پاکستانیوں کا کالا دھن

عسکری

معطل
اچھا ویسے ایک اور آئیڈیا بھی ہے فروری 11 کو میرے سودی اکاؤنٹس کا ٹرم پورا ہو گا تو اب میں ماہانہ سود پر دوں گا بنک کو پیسہ کیونکہ سالوں والا معاملہ مجھے کچھ اچھا نہین لگا ۔ ہالانکہ سود اس میں زیادہ ملتا ہے پر پیسے پھنسے رہتے ہیں ماہانہ سود بہتر ہے ۔ اگرچہ انہوں نے سوئس بنک میں فکسڈ کیا ہے مال تو ان کے تو وارے نیارے اگر کرنٹ اکاؤنٹ ہیں تو پھر یہ پیسے ختم ہو سکتے ہیں ۔
 

باباجی

محفلین
چند بے شرم سود خوروں کی وجہ سے ساری پاکستانی قوم کو سود خور قرار نہیں دیا جا سکتا ۔

خبر میں ۳۲ پاکستانی اداروں اور شخصیات کا ذکر ہے ، چند لٹیروں کی حرکتوں بنیاد پر ساری پاکستانی قوم کو برا بھلا نہیں کہا جا سکتا ۔
لیکن ایک بات یہ بھی یاد رکھیں کہ
یہ شرح اکثریت میں ہے
 

باباجی

محفلین
اچھا ویسے ایک اور آئیڈیا بھی ہے فروری 11 کو میرے سودی اکاؤنٹس کا ٹرم پورا ہو گا تو اب میں ماہانہ سود پر دوں گا بنک کو پیسہ کیونکہ سالوں والا معاملہ مجھے کچھ اچھا نہین لگا ۔ ہالانکہ سود اس میں زیادہ ملتا ہے پر پیسے پھنسے رہتے ہیں ماہانہ سود بہتر ہے ۔ اگرچہ انہوں نے سوئس بنک میں فکسڈ کیا ہے مال تو ان کے تو وارے نیارے اگر کرنٹ اکاؤنٹ ہیں تو پھر یہ پیسے ختم ہو سکتے ہیں ۔
ویسے میرا کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کا ارادہ ہے
لیکن اس بارے میں بھی چھان بین کروں گا بھائی
آخر کو حق حلال کی کمائی رکھنی ہے اس میں
اوپر کی کمائی کو بینک میں رکھنے کی ضرورت ہی نہیں وہ ایسےہی اُڑ جاتی ہے :biggrin:
 

قیصرانی

لائبریرین
سب سے آسان سرمایہ کاری سونا یا کوئی اور مہنگی دھات خریدنا ہے۔ اس میں نقصان کم ہی ہوتا ہے اور کرنسی کی گرتی قدر بھی سنبھل جاتی ہے :)
 
جی پر میں نے اپنے سودی اکاؤنٹس کا مال ابھی کھایا نہین وہیں رکھا ہے اور بڑھتا ہی جا رہا ہے :grin: کسی دن جا کر اپنے سودی اکاؤنٹ سے کچھ پیسے نکال کر سجی بریانی کڑاھی گوشت تکے کباب شامی کھاؤں گا تب ہی میں مستند سود خور کہلاؤں گا :grin: ابھی تو بس پیپرز میں سود خؤر ہوں
آپ کی داڑھی میں کوئی تنکا ہے جو آپ کو پریشان کر رہا ہے ورنہ میں نے عموما بے شرم بے حیا سود خوروں کی بات کی تھی ۔
 

عسکری

معطل
آپ کی داڑھی میں کوئی تنکا ہے جو آپ کو پریشان کر رہا ہے ورنہ میں نے عموما بے شرم بے حیا سود خوروں کی بات کی تھی ۔
میری کوئی داڑھی نہیں نا ہی تنکا میں کلین شیو بندہ ہوں :p مجھے کیا پریشان کرے گا؟ میں آزاد آدمی ہوں اور منہ پر بولتا ہوں بلا کسی ڈر جھجھک اور میں نے اپنی معلومات شئیر کی ہیں :grin:
 

