آٹھویں سالگرہ فورم کے ارکان کے بارے میں شعر لکھیں / تک بندی کریں

وجدان

محفلین
شعر و شاعری بھلا دوں گا
عرض کیا ہے،

شعر و شاعری بھلا دوں گا
یہ بات بتلا دوں گا
اتنا برا شاعر ہوں میں
شعر کہہ کے رلا دوں گا

واہ واہ ، ہا ہا
 
سبحان اللہ ! بہت اچھا کہا ہے
جو ہے جیسا، اُسے ویسا کہا ہے
محبت شاملِ اشعار کر کے
جنابِ من بہت اعلیٰ کہا ہے

مفاعیلن مفاعیلن فعولن (بحرِ ہزج مسدس محذوف)
یہاں بحر پر پورا اترنے کے لئے لفظ ’’سبحان اللہ‘‘ کو خاکم بدہن ’’سبھان اللہ ‘‘ پڑھنا پڑے گا۔ یہاں مسئلہ الف کو گرانے کا نہیں ہے۔ وہ بھی ایسے نہیں کہ ہر جگہ گرایا جا سکے۔ اُس کا موقع محل دیکھنا پڑتا ہے، تفصیلی مباحث ایس محفل کے بہت سے تاگوں میں موجود ہیں۔

مزمل شیخ بسمل
الف عین
محمد وارث
 
ویسے آپس کی ہی بات ہے محمد احمد بھائی ۔ یہاں وزن کے اعتبار سےصحیح بندش تو سبحان للہ کی بجائے معاذاللہ کی بیٹھ رہی ہے۔۔:lol:
سبحان اللہ کا الماس صحیح طور پر جڑنے کے لئے کچھ غور و فکر مزید کرنا ہو گا ۔

اچھا نکتہ ہے، سید صاحب۔ معاذ اللہ والا!
 
سبحان اللہ ! بہت اچھا کہا ہے
جو ہے جیسا، اُسے ویسا کہا ہے
محبت شاملِ اشعار کر کے
جنابِ من بہت اعلیٰ کہا ہے

بہت آداب، جناب محمداحمد صاحب ۔۔۔ ۔۔۔ مگر!
مزمل شیخ بسمل پکڑ لیں گے ’’سبحان اللہ‘‘ کی اس بندش پر۔

ویسے آپس کی ہی بات ہے محمد احمد بھائی ۔ یہاں وزن کے اعتبار سےصحیح بندش تو سبحان للہ کی بجائے معاذاللہ کی بیٹھ رہی ہے۔۔:lol:

سبحان اللہ کا الماس صحیح طور پر جڑنے کے لئے کچھ غور و فکر مزید کرنا ہو گا ۔

پہلی بات تو یہ کہ اس دھاگے میں صرف تک بندی کی گنجائش کے حساب سے آپ کا یہ بند درست ہے۔
دوسری بات یہ کہ سبحان اللہ کی جگہ جزاک اللہ لگادیں وزن بھی درست ہوجائے گا اور معاذاللہ لفظ وزن کے لحاظ سے غلط ہونے سے بچ جائے گا۔
 
جناب استاد محمد یعقوب آسی مجھے ٹیگ کرنے کی زحمت فرمائی جو کہ ان کی بزرگی اور محبت کی دلیل ہے۔ حالانکہ مذکورہ معاملے میں بندۂ ناچیز تو نہ تین میں ہے نہ ۔۔۔۔ :)
سبحان اللہ میں جو ”سبحان“ ہے وہ ”مفعول“ کے وزن پر ہے۔ اب یہ ہائے مخلوط التلفظ (دو چشمی) تو ہے نہیں کہ اسے شمار نہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ بھی اس میں ایسا کوئی حرف نہیں جسے گرایا جاسکے :)
الف کا وصال ایک عام چیز ہے۔ یعنی شعر میں دو الفاظ جس میں پہلا لفظ حروف علت کے علاوہ کسی حرف پر ختم ہو اور دوسرا لفظ الف سے شروع ہوتا ہو تو دوسرے لفظ سے الف کو درمیان سے گرا کر پہلے لفظ کے آخری حرفِ ساکن کو متحرک کر کے الف کے بعد والے حرف سے ملا دیتے ہیں۔
مثلاً:
”ہر ایک“ سے الف کے وصال کے بعد ”ہرِیک“ بیائے مجہول پڑھا جائےگا۔

