الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

ساجد

محفلین
یہ تو ظلم ہو گیا ہم نے نیا پاکستان سوچا تھا :(
کوئی بات نہیں برادران۔ اللہ تعالی ملک و قوم کو سلامت رکھے تو 5 برس بعد پھر سے قسمت آزمائی کا موقع ملے گا۔ جمہوریت اسی کا نام ہے کہ آپ کے اندر ہار برداشت کرنے کی ہمت پیدا ہو تا کہ آپ جیت کی لگن میں مزید ہمت سے کام لیں۔
 
ایک بات جو میں نے نوٹ کی کہ بلوچستان اور سندھ کے وہ سرحدی علاقے جہاں جمالی اور جتوئی برادریوں کی اکثریت ہے وہاں بھی مسلم لیگ نون کو فتح حاصل ہوئی ہے۔ مثلاََ، جعفر آباد، نصیر آباد، ڈیرہ مراد جمالی وغیرہ۔
 
ساجد

محفلین
عسکری جوان اب تمہاری وجہ سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہونے کا امکان ہے اس لئے کسی کے نام کو مت بگاڑو کیونکہ ابھی تازہ تازہ ہار جیت میں دونوں اطراف کے جذبات گرم ہیں۔ :)
 
حسان خان

لائبریرین
تینوں صوبوں میں انتخابات کے بعد کچھ نہ کچھ تبدیل آ گئی، لیکن سندھ جیسا کل تھا بعینیہ ویسا ہی انتخابات کے بعد بھی رہا ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس ۱۲۸ سے سپاہِ صحابہ کا اورنگزیب فاروقی متحدہ کو ہرا کر منتخب ہونے میں کامیاب۔ پچھلی دفعہ یہ نشست اے این پی جیت پانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔
 
حسان خان

لائبریرین
ایچ اے خان اگر آپ سپاہِ صحابہ کے مولوی کے اسمبلی میں منتخب ہونے پر خوش ہوکر اسے زبردست کی ریٹنگ دے رہے ہیں تو مجھے بجا طور پر آپ پر افسوس ہے۔ ہاں، اگر یہ ریٹنگ اے این پی کے اس حلقے سے ہارنے پر تھی تو آپ کی یہ 'خطا' معاف کی جا سکتی ہے۔
 
عسکری

معطل
کوئی بات نہیں برادران۔ اللہ تعالی ملک و قوم کو سلامت رکھے تو 5 برس بعد پھر سے قسمت آزمائی کا موقع ملے گا۔ جمہوریت اسی کا نام ہے کہ آپ کے اندر ہار برداشت کرنے کی ہمت پیدا ہو تا کہ آپ جیت کی لگن میں مزید ہمت سے کام لیں۔
بھائی جان میں لائٹ لے رہا تھا اور مذاق کر رہا تھا عوام نے فیصلہ دیا ہم کون ہوتے ہیں اس پر کمنٹ کرنے والے
 
ایچ اے خان اگر آپ سپاہِ صحابہ کے مولوی کے اسمبلی میں منتخب ہونے پر خوش ہوکر اسے زبردست کی ریٹنگ دے رہے ہیں تو مجھے بجا طور پر آپ پر افسوس ہے۔ ہاں، اگر یہ ریٹنگ اے این پی کے اس حلقے سے ہارنے پر تھی تو آپ کی یہ 'خطا' معاف کی جا سکتی ہے۔

سب کے جیتنے پر مبارک
یہ تو عوام کی رائے ہے
 
حسان خان

لائبریرین
سب کے جیتنے پر مبارک
یہ تو عوام کی رائے ہے

وہ تو ٹھیک ہے لیکن یہ زبردست کی ریٹنگ تحریکِ انصاف کے خیبر پختونخواہ سے جیتنے پر آپ کی جانب سے موصول نہیں ہوئی، لیکن سپاہِ صحابہ کے ایک کٹر اور فتنہ پرور مولوی کے کراچی سے جیتنے پر میرا منہ چڑانے کے لیے موصول ہو گئی۔ ایں چہ بو العجبیست!
 
وہ تو ٹھیک ہے لیکن یہ زبردست کی ریٹنگ تحریکِ انصاف کے کہیں سے جیتنے پر آپ کی جانب سے موصول نہیں ہوئی، لیکن سپاہِ صحابہ کے ایک کٹر اور فتنہ پرور مولوی کے کراچی سے جیتنے پر میرا منہ چڑانے کے لیے موصول ہو گئی۔ ایں چہ بو العجبیست!

عوام کی رائے کا احترام کریں۔ اپ کسی کے جیتنے پر میری رائے پر پابندی لگانے کے کیسے مستحق ہیں
اپ نے پوسٹ کی تھی۔ میں نے تو نہیں کی۔ میں نے تو اپ کی پوسٹ کو زبردست کہا ہے
 
حسان خان

لائبریرین
عوام کی رائے کا احترام کریں۔ اپ کسی کے جیتنے پر میری رائے پر پابندی لگانے کے کیسے مستحق ہیں
اپ نے پوسٹ کی تھی۔ میں نے تو نہیں کی۔ میں نے تو اپ کی پوسٹ کو زبردست کہا ہے

پابندی لگانے کا تو بے شک حق نہیں رکھتا، البتہ آپ کی سیاسی سوچ کو اکیس توپوں کی سلامی دینے کا حق ضرور رکھتا ہوں جو کراچی جیسے حساس شہر سے اورنگزیب فاروقی کے انتخاب پر خوش ہوتی ہے۔
اور غور سے دیکھیں، تو میں نے اعتراض آپ کی دی گئی ریٹنگ پر اٹھایا تھا، نہ کہ عوام کے انتخاب پر۔
 
اپ کی مرضی۔ جیسے اعتراض کریں

مجموعی طور پر پاکستان بالخصوص پنجاب نے سیکولرز کو مسترد کردیا ہے

وہاں جھنگ سے ویسے لدھیانوی ہارنے والا ہے
 
حسان خان

لائبریرین
اپ کی مرضی۔ جیسے اعتراض کریں
مجموعی طور پر پاکستان بالخصوص پنجاب نے سیکولرز کو مسترد کردیا ہے

سیکولروں کے رد ہونے اور فرقہ پرست شدت پسندوں کے منتخب ہونے میں فرق ہے۔

ویسے، پاکستان کا دوسرا بڑا صوبہ سندھ ابھی بھی دو سیاسی سیکولر جماعتوں کے پاس ہی ہے۔ :)
 
سیکولروں کے رد ہونے اور فرقہ پرست شدت پسندوں کے منتخب ہونے میں فرق ہے۔

ویسے، پاکستان کا دوسرا بڑا صوبہ سندھ ابھی بھی دو سیکولر جماعتوں کے پاس ہی ہے۔ :)

یہ قوم پرستوں کے پاس ہے جو نہ صرف تشدد پسند ہیں بلکہ دھاندلی کی انتہا کرتے ہیں
اگر اپ کو یہ لوگ پسند ہیں تو اپکی مرضی
 
Top