کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

متلاشی

محفلین
نشر مکرر
"کیا حدیث پاک میں میلادالنبی کا ذکر مبارک ہے؟
ترمذی شریف میں باب "باب ماجاء في ميلاد النبي صلي الله عليه وآله وسلم"
الجامع ترمذی شریف میں ایک باب ہے "باب ماجاء في ميلاد النبي صلي الله عليه وآله وسلم" جو امام ترمذی نے باندھا ہے۔ تب تک میلاد النبی منانا بدعت نہیں سمجھا جاتا تھا۔ بدعت کا بہتان بہت بعد کی ایجاد ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ 604 ہجری کے بعد میلادالنبی منانے کا رواج پڑا۔ جبکہ امام ترمذی 209 ہجری میں پیدا ہوئے اور 279 میں فوت ہوئے۔ اور اس الزام کا پردہ چاک ہوا۔"
محترمی عبدا لرزاق قادری صاحب ۔۔۔!
ترمذی شریف کے جس باب کا حوالہ آپ دے رہے ہیں ۔۔۔ اس باب سے حضور کے مروجہ میلاد کے متعلق کچھ احادیث بھی نقل کر دیتے ۔۔۔ تو افاقہ ہو تا۔۔۔۔ ! میرے محترم لفظی ہیر پھیر سے بات نہیں بنتی ۔۔۔۔۔ ! میلاد النبی کا مطلب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ہے انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے متعلق جتنی حدیثیں تھیں وہ اس باب میں بیان کی ہیں ۔۔۔!
اس سے یہ کہاں ثابت ہو گیا کہ اس دور میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت والے دن مروجہ جلوس و محافل میلاد منعقد ہوتی تھیں۔۔۔!
 

متلاشی

محفلین
ایک جگہ کہہ رہے ہو کہ
ولادت باسعادت کا ذکر کرنا باعث خیر و موجب ثواب و راحت ہے اور دوسری جگہ مطلقا بدعت،دین میں زیادتی(مطلب حرام و ناجائز)لکھ رہے ہو؟؟؟؟تم ایسے لوگوں کے نظریات کیوں شئیر کررہے ہو ؟؟؟تم نے کہا کہ اس میں کسی ذی شعور کو کلام نہیں،اور پھر دوسری پوسٹ کھول کر اپنے ہی ذی شعور ہونے کا رد کر دیا۔کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟؟​
ع ۔ آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے۔
میرے محترم میری دوسری پوسٹ جس کا حوالہ آپ نے دیا ہے اس کی بھی آخری عبارت آپ نے نہیں پڑھی ۔۔۔!
جس کے اوپر میں نے عنوان باندھا ہے قولِ فیصل :۔۔۔۔
جہاں پر وہی کچھ لکھا ہے جو ادھر اس پوسٹ میں ہے ۔۔۔۔ میرے محترم اوپر ساری بحث لکھی گئی ہے ۔۔۔ اور نیچے اس کا نچوڑ نکالا گیا ہے ۔۔۔۔ !
لگتا تو ایسے ہی ہے کہ تمہاری پوسٹ کا اصل مقصد بھی یہی ہے۔کہ میلاد منانا حرام ہے۔بدعت ہے وغیرہ وغیرہ۔مسلکی منافرت ميں نہیں، تم پھیلا رہے ہو۔(مسلکی منافرت تمہارے دستخط سے بھی ظاہر ہو رہی ہے۔سب جانتے ہیں کہ یہ کس کالعدم جماعت کا لوگو ہے۔ایک مخصوص دھڑے کا لوگو یوز کرنا یہ بھی ایک طرح کی مسلکی منافرت ہے۔)
میرے دستخظ دیکھ کر ہی غالبآ آپ کا دل جل بھن کر کباب بن گیا تھا۔۔۔۔ اگر آپ بغض صحابہ نہیں رکھتے تو پھر آپ کو اس پر جلنے بھننے کی ضرورت نہیں ۔۔۔۔!اور اگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ اجمعین سے بغض رکھتے ہیں تو پھر آپ کی مرضی ۔۔۔!
ہم آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان بیان کرتے ہیں،آپ کے ذکر خیر کی محافل منعقد کرتے ہیں۔ اور تم لوگ اس عمل سے منع کرتے ہو۔
یہ گھٹائیں اسے منظور بڑھانا تیرا​
عقل ہوتی تو خدا سے کیوں لڑائی لیتے​
مطلب اللہ اپنے محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان بڑھاتا ہے اور تم تنقیص کے پہلو تلاش کرتے ہو۔عقل ہوتی تو خدا سے کیوں لڑائی لیتے؟؟؟
اب آئے نہ سیدھی بات پر۔۔۔۔
اب میرا آپ سے ایک سوال ہے کہ عاشق جو ہوتا ہے وہ نبی کے در پر خود جاتا ہے ۔۔۔۔؟ یا نبی کو ہی در در بلاتا پھرتا ہے ۔۔۔؟
جو ہوتا ہے عاشق وہ جاتا ہے در پر
نبی کو وہ در در بلاتا نہیں ہے
اب بتاو نبی کی شان میں تنقیص تم کرتے ہو کہ ہم ؟
میرے محترم عشق رسول خالی گھروں کو سجانے اور جلوس نکالنے کا نام نہیں ہے ۔۔۔ ! یہی تو تمہاری سمجھ دانی میں نہیں آتا۔۔۔!
عشق رسول آپؐ کی سنت اور آپؐ کے بتائے ہوئے طریقوں پر چلنے کا نام ہے ۔۔۔!
 

