پنجاب میں نئے صوبے

پاکستان میں ریاستوں کی تشکیل اور کنفیڈریشن پاکستان کے مسائل کا حل ہے


  • Total voters
    34
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ کلاشنکوف کلچر، چرس افیم یہ سب پنجاب سے گئے ہیں کیا؟ آپ کو بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ کہاں سے گیا ہے؟
اب آپ ہی ذرا عدل و انصاف سے فیصلہ کریں کہ بندر کی بلا طویلے کے سر کیوں منڈھ رہے ہیں؟

بی ایل اے کے کسی رکن نے آپ کو بتایا اور آپ نے بغیر تحقیق کیے بات کو آگے بڑھا دیا۔ واہ رے انصاف۔

محترمہ مرحومہ فاطمہ جناح کے ووٹ بنک کو پنجاب کے بندے نے توڑا تھا؟ حیرت ہے۔

ایم کیو ایم کو کس نے بنایا؟ معلوم ہے ناں آپ کو؟ یہ جنرل ضیاء کی دین ہے جو کہ ایک پنجابی تھا۔
ایم کیو ایم پر مظالم کس نے توڑے؟ پی پی پی نے جو سندھ کی جماعت ہے۔

پھر بھی آپ کی نظر میں ظالم پنجاب ہی ہے۔ واہ رے انصاف۔
 

کاشفی

محفلین
فوج میں بھرتی والی بات کبھی اور صحیح ۔۔۔اس کے پس منظر کو سمجھنے کے لیئے قراردادِ پاکستان پیش کرنے والے شیرِ بنگال کے مشرقی پاکستان کے محب وطن بنگالی مسلمانوں کے فوج میں بھرتیوں سے متعلق حقائق کو سمجھنا ہوگا۔۔عدل و انصاف کے ساتھ۔۔۔جو کہ کبھی اور صحیح ۔۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
اب آپ شیر بنگال اور مشرقی پاکستان چلے گئے، پھر اس سے پیچھے قیام پاکستان پر چلے جائیں گے۔

