آٹھویں سالگرہ فورم کے ارکان کے بارے میں شعر لکھیں / تک بندی کریں

واہ واہ واہ ۔۔۔ ۔بہت خوب معنی آفرینی کی ہے آسی صاحب۔۔۔ ۔لہجے کی روانی اور نورانیت کا معنوی امتزاج بہت عمدہ ہے۔خصوصا" شیخ کا خراج تحسین ایک طرہ کی طرح لگا ہے۔

آداب بجا لاتا ہوں۔ آپ کا حسنِ نظر ہے، اور منیر انور صاحب کی محبتیں ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہماری محفل کی معروف شخصیت اور ہمارے محبوب ومحترم آسی بھائی اور اہل محفل کی خدمت میں ایک نذرانہء محبت ۔
ہمیں حاصل ہوئی صحبت اک ایسے ۔شیخِ کامل۔ کی
کہ جیسے مدتوں کی آرزو ۔۔ ۔ پوری ہوئی ۔ دل کی
ہمارے درمیاں بستے ہیں یوں وہ۔ ’’حضرتِ آسی ‘‘
کہ ہر محفل کو ہوتی ہے ۔ضرورت شمع محفل کی
 
گل بانو

محفلین
بڑا عرصہ رہتے ہیں یہ غائب
نبیل بھیا سے میں تو ہوں خائف
سنا تھا ان کی تحاریرکے بارے میں
پڑھنے کے بعد میں تو ہوا تائب

واہ واہ کیا آمد ہوئی ہے سبحان اللہ:rollingonthefloor:
بھلکڑ سے بس ایک بات ذہن میں آتی ہے :)
دوست ہیں اپنے بھائی بھلکڑ
باتیں ان کی ساری گڑ بڑ :doh:
 
گل بانو

محفلین
خشک و تر میں یکساں سے مراد غالباً آم اور اخروٹ کی بات ہو رہی ہے۔ ہمم۔ (y)
مگر بھائی ہم تو ذائقے ۱؎ کے عاشق ہیں۔ جہاں مل جائے، جیسے مل جائے۔ :)
ویسے ہم جتنے خشکی میں خشک ہیں اتنے ہی تری میں تر ہیں۔ :D

نوٹ: اوپر جو بھی لکھا اسے سمجھنے کی کوشش نہ کی جائے۔ :cool:

۱؎ ذائقے سے مراد علم جو خشکی اور تری کا حاصل ہے۔
ہم نے سمجھنے کی چنداں کوشش نہیں کی اتنا سوچنا صحت کے لیے مضر ہے :happy:
 
گل بانو

محفلین
کچھ دن پہلے فیس بک پر منیر انور صاحب کے بارے میں کچھ ’’ملے جلے مزاج کے شعر کہنے کا‘‘ تجربہ کیا۔ ان کی اجازت سے یہاں پیش کر رہا ہوں:

بڑے سفاک ہوتے جا رہے ہو تم منیر انور​
اکیلے ہی پکوڑے کھا رہے ہو تم منیر انور​
یہ کیا کہ ہم تمہارے معترف ہیں ایک مدت سے​
یہ کیا کہ ہم کو ہی جھٹلا رہے ہو تم منیر انور​
تمہارے نام کی تاثیر ہے کہ رات روشن ہے​
اجالا بن کے ہر سو چھا رہے ہو تم منیر انور​
کئی دن سے وہ باتیں کر رہا ہے عقل مندوں سی​
سنا ہے شیخ کو بہکا رہے ہو تم منیر انور​
الف عین ، محمد وارث ، گل بانو ، سید شہزاد ناصر ، سید عاطف علی ، محمد خلیل الرحمٰن ، مزمل شیخ بسمل کی خصوصی توجہ کے لئے۔
بہت عمدہ :) پکوڑوں کی بھی خوب کہی کل پہلے روزے سے باقائدگی سے پکوڑوں پر زور ہوگا منیر صاحب کا :rollingonthefloor:
 