عسکری

معطل
سب سے آسان سرمایہ کاری سونا یا کوئی اور مہنگی دھات خریدنا ہے۔ اس میں نقصان کم ہی ہوتا ہے اور کرنسی کی گرتی قدر بھی سنبھل جاتی ہے :)
جہ ہاں رہنے دیں جو سونا میں نے 1200 ڈالر فی بسکٹ خریدا تھا آج 1000 ڈالر یا اس سے بھی کم پر مارکیٹ میں پڑا ہے :p
 

عسکری

معطل
ویسے میرا کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کا ارادہ ہے
لیکن اس بارے میں بھی چھان بین کروں گا بھائی
آخر کو حق حلال کی کمائی رکھنی ہے اس میں
اوپر کی کمائی کو بینک میں رکھنے کی ضرورت ہی نہیں وہ ایسےہی اُڑ جاتی ہے :biggrin:
حبیب بنک میں کھلوانا 14 فیصد ملیں گے :rollingonthefloor: 2 سال کے 12 فیصد 3 سال کے 14 فیصد اور 5 سال کے 18 فیصد تھے شاید :bighug:
 

arifkarim

معطل
یار اس میں مسئلہ کیا ہے ؟ میرے پاس جو وافر مال تھا میں نے بنک میں ڈالا ۔ اب وہ کئی سال تک پڑا رہے گا تو کرنسی ویلیو اور مہنگائی کی وجہ سے کم ہوتا رہے گا اس لیے میں نے اسے فکسڈ ڈپازٹ کر دیا اب بنک جو سود میرے اسی اکاؤنٹ میں جمع کر رہا ہے وہ میں سمجھ سکتا ہوں اسی نقصان کا ازالہ ہے ۔ کیونکہ یہ پیسہ برسوں سے ایس اہے میں نے پہلا فکسڈ شاید 2010 میں کرایا تھا 10 لاکھ کا جس پر مجھے 4 لاکھ سود ملا :biggrin: پھر مجھے یاد نہیں ہے :p سود کھانے کا مزہ ایک سود خور ہی جانتا ہے :grin: اور مجھے یہ کہتے کوئی شرم یا عار نہیں مجھے بنک سود دے رہا ہے
سود خوری اور منافع خوری میں بہت فرق ہے جناب! آپ جب پیسے فکس ڈپازٹ کرتے ہیں تو بینک انکو مختلف اسکیمز میں انویسٹ کرتا ہے اور وہاں سے ہونے والا منافع آپکے شیئر کے مطابق ایک خاص مدت بعد واپس کر دیتا ہے۔ جیسا کہ اوپر والی مثال میں آپکو 40 فیصد منافع حاصل ہوا۔ یہ سود نہیں منافع ہے! عموماً سود کی شرح مغربی بینکوں میں 4 سے 5 فیصد سے زیادہ تجاوز نہیں کرتی۔ البتہ حقیقی سرمایہ کاری تو بے انتہاء منافع دے سکتی ہے۔ یہاں ایک بات قابل غور ہے کہ سود خور کو منافع گیرینٹی کی بنیادوں پر بینک کو دینا ہوتا ہے۔ جبکہ انویسٹمنٹ کی صورت میں نفع اور نقصان میں بینک اور آپ برابر کے شریک ہوتے ہیں۔

چند بے شرم سود خوروں کی وجہ سے ساری پاکستانی قوم کو سود خور قرار نہیں دیا جا سکتا ۔

خبر میں ۳۲ پاکستانی اداروں اور شخصیات کا ذکر ہے ، چند لٹیروں کی حرکتوں بنیاد پر ساری پاکستانی قوم کو برا بھلا نہیں کہا جا سکتا ۔
تو جناب عالیہ، ہم نے کونسا پوری قوم کو سود خور کہا ہے؟ ہر شخص کے انویسٹمنٹ کا اپنا طریقہ ہے۔ بعض بانڈز خریدتے ہیں، دوسرے سیوینگ اکاؤنٹس، فیکسڈ ڈپازٹس اور قومی بچت جیسی اسکیمز سے ضروری نہیں سود ہی آرہا ہو۔ ان میں سے بہت ساری انویسٹمنٹ حقیقی منافع بھی دیتی ہیں اور ملکی معیشت کو تقویت بخشتی ہیں:
http://www.nawaiwaqt.com.pk/business/12-May-2013/202065
 