یہ تو لاحاصل بحث میں پڑ جائیں گے۔

اس لیے بہتر یہی ہے کہ پاکستانی بنیں اور پاکستانی بن کر سوچیں۔
 

کاشفی

محفلین
یہ کلاشنکوف کلچر، چرس افیم یہ سب پنجاب سے گئے ہیں کیا؟ آپ کو بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ کہاں سے گیا ہے؟
اس کو سندھ میں لانے کا سہرا پنجاب کی آشرباد سے ممکن ہوا۔۔۔باقی باتیں آپ کو بھی معلوم ہیں۔۔
اب آپ ہی ذرا عدل و انصاف سے فیصلہ کریں کہ بندر کی بلا طویلے کے سر کیوں منڈھ رہے ہیں؟
بندر کی بلا طویلے کے سر کیوں منڈھ رہے ہیں۔۔۔نواز شریف کا سر منڈھا ہوا تھا۔۔اب اس نے گندم والے بال اگوا لیئے ہیں۔۔:)
بی ایل اے کے کسی رکن نے آپ کو بتایا اور آپ نے بغیر تحقیق کیے بات کو آگے بڑھا دیا۔ واہ رے انصاف۔
اگر کوئی اس طرح الزام تراشی کرے کراچی والوں سے متعلق تو پھر بی ایل اے کے کسی رکن کی بات پر تحقیق کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔۔۔ اور یہی عدل کا تقاضہ ہے۔۔۔جیسا کوئی کرے ویسا ہی کیا جائے۔۔۔
محترمہ مرحومہ فاطمہ جناح کے ووٹ بنک کو پنجاب کے بندے نے توڑا تھا؟ حیرت ہے۔
حیرت نہیں کریں شمشاد بھائی۔۔۔تاریخ پڑھیں۔۔۔الطاف حسین نے ایم کیو ایم ووٹ بنک بڑھانے کے لیئے کسی دوسرے صوبے سے لا کر لوگوں کو نہیں بسایا تھا۔۔۔
اگر کسی جگہ نفرت کو پروان چڑھانے کے لیئے آباد کاری کی جائے تو وہاں پھول گندم اناج نہیں اگتے محبت کی صورت۔۔۔بلکہ وہاں نفرت ہی پروان چڑھتی ہیں۔کراچی میں محترمہ فاطمہ جناح رحمتہ اللہ علیہا کے ووٹ بنک کو توڑنے کے لیئے ان کو شکست دینے کے لیئے کراچی میں دوسرے صوبوں سے لوگوں کو لاکر آباد کاری کی گئی۔۔۔۔ 1965 سے پہلے اور بعد کے کراچی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔۔۔تاریخ پڑھیں سب سمجھ جائیں گے۔۔اگر سمجھنا چاہیں تو۔۔۔
ایم کیو ایم کو کس نے بنایا؟ معلوم ہے ناں آپ کو؟ یہ جنرل ضیاء کی دین ہے جو کہ ایک پنجابی تھا۔
جنرل ضیاء کی دین ہے نواز شریف ۔۔اور نون لیگ کے بارے میں آپ کو معلوم ہے ناں؟
ایم کیو ایم پر مظالم کس نے توڑے؟ پی پی پی نے جو سندھ کی جماعت ہے۔
بی بی نے مہاجروں پر مظالم نہیں توڑے۔۔۔بلکہ غیر سندھیوں نے توڑیں۔۔۔ ایک لمبی بات ہوجائے گی۔۔پھر آپ کہیں گے مہاجر ہو کر نہیں سوچو۔۔۔
بس آپ کے لیئے اتنا ہی کہنا چاہتا ہوں کہ مہاجروں کے شہید کیئے جانے اور ان کو بوری میں بند کرکے نالے میں پھینکنے پر خوشیاں منائی گئی ہیں ایک لڑی میں۔۔۔اس خوشی میں شریک ہونا محب وطن لوگوں کا فرض ہے۔۔اور میرے نزدیک نفرت میں اضافہ ہونا ایک قدرتی عمل ہے۔۔۔
پھر بھی آپ کی نظر میں ظالم پنجاب ہی ہے۔ واہ رے انصاف۔
میر ی نظر میں نہیں بلکہ انصاف اور عدل کی نظر میں ۔اور پنجاب کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ تمام پنجابی۔۔۔بلکہ میں پہلے بھی اوپر کہہ چکا ہوں کہ پنجاب کے کرتا دھرتا لوگ۔۔۔
اب یہ آپ کی سوچ ہے کہ آپ عدل کے ساتھ تجزیہ کریں۔۔ باقی یہ باتیں ایسی ہی کہ جو کبھی ختم نہیں ہونگی۔۔ مجھے نیند آرہی ہے اب۔۔
 
ایم کیو ایم پنجاب کے خواب نہ ہی دیکھے تو بہتر ہے ہمیں بھتہ کلچر نہیں چاہیئے

پنجاب صرف بھتہ کلچر ہی نہیں ، جہالت، دھاندلی، اور چوھدراہٹ کا اسیر ہے۔ لاہور میں بتھہ گیری کا میں خود شاہد ہوں۔ مولاجٹ، گجر ایسی فلمیں داداگیری اور غنڈہ گردی کی مثال ہیں اور پنجاب میں یہ مقبول ہیں۔

ویسے میں پہلے ہی عرض کرچکاہوں کہ وسطی پنجاب میں تعصب کی وجہ سے ایم کیو ایم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ البتہ سرائیکی بیلٹ کو اسی طرح کے دباو اور وسائل سے محرومی کا سامنا ہے جو کراچی میں ہے۔ لہذا ایم کیو ایم اگرجنوبی پنجاب صوبے کو سپورٹ کرتی ہے تو ملتان سے اس کو ایک ادھ سیٹ مل سکتی ہے۔ سینڑل پنجاب میں ایم کیوایم تعلیم کے حق میں اور جہالت کے خلاف مہم چلانے کے بعد ہی کچھ کرسکتی ہے۔ فی الحال لوگ وہاں متحدہ کی نہیں سننے والے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہائے اوئے پنجاب کے مخالفو۔ نجانے کن ناکردہ گناہوں کی سزا پنجاب کو دینا چاہتے ہو۔

