔ دوسری زبانیں بھی لکھو پڑھو لیکن بولو اپنی زبان ( ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا )
 

الف نظامی

لائبریرین
جزاک اللہ ! اللہ خوش رکھے۔

میں اس سے پہلے سے استفادہ کر رہی ہوں اب ان شاء اللہ اس کی تشہیر میں بھی حصہ لوں گی :)
جزاک اللہ :)
بہت شکریہ اچھی بہنا!


میں نے بھی کر دی بھیا :)
اچھی بہنا بہت شکریہ!
 

حسان خان

لائبریرین
شکریہ جناب، اچھی کوشش ہے۔ :)

میں نے بھی جب سے اردو میں ٹائپنگ کرنا سیکھی ہے، میں کوشش کرتا ہوں کہ اِدھر اُدھر اردو لکھتے وقت اردو رسم الخط کا ہی استعمال کیا کروں۔ شاید اس طرح دوسروں کو بھی اردو رسم الخط اپنانے کی تحریک ملے۔ بہرحال، میں پاک اردو انسٹالر کے بارے میں اپنے دوستوں کو بتانے کی کوشش کروں گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک چھوٹی سی عرض۔ اس تصویر کو کاپی کرنے کی بجائے یونی کوڈ فارمیٹ میں ہی فیس بک وغیرہ پر لگایا جائے۔ ورنہ تو بہت عجیب لگے گا کہ تصویری متن لگا کر یونی کوڈ کا کہا جا رہا ہے :)
 

الف نظامی

لائبریرین
شکریہ جناب، اچھی کوشش ہے۔ :)

میں نے بھی جب سے اردو میں ٹائپنگ کرنا سیکھی ہے، میں کوشش کرتا ہوں کہ اِدھر اُدھر اردو لکھتے وقت اردو رسم الخط کا ہی استعمال کیا کروں۔ شاید اس طرح دوسروں کو بھی اردو رسم الخط اپنانے کی تحریک ملے۔ بہرحال، میں پاک اردو انسٹالر کے بارے میں اپنے دوستوں کو بتانے کی کوشش کروں گا۔
بہت نوازش!!!
 

باباجی

محفلین
ضرور بھائی جان ۔۔۔۔۔
پاک اردو انسٹالر کا مجھے تو اپنے آفس ورک میں بہت فائدہ ہوا ہے
اور میں حتی المقدور کوشش کروں گا اردو زبان کی ترویج کی
 
Top