سویدا

محفلین
صحابہ نے عید میلاد النبی نہیں منایا تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے
صحابہ نے جشن آزادی بھی تو نہیں منایا
صحابہ نے یوم دفاع بھی تو نہیں منایا
عید میلاد النبی ہمارے ملک کی ایک ثقافت اور کلچر ہے جس طرح دیگر ثقافت اور کلچر کی چیزیں ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے
 

آبی ٹوکول

محفلین
ایسا آپ کو لگا یا پھر محض بلیم گیم کھیلنا چاہتے ہیں
حجور جب غیر شرعی میلا لگائینے تو غیر شرعی کام بھی تو ہونگے ۔۔۔ ۔
کمال ہے جوبات قرون اولٰی کے مسلمانوں کو پتا نہ تھی آج کا مسلمان پتا نہیں کس ٹیکسٹ بک سے ایسی بے منطق دلیل لے آتے ہیں
بدعت کی خرابی یہی ہے کہ جب کوئی اسے کرتا ہے تو بڑے چاہ سے کرتا ہے دین سمجھ کر۔۔۔​
اللہ محفوظ رکھے بدعت و ضلالت سے ۔۔۔ آمین​
مجھے لگنے یا نہ لگنے کی بات نہیں یہی حقیقت ہے بھلے کسی سے پوچھ کر دیکھ لیں :p

باقی حجور کسی شئے کا شرعی ہونا یا غیر شرعی ہونا جناب کہ فہم باکمال پر کب سے موقوف ہونے لگا جو یوں بدعت کہ فتوٰی جات جھڑنے لگے رہی قرون اولٰی کی بات تو دین کا مبتدی طالب علم بھی جانتا ہے کہ دین میں حلت و حرمت کا معیار کسی زمان و مکان سے مقید نہیں اور نہ ہی کسی خاص زمان و مکان تک محدود و مقسوم ہے بلکہ دین میں کسی بھی شئے کی حلت و حرمت دین کہ مسلمہ اصولوں کہ تحت مندرج ہے ۔۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
کمال ہے جوبات قرون اولٰی کے مسلمانوں کو پتا نہ تھی آج کا مسلمان پتا نہیں کس ٹیکسٹ بک سے ایسی بے منطق دلیل لے آتے ہیں​
قرون اولٰی سے یاد آیا کہ قرون اولٰی کے مسلمانوں کو تو یہ بھی پتا نہ تھا کہ ایک سر پھرا ہوگا اور وہ اردو محفل میں آکر تبلیغ دین کی آڑ میں بدعت بدعت کی مشین گن چلائے گا اور خود کہ کارہائے نمایاں کو عین دین اسلام کی خدمت اب اس کا کیا کیجیئے حجوررررررررررر للوز :p
 

mfdarvesh

محفلین
اگر اس دن کو ثقافت کے طورپہ منایا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے
جیسا کہ بریلوی مسلک کے لوگ بہت سے تہوار مناتے ہیں، ہرماہ میں کچھ نہ کچھ ہوتا ہے

مسئلہ صرف مذہب کا ہے کہ عید میلاد النبی کو دین اسلام کا حصہ بنا دینا اور اس کو منانے پہ ثواب کے حصول کا تصور
آج ہی مولانا صاحب سے الجھ کے آیا ہوں وہ اس کو دین کا حصہ بنانے پہ مصر ہیں
اور دنوں عیدین کی طرح اس کو بھی دینی عید کہتے ہیں، باقاعدہ لباس اور ایک دوسرے کو مبارک باد "یعنی کہ عید مبارک ہو"
عید کارڈز، شیرینی کی تقسیم