ابھی بھی وقت ہے اکٹھے مل کر رہنا سیکھ لو۔ اتحاد میں برکت ہے۔ یہ ہر وقت کی کل کل دانتا اچھی نہیں ہوتی۔ ابھی وقت ہے کہ صوبائی عصیبت سے چھٹکارا پا لو۔
 
ہائے اوئے پنجاب کے مخالفو۔ نجانے کن ناکردہ گناہوں کی سزا پنجاب کو دینا چاہتے ہو۔

ابھی بھی وقت ہے اکٹھے مل کر رہنا سیکھ لو۔ اتحاد میں برکت ہے۔ یہ ہر وقت کی کل کل دانتا اچھی نہیں ہوتی۔ ابھی وقت ہے کہ صوبائی عصیبت سے چھٹکارا پا لو۔

اکٹھے ہی رہنا چاہتے ہیں۔ کم ازکم مجھے تو پنجاب سے محبت ہے۔
مگر پاکستان سے اور زیادہ ہے۔ پاکستان کی بقا مزید چھوٹے صوبے بنانے میں ہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو لگتا ہے آپ نے اپنی عمر کا طویل حصہ کوریا میں گزار دیا، باقی سعودی عرب میں گزار دیں گے۔ پاکستان سے آپ کو کیا لینا دینا۔ اس کے حصے بخرے ہوں یا نہ ہوں۔

یہ تو ہم سے پوچھیں جن کی جان ہی پاکستان میں اٹکی رہتی ہے۔ ہم تو اپنے وطن کی مٹی جیب میں لیے پھرتے ہیں کہ ہر وقت وطن کی خوشبو آتی رہے۔
 
مجھے تو لگتا ہے آپ نے اپنی عمر کا طویل حصہ کوریا میں گزار دیا، باقی سعودی عرب میں گزار دیں گے۔ پاکستان سے آپ کو کیا لینا دینا۔ اس کے حصے بخرے ہوں یا نہ ہوں۔

یہ تو ہم سے پوچھیں جن کی جان ہی پاکستان میں اٹکی رہتی ہے۔ ہم تو اپنے وطن کی مٹی جیب میں لیے پھرتے ہیں کہ ہر وقت وطن کی خوشبو آتی رہے۔

عمر کاایک طویل حصہ پاکستان میں گزارا۔ پھر ایک عرصہ کوریا میں پھر کچھ عرصہ ملائشیا میں پھر اب سعودیہ میں الحمدللہ
بھائی میں پاکستانی ہوں۔ پاکستانی پاسپورٹ ہے میرے پاس۔ میرا والدین اور تمام بھائی بہن پاکستان میں مقیم ہوں۔ پاکستان کو میں نے بہت کچھ دینا ہے
اتنا عرصہ اتنے ملکوں میں رہ کر اندازہ ہوگیا ہے کہ پاکستان میں خرابی کہاں ہے۔ پاکستان کے حصے بخرے ہوچکے ہیں اور میں یہ چاہتا ہوں کہ مزید نہ ہوں۔
پاکستان کے استحکام کے لیے مزید صوبے بہت ضروری ہیں۔

ویسے اپ کو ایک مشورہ دوں۔ وطن سے محبت اپنی جگہ مگر جو مٹی جیب میں ہے اسے پھینک دیں۔ محبت دل میں ہوتی ہے۔ اگر اپ کو وطن سے محبت ہے تو اس کی بہتری کے لیے سوچیں
 

