لاہور کی باتیں

نایاب

لائبریرین
1969 سے لیکر 1991 تک شہر لاہور کی گلی گلی پیدل پھر آوارگی کی اور پھر صحرائے سعودی عرب چھاننا نصیب ٹھہرا ۔
کیسے کیسے ملنگ درویش اللہ کے ولی اور " بہروپیئے " روپ بہروپ بھرے بے نیازانہ گھومتے ملے داتا کی نگری میں ۔
اب کیا سناؤں قصہ آوارگی ۔
لاہور لاہور ہے واقعی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
لالہ رخ

محفلین
سب سے پہلے تو لاہور کی نذر شبنم شکیل کا خوبصورت شعر!
لاہور پیچھے رہ گیا ہم باوفا مگر۔۔۔
اس شہرِ بے مثال سے آگے نہیں گئے

لاہور ہی میں ہیں ، لاہور ہی کے ہیں اسے کے رہیں گے!
 
اُ چڑے برج لہور دے اوئے
ہیٹھ وگے دریا وے ماہیا۔۔
اب تو وہ دریا بقول پطرس سارا دن لیٹا رہتا ہے، اور یہ کہنا مشکل ہے کہ لاہور دریا کے دائیں طرف ہے یا بائیں طرف (بہاؤ ہو تو پتہ چلے):p:D
 
1969 سے لیکر 1991 تک شہر لاہور کی گلی گلی پیدل پھر آوارگی کی اور پھر صحرائے سعودی عرب چھاننا نصیب ٹھہرا ۔
کیسے کیسے ملنگ درویش اللہ کے ولی اور " بہروپیئے " روپ بہروپ بھرے بے نیازانہ گھومتے ملے داتا کی نگری میں ۔
اب کیا سناؤں قصہ آوارگی ۔
لاہور لاہور ہے واقعی ۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
ایسے کسی درویش یا "بہروپئیے" کا حال احوال شئیر کریں پلیز :)
 
بھوگی وال کی پیدائش ۔ جھگیاں شہاب دین اور جھگیاں ناگرہ کی پل چوبرجی اسکول اور سول لائنز کالج کی پڑھوند ۔ اقبال ٹاؤن کا عاشق اور جوہر ٹاؤن میں سسرال کا حامل بندہ بھی لاہوری ہونے کا دعوے دار ہے ۔ رسید لکھ دی تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے ۔ آمد جامد لگی رہے گی پان کھانا ہے تو جین مندر کا کھائیے ۔ نہاری کھانی ہے تو محمدی کی کھائیں ۔ حلوہ پوری چاچے بسے کی ۔ نان چھولے بھاٹی کے ۔ پاوے پا پھجے کے ۔ جوس گڑھی شاہو کا ۔ دہی بھلے کیمپس کے ۔ رو نہرو نہر شاہ دی کھوئی کی ۔ گول گپے دھرم پورے کے ۔ سجی فورٹریس کی ۔ ٹھنڈا دودھ مغل پورے گھاس منڈی کا ۔ گرم دودھ شیزان فیکٹری کے سامنے سے ۔ سیخ کباب لیاقت چوک کے ۔ بریانی الفلاح بلڈنگ کے پاس کی ۔ گولی والی بوتل مزنگ اڈے کی ۔ برفی بھا رفیق کی لال کھوہ سے ۔ کچوری لال شاہ قلندر کے میلے کی ۔ قتلمہ داتا صاحب میلے کا ۔ یخنی شاہ نور کی ۔ صندل کا شربت مزنگ کا ۔ آلو والے پراٹھے سروسز ہسپتال کے سامنے کے ۔ ساگ پراٹھا صبح صبح یتیم خانے چوک کا ۔ کڑاہی جاوا کی ۔ بھنے بٹیر صدر بازار کے ۔ فالسے سک نہر کے ۔ گنڈیریاں شالامار باغ کی ۔ مچھلی بشیر کی مزنگ سے۔ چرغہ لاہور بروسٹ کا ۔ کیک کشمیر بیکری کا ۔ کچی لسی ناصر باغ کی ۔ سلش ساندے چوک کا ۔ چکڑ چنے پونچھ روڈ کے ۔ اور مار پولیس کی

او جی اوئے لاہور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! او میرے لاہور نئیں ریساں تیریاں
 
او جی اوئے لاہور۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔! او میرے لاہور نئیں ریساں تیریاں
اچھا لاہور کے کھانوں کا ذکر بھی آگیا تو مجھے بتادیں کہ لاہور کے سب سے مشہور اور چنگے والے دہی بھلے اور گول گپے کہاں کے اچھے ہیں مجھے تو آج تک نہیں وہ اصلی والے ''لاہوری دہی بھلے اور گول گپے'' نہیں لبے :rolleyes:
 