میں تو اس پہلو کو اجاگر کرنا چاہتا ہوں کہ یہ کیا ہونے جارہا ہے

اور آج مجھے ایک نئی بات پہ چلی ہے کہ "بدعت حسنہ" بھی کوئی چیز ہوتی ہے اور اس کو کیا جاسکتا ہے

گزراش یہ ہے کی دین وہی ہے جو رسول اللہ
صلي الله عليه وآله وسلم نے ہم تک پہنچایا ہے
 
مجھے لگنے یا نہ لگنے کی بات نہیں یہی حقیقت ہے بھلے کسی سے پوچھ کر دیکھ لیں :p

باقی حجور کسی شئے کا شرعی ہونا یا غیر شرعی ہونا جناب کہ فہم باکمال پر کب سے موقوف ہونے لگا جو یوں بدعت کہ فتوٰی جات جھڑنے لگے رہی
اگر آپ کی فہم باکمال اسکو فتویٰ سمجھ بیٹھی ہے ، تو آپ پر موقوف ہے، یعنی ہم کہے تو فتویٰ ، اور آپ کہے تو دلیل ۔۔
کچھ تو انصاف کیا ہوتا

قرون اولٰی کی بات تو دین کا مبتدی طالب علم بھی جانتا ہے کہ دین میں حلت و حرمت کا معیار کسی زمان و مکان سے مقید نہیں اور نہ ہی کسی خاص زمان و مکان تک محدود و مقسوم ہے بلکہ دین میں کسی بھی شئے کی حلت و حرمت دین کہ مسلمہ اصولوں کہ تحت مندرج ہے ۔۔
بالکل صحیح کہا مگر افسوس اپنی ہی بات پر قائم نہیں ، اگر حلت و حرمت دین کے مسلمہ اصول کے تحت مندرج ہیں
تو ایک ایک بدعت کس مسلمہ اصول کے تحت آسکتی ہے ؟
 

arifkarim

معطل
مسئلہ صرف مذہب کا ہے کہ عید میلاد النبی کو دین اسلام کا حصہ بنا دینا اور اس کو منانے پہ ثواب کے حصول کا تصور
آج ہی مولانا صاحب سے الجھ کے آیا ہوں وہ اس کو دین کا حصہ بنانے پہ مصر ہیں
اور دنوں عیدین کی طرح اس کو بھی دینی عید کہتے ہیں، باقاعدہ لباس اور ایک دوسرے کو مبارک باد "یعنی کہ عید مبارک ہو"
عید کارڈز، شیرینی کی تقسیم

آپ فکر نہ کریں۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔ جو داڑھی جیسے تمدن کو اسلامی سمجھتے ہیں اور موسیقی جیسی ثقافت کو حرام سمجھتے ہیں۔ انسے اسی قسم کے رویہ کی توقع ہے۔ اسلام ایک دین ہے، ایک گائیڈلائن ہے۔ اسکی تعلیمات کو علاقے، اسماج، معاشرہ وغیرہ کو دیکھ ہی رائج کیا جا سکتا ہے۔ ٹخنوں سے اوپر شلوار دنیا میں ہر جگہ تو موسمی طور پر ممکن نہیں ہے۔ اسی طرح یہ ایک نئی ’’عید‘‘ عیسائیوں کی کرسمس کی طرح منانا اگر اسلامی بن بھی جاتا ہے، تب بھی ہماری عوام کو کوئی فرق نہیں پڑتا!
 
قرون اولٰی سے یاد آیا کہ قرون اولٰی کے مسلمانوں کو تو یہ بھی پتا نہ تھا کہ ایک سر پھرا ہوگا اور وہ اردو محفل میں آکر تبلیغ دین کی آڑ میں بدعت بدعت کی مشین گن چلائے گا اور خود کہ کارہائے نمایاں کو عین دین اسلام کی خدمت اب اس کا کیا کیجیئے حجوررررررررررر للوز :p
بلیم گیم ،
ہمارے لوگوں کا قومی کھیل ۔۔۔۔
جب کچھ بن نہ پڑے ، تو اوٹ پٹانگ باتوں میں الجھا دو۔۔۔
 
اور آج مجھے ایک نئی بات پہ چلی ہے کہ "بدعت حسنہ" بھی کوئی چیز ہوتی ہے اور اس کو کیا جاسکتا ہے

گزراش یہ ہے کی دین وہی ہے جو رسول اللہ
صلي الله عليه وآله وسلم نے ہم تک پہنچایا ہے