arifkarim

معطل
سب سے آسان سرمایہ کاری سونا یا کوئی اور مہنگی دھات خریدنا ہے۔ اس میں نقصان کم ہی ہوتا ہے اور کرنسی کی گرتی قدر بھی سنبھل جاتی ہے :)
یہ دادی جان کے ٹوٹکے اپنے پاس ہی رکھیں! پچھلے کئی سالوں سے سونا، چاندی وغیرہ کی قیمت میں متواتر کمی آئی ہے:
http://www.kitco.com/charts/livegold.html

چاندنی دھاتیں 100 فیصد منافع بخش انویسٹمنٹ نہیں ہے!
 

arifkarim

معطل
حبیب بنک میں کھلوانا 14 فیصد ملیں گے :rollingonthefloor: 2 سال کے 12 فیصد 3 سال کے 14 فیصد اور 5 سال کے 18 فیصد تھے شاید :bighug:
اسمیں سے کتنا حقیقی سرمایہ کاری کا منافع ہے اور کتنی محض سود خوری، اسکا اگر اندازہ ہو سکے تو بہتر ہوگا، وگرنہ جس شرح پر یہ پاکستانی بینک منافع دے رہے ہیں ایسے میں پاکستانی روپے کی افراط ذر کا اندازہ اس چارٹ سے کر لیں:
USD-PKR_Exchange.JPG

اب کوئی پاگل ہی ہوگا جو 2007 الیکشن یعنی زورداری حکومت کے بعد سے پاکستانی کرنسی میں سرمایہ کاری کرے! تبھی تو یہاں کی ساری صنعت تباہ ہوگئی ہے!
 
ڈالر کونسی کوئی فکسڈ چیز ہے؟ commodities میں سرمایہ کاری کرنا ہی سب سے بہتر حل ہے، نہ سود کا خطرہ اور نہ ہی کرنسی کے ڈی ویلیو ہونے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا خطرہ۔۔۔اگر آپ انٹرنیٹ پر سونے کی 1973 سے لیکر آج تک ہر ماہ کی قیمتیں دیکھیں اور انکے مقابلے میں ڈالر کو بھی مدنظر رکھیں تو آپکو پتہ چلے گا کہ سونا نہ تو مہنگا ہوا ہے نہ سستا، اسکی قیمت ایک جگہ پر برقرار ہے، البتہ ڈالر اسکے مقابلے میں دن بدن سستے سے سستا ہوتا چلا جارہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل میں نے یہ حساب لگا یا کہ 1994 میں میری سعودیہ میں جو تنخواہ تھی (ریال میں) اگر اس زمانے کی سونے کی قیمت (30 ریال فی گرام) کو مدنظر رکھتے ہوئے اس تنخواہ میں جتنا سونا خریدا جاسکتا تھا اگر اتنا ہی سونا آج خریدنا ہو تو کتنی تنخواہ ہونی چاہئیے تو یہ انکشاف ہوا کہ اتنی ہی مقدار کا سونا اگر آج خریدنا ہو ریالوں میں تو میرے تنخواہ 6 گنا زیادہ ہونی چاہئیے 1994 کی تنخواہ سے، اور اگر اسے روپوں میں خریدنا ہو تو تنخواہ 12 گنا زیادہ ہونی چاہئیے روپوں میں۔۔اس سے یہ نتیجہ نکلا کہ 18 سالوں میں سونے کے مقابلے میں ڈالر اور ریال 6 گنا سستے ہوگئے (یعنی ڈی ویلیو ہوگئے) اور روپیہ 12 گنا سستا ہوگیا۔۔۔یعنی سونے کی قیمت فکسڈ رہی البتہ ڈالر، ریال اور درہم 6 گنا نیچے چلے گئے اور روپیہ ڈبل نیچے گیا۔۔۔۔اور یہ سار اس نظام کی وجہ سے ہے جو آج دنیا پر مسلط ہے ۔
 