ساجد

محفلین
اس دھاگے کے شرکائے گفتگو سے التماس ہے کہ دشنام طرازی کا شعار نہ اپنائیں اگر یہ کام جاری رکھا گیا تو دھاگہ مقفل یا حذف کیا جا سکتا ہے۔
ہم دیکھ رہے ہیں کہ کچھ اراکین اردو محفل پر سیاست کے حوالے سے بات کرتے ہوئے تحمل و متانت کی بجائے محض الزام تراشی اور منافرت پھیلانے میں مشغول ہیں ۔ یہ رویہ اب کم و بیش ہرسیاسی و مذہبی دھاگے میں اپنایا جانے لگا ہے۔ اس کو کسی طور بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
 

ماسٹر

محفلین
ابھی تک جو تقسیم کی تجاویز سامنے آئی ھیں وہ تو غریب علاقوں کو امیر علاقوں سے علیہدہ کرنے والی پیں -
تو کیا غریب صوبے اب امیر صوبو ں کی امداد سے چلا کریں گے ؟
 

عسکری

معطل
ابھی تک جو تقسیم کی تجاویز سامنے آئی ھیں وہ تو غریب علاقوں کو امیر علاقوں سے علیہدہ کرنے والی پیں -
تو کیا غریب صوبے اب امیر صوبو ں کی امداد سے چلا کریں گے ؟
اگر 5 ضلعے کاٹ دیے تو ان کا اپنا بجٹ جو بنے گا امیروں کو ہوش آ جائے گا :grin:
 

زرقا مفتی

محفلین
سم بڈی ریٹن ۔۔۔ ایم کیو ایم پنجاب کے خواب نہ ہی دیکھے تو بہتر ہے ہمیں بھتہ کلچر نہیں چاہیئے۔۔۔ ۔

واقعی ایم کیو ایم کو پنجاب کے خواب نہیں دیکھنا چاہیئے۔۔۔ ایم کیو ایم پنجاب اور دوسرے صوبے کے خواب دیکھ کر ہمیں یعنی مہاجروں کے حقوق کو بھول رہی ہے۔۔ اس پر ایم کیو ایم کو نظرِ ثانی کرنی چاہیئے۔۔
ویسے ہمیں کا لفظ استعمال کر کے خود یعنی پنجاب کو اعلٰی ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اور دوسری بات کہ ہر جگہ ایم کیو ایم کو گھسیٹنا مناسب نہیں۔۔ ہر برائی کی ذمہ دار ایم کیو ایم نہیں۔۔
بھتہ کلچر ایم کیو ایم یا وہ لوگ جو ایم کیو ایم سے کسی نہ کسی صورت وابسطہ ہیں ان کا کلچر نہیں۔۔ یہ کلچر پنجاب سے پورے صوبے میں پھیلا ہے۔پنجاب کے چند مٹھی بھر لوگ جنہوں نے پورے پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے یہ ان کا کلچر ہے۔۔پنجاب وہ صوبہ ہے جو آبادی کی بنیاد پر ہر جگہ بھتہ وصول کرتا ہے۔۔کوٹہ سسٹم کی بنیاد پر۔۔مشرقی پاکستان سے پنجاب کے کرتا دھرتا لوگوں کی بھتہ وصولی اور مغرورنہ رویے نے پاکستان کو دولخت کیا۔۔ ۔ پنجاب کو مقابلہ کرنا چاہیئے کوٹہ سسٹم کے تحت ہر جگہ قبضہ نہیں کرنا چاہیئے۔۔۔ پنجاب کی آبادی پر پنجاب کے وسائل لگنے چاہیئے۔۔ دوسرے صوبے کے لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر ، دوسرے صوبے کے لوگوں کو بھوکا رکھ کر اپنے لوگوں کا پیٹ نہیں بھرنا چاہیئے۔۔۔
اس طرح کے رویے سے نفرتیں بڑھیں گی۔۔۔ اس مغرورانہ کلچر کو ختم ہونا ہے۔۔
پنجاب کی تقسیم سے مجھے کوئی غرض نہیں۔۔۔ لیکن پنجاب میں جو بھی صوبے بنیں اس کو سندھ اور بلوچستان کے وسائل سے کچھ بھی نہیں دینا چاہیئے۔۔۔ ۔
بلکہ پاکستان آرمی میں چونکہ پنجاب کی آبادی زیادہ ہے۔۔اس لیئے اس کا بجٹ بھی پنجاب سے پورا ہونا چاہیئے۔۔۔ نا کہ دوسرے صوبوں کے لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر پورا کیا جائے۔۔ کبھی کبھی تو میرا دل چاہتا ہے کہ یہ بی ایل اے اور جئے سندھ والے اتنے طاقتور ہو جائیں کہ وہ اینٹ سے اینٹ بجا دیں ۔۔
پنجاب میں مہاجروں سے امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا۔ میرے خیال میں وہ لوگ جو ہجرت کر کے پاکستان آئے سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ یہ بھی ایک خام خیالی ہے کہ دوسرے صوبوں کی آمدن پنجاب سے زیادہ ہے ۔
کسی بھی ملک میں دفإ ع کا محکمہ صوبوں کے زیرِ انتظام نہیں ہوتا
 

