جون ایلیا دل کا دیار خواب میں، دور تلک گزر رہا

نیرنگ خیال

لائبریرین
دل کا دیار خواب میں، دور تلک گزر رہا
پاؤں نہیں تھے درمیاں، آج بڑا سفر رہا​
ہو نہ سکا کبھی ہمیں اپنا خیال تک نصیب
نقش کسی خیال کا، لوح خیال پر رہا​
نقش گروں سے چاہیے، نقش و نگار کا حساب
رنگ کی بات مت کرو، رنگ بہت بکھر رہا​
جانے گماں کی وہ گلی ایسی جگہ ہے کون سی
دیکھ رہے ہو تم کہ میں، پھر وہیں جا کے مر رہا​
شہرِ فراق یار سے آئی ہے اک خبر مجھے
کوچہ یاد یار سے، کوئی نہیں اُبھر رہا​
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہ کیا خوب کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نقش گروں سے چاہیے، نقش و نگار کا حساب
رنگ کی بات مت کرو، رنگ بہت بکھر رہا
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال !بیٹا ہمیشہ خوش رہو بہت خوبصورت کلام
ہو نہ سکا کبھی ہمیں اپنا خیال تک نصیب
نقش کسی خیال کا، لوح خیال پر رہا
سرکار اس حوصلہ افزائی پر تہہ دل سے ممنون ہوں :)

واہہہہہہہہہہہ کیا خوب کہا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

نقش گروں سے چاہیے، نقش و نگار کا حساب
رنگ کی بات مت کرو، رنگ بہت بکھر رہا
نایاب بھائی انتخاب کی پذیرائی کا دل سے شکریہ :)
 
Top