اور یہاں ہم سمجھ رہے تھے کہ پاکستانی "مسلمان" ہونے کے ناطے سود جیسی حرام چیز نہیں کھاتے ہوں گے۔ :)

امتیں اور بھی ہیں ، اُن میں گنہگار بھی ہیں
عجز والے بھی ہیں ، مستِ مئے پندار بھی ہیں
ان میں کاہل بھی ہیں، غافل بھی ہشیار بھی ہیں
سینکڑوں ہیں کہ ترے نام سے بیزار بھی ہیں
رحمتیں ہیں تری اغیار کے کاشانوں پر
برق گرتی ہے تو بےچارے مسلمانوں پر
 
ڈالر کونسی کوئی فکسڈ چیز ہے؟ commodities میں سرمایہ کاری کرنا ہی سب سے بہتر حل ہے، نہ سود کا خطرہ اور نہ ہی کرنسی کے ڈی ویلیو ہونے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا خطرہ۔۔۔ اگر آپ انٹرنیٹ پر سونے کی 1973 سے لیکر آج تک ہر ماہ کی قیمتیں دیکھیں اور انکے مقابلے میں ڈالر کو بھی مدنظر رکھیں تو آپکو پتہ چلے گا کہ سونا نہ تو مہنگا ہوا ہے نہ سستا، اسکی قیمت ایک جگہ پر برقرار ہے، البتہ ڈالر اسکے مقابلے میں دن بدن سستے سے سستا ہوتا چلا جارہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل میں نے یہ حساب لگا یا کہ 1994 میں میری سعودیہ میں جو تنخواہ تھی (ریال میں) اگر اس زمانے کی سونے کی قیمت (30 ریال فی گرام) کو مدنظر رکھتے ہوئے اس تنخواہ میں جتنا سونا خریدا جاسکتا تھا اگر اتنا ہی سونا آج خریدنا ہو تو کتنی تنخواہ ہونی چاہئیے تو یہ انکشاف ہوا کہ اتنی ہی مقدار کا سونا اگر آج خریدنا ہو ریالوں میں تو میرے تنخواہ 6 گنا زیادہ ہونی چاہئیے 1994 کی تنخواہ سے، اور اگر اسے روپوں میں خریدنا ہو تو تنخواہ 12 گنا زیادہ ہونی چاہئیے روپوں میں۔۔اس سے یہ نتیجہ نکلا کہ 18 سالوں میں سونے کے مقابلے میں ڈالر اور ریال 6 گنا سستے ہوگئے (یعنی ڈی ویلیو ہوگئے) اور روپیہ 12 گنا سستا ہوگیا۔۔۔ یعنی سونے کی قیمت فکسڈ رہی البتہ ڈالر، ریال اور درہم 6 گنا نیچے چلے گئے اور روپیہ ڈبل نیچے گیا۔۔۔ ۔اور یہ سار اس نظام کی وجہ سے ہے جو آج دنیا پر مسلط ہے ۔
دلچسپ باتیہ ہے کہ اگر اسی قسم کا ھساب سونے کی بجائے پراپرٹی یعنی زمین وغیرہ کا لگایا جائے تو لگ بھگ یہی نتیجہ نکلتا ہے، یعنی اس زمانے میں زمین کے ایک ٹکڑے کی جو قیمت تھی وہ اس وقت کی قیمت سے لگ بھگ بارہ گنا بڑھ چکی ہے۔ چنانچہ اگر آپکے پاس فالتو پیسے ہیں تو commodities یا زمین خریدنا ہی بہترین چوائس ہے اور فکسڈ ڈپازت کروانا سراسر بے وقوفی۔۔کیونکہ جب آپ فکسڈ ڈپازٹ کروانے کے بعد آخر میں جو منافع وصول کرتے ہو وہ اصل رقم اور منافع کو ملا کر بھی حقیقت میں آپکی اصل رقم سے کافی کم ہی ہوتا ہے کرنسی کی ڈی ویلیویشن کی وجہ سے۔۔۔اور اگر آپ مسلمان ہیں تو سود کا وبال الگ۔
 
Top