سعود الحسن

محفلین
اصل میں ہمارا مسلہء یہ ہے کہ ہم جذباتی بہت ہیں اور ہر مسلہء کو جذباتی ہوکر ہی دیکھتے ہیں۔ جبکہ یہ ایک سادہ سا بین القوامی قانون اور علم سیاست کے اصولوں کا مسلہء ہے جسے جذبات کی بجائے منطق کے اصولوں پر پرکھنا چاہیے ۔ بعض اوقات تو ہم جذبات میں یہ بھی نہیں سمجھ پاتے کہ جس وجہ سے ہم کسی چیز کی مخالفت کر رہے ہیں ہوسکتا ہے کہ وہ ہی فائدہ مند ہو۔
 

سعود الحسن

محفلین
اگر قانونی اصولوں پر دیکھا جائے تو پاکستان ایک وفاق ہے جسے اس میں شامل مختلف یونٹس مل کر بنایا ہے ، جس میں اس وقت کے صوبے ، ریاستیں اور دوسرے انتظامی یونٹس شامل تھے۔ اور اس وفاق کو بنانے کا مقصدصرف اسلام تھا، لہذا اصولی طور پر اسلام کے بغیر پاکستان کا کوئی تصور یا وجہ نہیں رہ جاتی۔​

مختلف اوقات میں اس میں شامل ہونے والے یونٹس کو ختم کیا جاتا رہا، پہلے تو ون یونٹ بنایا گیا جس کا واحد مقصد مصنوعی طور پر مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان میں سیاسی توازن قائم کرنا تھا ، لیکن یہ تجربہ بری طرح ناکام رہا اور اس نہ صرف مشرقی پاکستان میں بلکہ مغربی پاکستان کے مختلف حصوں میں بھی احساس محرومی بڑھا۔ نتیجہ سقوط مشرقی پاکستان کی صورت میں نکلا۔​
1973 کے دستور کے ذریعہ ان مختلف یونٹس کو ایک بار پھر مصنوعی طور پر چار صوبوں میں زبردستی دھکیل دیا گیا، لیکن اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جب سے آج تک تقریبا ہر وقت کسی نہ کسی حصہ میں حقوق کے لیے احتجاجی یا علیحدگی کی تحریکیں چلتی آرہی ہیں اور انہیں دبانے کے لیے فوجی یا نیم فوجی آپریشن کیے جاتے رہے، جس سے وفاق، پنجاب اور فوج کے حصہ میں بدنامی کے علاوہ کچھ نہیں آیا۔​
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
یہاں ہمارا موضوع پنجاب میں نئے بنے والے صوبے ہیں۔ اج کل کی سیاست میں یہی گرم موضوع ہے۔ اسی پر بات کرکے ایم کیوایم پنجاب میں قدم جماسکتی ہے
صوبے بننا تو مقدر ہیں انشاللہ۔ جلد یا بدیر۔ اللہ کرے جلد اور اللہ کرے دو نئے صوبے بنیں جیسا کہ ن لیگ کا مطالبہ ہے
محترم! ایم کیو ایم نے جو طرزِ عمل علامہ طاہر القادری صاحب کے لانگ مارچ کے دوران اپنائے رکھا ۔۔۔ اس کے بعد پنجاب کے عوام کے دلوں میں ایم کیو ایم کے بارے میں جو نرم گوشہ پیدا ہوا تھا، وہ بھی اب شاید باقی نہیں رہا ۔۔۔ لانگ مارچ میں شریک ہونے کا اعلان کرنے کے بعد کراچی میں خوب چندہ جمع کیا گیا اور عین وقت پر الطاف بھیا نے علامہ صاحب کے لانگ مارچ میں شریک ہونے سے معذرت کر لی ۔۔۔ اب تو غالباََ پنجاب میں صوبوں کی حمایت کر کے بھی الطاف بھیا کو کچھ نہ ملے گا ۔۔۔ ایم کیو ایم کو اپنے سیاسی رویوں پر نظرثانی کی اشد ضرورت ہے ۔۔۔ تاکہ ان کا اعتبار قائم رہے اور ایک پارٹی کے طور پر ان کی ساکھ مضبوط ہو سکے ۔۔۔
 