لالہ رخ

محفلین
بھوگی وال کی پیدائش ۔ جھگیاں شہاب دین اور جھگیاں ناگرہ کی پل چوبرجی اسکول اور سول لائنز کالج کی پڑھوند ۔ اقبال ٹاؤن کا عاشق اور جوہر ٹاؤن میں سسرال کا حامل بندہ بھی لاہوری ہونے کا دعوے دار ہے ۔ رسید لکھ دی تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے ۔ آمد جامد لگی رہے گی پان کھانا ہے تو جین مندر کا کھائیے ۔ نہاری کھانی ہے تو محمدی کی کھائیں ۔ حلوہ پوری چاچے بسے کی ۔ نان چھولے بھاٹی کے ۔ پاوے پا پھجے کے ۔ جوس گڑھی شاہو کا ۔ دہی بھلے کیمپس کے ۔ رو نہرو نہر شاہ دی کھوئی کی ۔ گول گپے دھرم پورے کے ۔ سجی فورٹریس کی ۔ ٹھنڈا دودھ مغل پورے گھاس منڈی کا ۔ گرم دودھ شیزان فیکٹری کے سامنے سے ۔ سیخ کباب لیاقت چوک کے ۔ بریانی الفلاح بلڈنگ کے پاس کی ۔ گولی والی بوتل مزنگ اڈے کی ۔ برفی بھا رفیق کی لال کھوہ سے ۔ کچوری لال شاہ قلندر کے میلے کی ۔ قتلمہ داتا صاحب میلے کا ۔ یخنی شاہ نور کی ۔ صندل کا شربت مزنگ کا ۔ آلو والے پراٹھے سروسز ہسپتال کے سامنے کے ۔ ساگ پراٹھا صبح صبح یتیم خانے چوک کا ۔ کڑاہی جاوا کی ۔ بھنے بٹیر صدر بازار کے ۔ فالسے سک نہر کے ۔ گنڈیریاں شالامار باغ کی ۔ مچھلی بشیر کی مزنگ سے۔ چرغہ لاہور بروسٹ کا ۔ کیک کشمیر بیکری کا ۔ کچی لسی ناصر باغ کی ۔ سلش ساندے چوک کا ۔ چکڑ چنے پونچھ روڈ کے ۔ اور مار پولیس کی

او جی اوئے لاہور۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔! او میرے لاہور نئیں ریساں تیریاں
نا جی کیک معصومز دا
 
دہی بھلے تین جگہ سے اچھے ملتے ہیں

اقبال ٹاؤن میں ایل ڈی اے کوارٹروں سے اگلے چوک میں شہنشاہ والے کے دہی بھلے اچھے ہیں
اقبال ٹاؤن میں ہی مون مارکیٹ کے پیچھے شیخ کی فروٹ چاٹ اور دہی بھلے دونوں اچھے ہیں
۔ جی پی او کے سامنے بلدیہ آفس کی سائیڈ والی گلی سے فروٹ چاٹ عالیشان ہے
نیو کیمپس سے برکت مارکیٹ کی طرف نہر کے بعد (جہاں سے کبھی گندا نالا گزرتا تھا) ایک لکڑی کا ہٹ ہے وہاں بھی دہی بھلے اچھے ملتے ہیں
گول گپے صرف دھرم پورے پھاٹک کے پاس اور وہ بھی ریلوے لائن کی طرف سے تیسری ریڑھی (نشانی پرانا سا بورڈ ایک نکر سے تھوڑا سا ٹوٹا ہوا )
 
mfdarvesh

محفلین
لاہور ہم نے بھی دیکھا ہے ، آفس کے ساتھیوں کے ہمراہ
جہاں وہ لے جاتے ہیں ہم بھی ساتھ ساتھ ہوتے ہیں، آخری دفعہ ہم گنڈا سنگھ کے بارڈر پہ گئے تھے، پریڈ کا بہت مزہ آیا، وہاں تو آمنے سامنے ہی ہوتا ہے سب کچھ
 
زین

لائبریرین
اکتوبر2011ء میں چند دنوں کےلئے لاہور جانا ہوا ، بہت پسند آیا ۔ویسے بھی مجھے پنجاب پسند ہے بچپن جو گزارا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
یہ خاکسار بھی لاہور میں کم و بیش اڑھائی تین سال رہا ہے۔ مین مارکیٹ گلبرگ میں۔

لاہور کی بے شمار اور خوشگوار یادیں اور باتیں میرے سینے میں بھی ہیں، لیکن ساری زندگی کیلیے ایک ایسا "تحفہ" لاہور نے مجھے دیا ہے کہ ساری خوشگوار یادیں ایک آسیب بن کر مجھ سے چمٹی ہوئی ہیں، اب کوئی کرے بھی تو کیا کرے :)
وارث بھائی بھابھی کا تعلق کہیں لاہور سے تو نہیں؟
 