الف کو گرانے کی دوسری صورت وہی ہے یعنی لفظ کے آخر سے کسی غیر اصلی الف کو گرایا جاتا ہے۔ (اصلی الف کو گرانا مکروہ ہے)

اس کے علاوہ تیسری کوئی صورت نہیں الف کو گرانے کی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شعر و شاعری بھلا دوں گا
عرض کیا ہے،

شعر و شاعری بھلا دوں گا
یہ بات بتلا دوں گا
اتنا برا شاعر ہوں میں
شعر کہہ کے رلا دوں گا

واہ واہ ، ہا ہا
وجدان صاحب کی خدمت میں ۔
وجدان کی خدمت میں فقط عرض ہے اتنا
اشعار کو اوزان کے ۔۔ قابو میں ہے رکھنا
مانا کہ رلادیں گے ۔۔ہمیں شعر سے اپنے
اوزان سے تو رونا بھی بن جائے گا ۔ ہنسنا
 
اچھا میرے بارے میں بھی اب شعر لکھیں جائیں:princess::chill::heehee:
بزم کی کچھ ہستیاں
اس چمن کے درمیاں
کرتی ہیں جو مستیاں
تین ہیں وہ بلّیاں
1873.jpg
6904.jpg
4038.jpg
 
یعنی؟ دھمکی؟ کہ ’’میں آؤں؟‘‘ ۔۔۔۔۔۔ ضرور تشریف لائیے۔
ویسے بھی آج کل تو چوہا ہر گھر میں لازماً پایا جاتا ہے، اور بندھا ہوا پایا جاتا ہے۔
بے چارے کی دُم سی پی یو سے بندھی ہوتی ہے، اور خوب کس کر۔
 
ملائکہ

محفلین
یعنی؟ دھمکی؟ کہ ’’میں آؤں؟‘‘ ۔۔۔ ۔۔۔ ضرور تشریف لائیے۔
ویسے بھی آج کل تو چوہا ہر گھر میں لازماً پایا جاتا ہے، اور بندھا ہوا پایا جاتا ہے۔
بے چارے کی دُم سی پی یو سے بندھی ہوتی ہے، اور خوب کس کر۔

میں چوہے نہیں کھاتی:heehee:
 
ارے وہ چوہا ہم کہہ رہے ہیں وہ کھانے کا ہے ہی نہیں۔ کمپیوٹر والے اس کو ’’ماؤس‘‘ کہتے ہیں، ’’چوہا‘‘ کہتے ہیں نہیں۔
وڈے انگریجی مین!

ذرا سی سنجیدہ بات بھی ہو جائے۔
یہ جو انگریزی کا لفظ mouse ہے، یہ فارسی کے ’’مُوش‘‘ سے ماخوذ ہے۔ معانی وہی ہیں۔
انگریزی کا اپنا لفظ تو rat ہے۔
 
کچھ دن پہلے فیس بک پر منیر انور صاحب کے بارے میں کچھ ’’ملے جلے مزاج کے شعر کہنے کا‘‘ تجربہ کیا۔ ان کی اجازت سے یہاں پیش کر رہا ہوں:

بڑے سفاک ہوتے جا رہے ہو تم منیر انور​
اکیلے ہی پکوڑے کھا رہے ہو تم منیر انور​
یہ کیا کہ ہم تمہارے معترف ہیں ایک مدت سے​
یہ کیا کہ ہم کو ہی جھٹلا رہے ہو تم منیر انور​
تمہارے نام کی تاثیر ہے کہ رات روشن ہے​
اجالا بن کے ہر سو چھا رہے ہو تم منیر انور​
کئی دن سے وہ باتیں کر رہا ہے عقل مندوں سی​
سنا ہے شیخ کو بہکا رہے ہو تم منیر انور​
الف عین ، محمد وارث ، گل بانو ، سید شہزاد ناصر ، سید عاطف علی ، محمد خلیل الرحمٰن ، مزمل شیخ بسمل کی خصوصی توجہ کے لئے۔
 
بہت خوب جناب۔ واہ واہ۔ عمدہ کہا ہے۔ :)
 
واہ واہ واہ ۔۔۔۔بہت خوب معنی آفرینی کی ہے آسی صاحب۔۔۔۔لہجے کی روانی اور نورانیت کا معنوی امتزاج بہت عمدہ ہے۔خصوصا" شیخ کا خراج تحسین ایک طرہ کی طرح لگا ہے۔
 
Top