باباجی

محفلین
کیا مضحکہ خیز بات ہے نئے صوبے بنانے کی
یہ بھی چند مفاد پرست اور غدار سیاست دانوں کا پھیلایا ہوا ایجنڈا ہے
پہلے ملکی معیشت پر کیا کم بوجھ ہے ان حرام خور سیاست دانوں کا جو نئے صوبے بنا کر ملک کو دائمی مسائل میں دھکیل دیا جائے
عوام کا کیا ہے
عوام تو ہے ہی بے وقوف (معذرت کے ساتھ )
احساس محرومی خود ان لوگوں کا پیدا کیا ہوا ہے جو نئے صوبے بنا نے کا شور کر رہے ہیں
اس طرح انہیں کھلے بندوں حرام خوری کا موقعہ مل جائے گا
 

زرقا مفتی

محفلین
ہجرت کرکے پاکستان آنے والے اگر لاہور میں آباد ہوئے تو اُن کی لاہور میں پیدا ہونے والی اولاد پنجابی ہی کہلائے گی اُسے پنجاب کا ہی ڈومیسائل ملے گا۔ اگر کراچی یا حیدرآباد میں آباد ہوئے تو اُنکی نسل کو سندھ کا ڈومیسا ئل ملے گا ۔ اب جن کے آبا ء عرب ، افغانستان یا ایران سے آئے تھے اُن کی قومیت عرب افغان یا ایرانی تو نہیں بتائی جاتی
 

سعود الحسن

محفلین
ہجرت کرکے پاکستان آنے والے اگر لاہور میں آباد ہوئے تو اُن کی لاہور میں پیدا ہونے والی اولاد پنجابی ہی کہلائے گی اُسے پنجاب کا ہی ڈومیسائل ملے گا۔ اگر کراچی یا حیدرآباد میں آباد ہوئے تو اُنکی نسل کو سندھ کا ڈومیسا ئل ملے گا ۔ اب جن کے آبا ء عرب ، افغانستان یا ایران سے آئے تھے اُن کی قومیت عرب افغان یا ایرانی تو نہیں بتائی جاتی

یہ کیا قوم یا قومیت کی نئی تعریف ایجاد کی گئی ہے۔؟

بی بی شہریت یا سٹیزن شپ ایک الگ چیز ہے اور قوم ، قومیت ایک بلکل الگ چیز ہے۔

مثلا اگر میں آپ کی بات صحیح سمجھا ہوں تو آپ کے مطابق اگر ایک لاہور کا پنجابی یا پشاور کا پٹھان کراچی منتقل ہوجائے تو اس کی قومیت اب سندھی ہوجائے گئی۔؟؟؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top