پردیسی

محفلین
بھوگی وال کی پیدائش ۔ جھگیاں شہاب دین اور جھگیاں ناگرہ کی پل چوبرجی اسکول اور سول لائنز کالج کی پڑھوند ۔ اقبال ٹاؤن کا عاشق اور جوہر ٹاؤن میں سسرال کا حامل بندہ بھی لاہوری ہونے کا دعوے دار ہے ۔ رسید لکھ دی تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے ۔ آمد جامد لگی رہے گی پان کھانا ہے تو جین مندر کا کھائیے ۔ نہاری کھانی ہے تو محمدی کی کھائیں ۔ حلوہ پوری چاچے بسے کی ۔ نان چھولے بھاٹی کے ۔ پاوے پا پھجے کے ۔ جوس گڑھی شاہو کا ۔ دہی بھلے کیمپس کے ۔ رو نہرو نہر شاہ دی کھوئی کی ۔ گول گپے دھرم پورے کے ۔ سجی فورٹریس کی ۔ ٹھنڈا دودھ مغل پورے گھاس منڈی کا ۔ گرم دودھ شیزان فیکٹری کے سامنے سے ۔ سیخ کباب لیاقت چوک کے ۔ بریانی الفلاح بلڈنگ کے پاس کی ۔ گولی والی بوتل مزنگ اڈے کی ۔ برفی بھا رفیق کی لال کھوہ سے ۔ کچوری لال شاہ قلندر کے میلے کی ۔ قتلمہ داتا صاحب میلے کا ۔ یخنی شاہ نور کی ۔ صندل کا شربت مزنگ کا ۔ آلو والے پراٹھے سروسز ہسپتال کے سامنے کے ۔ ساگ پراٹھا صبح صبح یتیم خانے چوک کا ۔ کڑاہی جاوا کی ۔ بھنے بٹیر صدر بازار کے ۔ فالسے سک نہر کے ۔ گنڈیریاں شالامار باغ کی ۔ مچھلی بشیر کی مزنگ سے۔ چرغہ لاہور بروسٹ کا ۔ کیک کشمیر بیکری کا ۔ کچی لسی ناصر باغ کی ۔ سلش ساندے چوک کا ۔ چکڑ چنے پونچھ روڈ کے ۔ اور مار پولیس کی

او جی اوئے لاہور۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔! او میرے لاہور نئیں ریساں تیریاں
جیو شیرا ۔۔۔خوش کیتا ای
اس میں دو چار چیزیں رہ گئی ہیں ۔۔۔:) میرا خیال ہے اتنا ہی کافی ہے ورنہ آداب کے خلاف ہوگا :p
 
ابھی تو میں نے سمن آباد کا نانگا مجذوب نہیں بتایا ۔ سوڈیوال کا بابا لٹاں والا ۔ شیرانوالا کا نابابینا اسکول کا فتح محمد ۔ ریلوے اسٹیشن پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کے پاس سوزوکی والا مجمع فروش ۔ روح افزا شربت اسٹیشن کا صوفی والا ۔ قینچی کی نرسریاں ۔ ریلوے اسٹیڈیم کا زندہ مچھلیاں بیچنے والا ۔ اچھرے نہر کے پاس کچھے کرائے پر دینے والا ۔ بادامی باغ داتا نگر اسکول کے پاس اوجھڑی فروش ۔ شاہدرے کی قلفی ۔ کامران بارہ دری کی سیر کرانے والا عباس عرف باسا ۔ اکبر چوک اقرا کمپلیکس کے بعد والی پیزے کی دکان ۔ جناح اسپتال کے سامنے سڑک چھاپ ہوٹل ۔ اللہ ہو چوک کے پاس کے کال سنٹر ۔ لوہاری دوائیوں کی مارکیٹ میں پھرنے والے دلال ۔ گورا قبرستان کے باہر والے لنڈے میں پھرنے والی "معزز" خواتین ۔ اور جگہ جگہ پھرنے والے "شکاری" اگر منظر کا حصہ نہ ہوں تو بات ادھوری رہ جاتی ہے ۔

رحمان پورہ چوک میں رہنے والے فیضی شاہ ۔ اور چائنہ اسکیم میں رہنے والا اعجاز بٹ ۔ ماڈل ٹاؤن ڈی بلاک کا ارشد ۔ اور ساندے کی شازیہ چوہدری ۔ راج گڑھ کا عمران ۔ خضرا مسجد کے ایاز صاحب یہ سبھی تو میرے اپنےہیں جو کہ زمانے کی گرد میں کہیں دبے ہوئے ہیں ۔

اللہ جانے اب کہاں ہونگے سب کے سب

لو یو آل
 
Top