ہماری محفل کی معروف شخصیت اور ہمارے محبوب ومحترم آسی بھائی اور اہل محفل کی خدمت میں ایک نذرانہء محبت ۔
ہمیں حاصل ہوئی صحبت اک ایسے ۔شیخِ کامل۔ کی
کہ جیسے مدتوں کی آرزو ۔۔ ۔ پوری ہوئی ۔ دل کی
ہمارے درمیاں بستے ہیں یوں وہ۔ ’’حضرتِ آسی ‘‘
کہ ہر محفل کو ہوتی ہے ۔ضرورت شمع محفل کی

اظہارِ ممنونیت کے لئے الفاظ تلاش کر رہا ہوں۔ آداب۔
 
بہت عمدہ :) پکوڑوں کی بھی خوب کہی کل پہلے روزے سے باقائدگی سے پکوڑوں پر زور ہوگا منیر صاحب کا :rollingonthefloor:

دیکھئے دیکھئے محترم خاتون! یہ نمکین اور کرارا الزام صرف منیر انور پر؟ ہماری اطلاعات کے مطابق یہ آپ کا خصوصی شعبہ ہے۔ ویسے بھی رمضان المبارک میں ہم کچھ اور کریں نہ کریں ’’پکوڑہ سازی‘‘ اور ’’پکوڑہ خوری‘‘ کا ریفریشر کورس ضرور کرتے ہیں (حسبِ توفیقِ خاتونی و حضراتی)۔

شذرہ: ہمارا ہمدرد دواخانے سے کوئی کاروباری تعلق نہیں، ’’خاتونی‘‘ کو یہاں اشتہار نہ گردانا جائے۔
 
خوب کہتے ہیں خوب ہنستے ہیں
گو بہت ہی لطیف سنج ہیں یہ
گر نہ آئے خیالِ نیرنگی
صاحبِ علم و فیض و گنج ہیں یہ
نیرنگ خیال

یوں بھی جو منحرف رہے ان سے عبیدیت
اعجاز کم نہیں ہے کہ ساحر بیان ہیں
گو شعر اپنے لکھے سناتے ہیں گاہ گاہ
لیکن سخن کی بزم میں خود پیش خوان ہیں
الف عین

گو پزشکی نہیں ہے پیشہ وری
پھر بھی آسی پکارے جاتے ہیں
ہے انہیں 'دوسروں' کا خوب خیال
آم چھپ چھپ کے خوب کھاتے ہیں
محمد یعقوب آسی
 
وجدان

محفلین
کچھ دن پہلے فیس بک پر منیر انور صاحب کے بارے میں کچھ ’’ملے جلے مزاج کے شعر کہنے کا‘‘ تجربہ کیا۔ ان کی اجازت سے یہاں پیش کر رہا ہوں:

بڑے سفاک ہوتے جا رہے ہو تم منیر انور​
اکیلے ہی پکوڑے کھا رہے ہو تم منیر انور​
یہ کیا کہ ہم تمہارے معترف ہیں ایک مدت سے​
یہ کیا کہ ہم کو ہی جھٹلا رہے ہو تم منیر انور​
تمہارے نام کی تاثیر ہے کہ رات روشن ہے​
اجالا بن کے ہر سو چھا رہے ہو تم منیر انور​
کئی دن سے وہ باتیں کر رہا ہے عقل مندوں سی​
سنا ہے شیخ کو بہکا رہے ہو تم منیر انور​
الف عین ، محمد وارث ، گل بانو ، سید شہزاد ناصر ، سید عاطف علی ، محمد خلیل الرحمٰن ، مزمل شیخ بسمل کی خصوصی توجہ کے لئے۔

بہت زبردست بہت اعلٰی
 
کئی دن سے وہ باتیں کر رہا ہے عقل مندوں سی​
سنا ہے شیخ کو بہکا رہے ہو تم منیر انور​
کیا کہنے جناب کیا شعر موزوں کیا :)
لطف آیا پڑھ کر​
 
Top