بدعت حسنہ اور بدعت سیئہ صرف ہماری لغت میں ملے گا ،بدعت کا معنی بدعت ہے اسکی کوئی تقسیم نہیں
ہر بدعت ضلالت ہے
اب جواب آئے گا کہ فلانی چیز اس دور میں نہ تھی وہ بھی تو بدعت ہے ۔۔۔فلانا ڈھماکا ۔۔۔۔
چونکہ اہلیان بدعت ، بدعت کے زریعہ جنت کا شارٹ کٹ چاہتا ہے اس لیے بدعت کی تقسیم کردی تاکہ لوگ
بدعت کرے تو خوب احسن سمجھ کر کرے ، اس طرح جنت کا شارٹ کٹ بھی مل جائے گا اور پیرو فقیروں کی دکانیں
بھی چمکتی دمکتی رہے گی
 

ساقی۔

محفلین
صحابہ نے عید میلاد النبی نہیں منایا تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے
صحابہ نے جشن آزادی بھی تو نہیں منایا
صحابہ نے یوم دفاع بھی تو نہیں منایا
عید میلاد النبی ہمارے ملک کی ایک ثقافت اور کلچر ہے جس طرح دیگر ثقافت اور کلچر کی چیزیں ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے

سر دین کے سامنے کوئی ثقافت اور کلچر قابل قبول نہیں ۔ اسلام ایک مکمل نظریہ زندگی فراہم کرتا ہے ۔ اگر ہم اس میں ہر علاقے کی ثقافت اور کلچر شامل کرنے لگیں تو اسلام غائب ہو جائے گا اور صرف مختلف علاقوں کی ثقافتیں اور کلچرز ہیں رہ جائیں گے ۔

خیر ۔ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانا یا نہ منانا اتنا بڑا ایشو نہیں کہ ہم سال ایک دوسرے کو لتاڑنے لگتے ہیں۔ اگر کوئی محبت اور عقیدت جھنڈیاں اور قمقمے لگا کر ظاہر کرتا ہے تو ہمیں اس کی محبت پر شک نہیں کرنا چاہیئے ۔ کیونکہ(اِنَّمَا الاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ )
مگر عقیدت اور محبت اتنی اندھی بھی نہیں ہونی چاہیئے کہ کفار کی طرح ماڈل بنا کر انہیں سڑکوں پر سجا کر ان کے گرد طواف کیا جائے ۔ خانہ کعبہ اور روضہ انور کے ماڈلز کو ہاتھ لگا لگا کر چوما جائے اور سجدے کیئے جائیں۔( ہمارے شہر میں تو یہی ہوا اس مرتبہ۔۔۔۔۔۔ ختی کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز بھی پڑھی گئی)
 

متلاشی

محفلین
صحابہ نے عید میلاد النبی نہیں منایا تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے
صحابہ نے جشن آزادی بھی تو نہیں منایا
صحابہ نے یوم دفاع بھی تو نہیں منایا
عید میلاد النبی ہمارے ملک کی ایک ثقافت اور کلچر ہے جس طرح دیگر ثقافت اور کلچر کی چیزیں ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے
سویدا صاحب یہی تو وجہ نزاع ہے ۔۔۔۔!
کہ اگر اسے ثقافت کا نام ہی دیا جاتا تو پھر تو ٹھیک تھا۔۔۔۔!
مگر یہاں تو ہمارے دین کا معیار عید میلاد النبی منانے یا نہ منانے پر بن گیا ہے ۔۔۔۔۔!
مگر اس دن کے نہ منانے والوں کو دین سے خارج ، شیطان اور ابلیس کہنے والوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ۔۔۔۔؟
 

متلاشی

محفلین
صحابہ نے عید میلاد النبی نہیں منایا تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے
صحابہ نے جشن آزادی بھی تو نہیں منایا
صحابہ نے یوم دفاع بھی تو نہیں منایا
عید میلاد النبی ہمارے ملک کی ایک ثقافت اور کلچر ہے جس طرح دیگر ثقافت اور کلچر کی چیزیں ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے
سویدا صاحب ۔۔۔!
پہلے آپ بدعت کی تعریف سمجھ لیں ۔۔۔۔۔
بدعت ہر وہ فعل جو دین میں نیا داخل کیا جائے ۔۔۔۔اور اس فعل کی وجہ تخلیق حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی ہو ۔۔۔ مگر آپ نے اس فعل کو نہ کیا ہو ۔۔۔ اور نہ ہی آپ کے صحابہ نے وہ فعل کیا ہو۔۔۔۔!

اب مندرجہ بالا تعریف کی رُو سے دیکھیں۔۔۔ کہ جشن آزادی اور یومِ دفاع جیسے تہواروں کی وجہ تخلیق ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے بعد کی ہے ۔۔۔! اس لئے عید میلاد النبی کو ان پر قیاس کرنا قطعا غیر مناسب ہے ۔۔۔۔!
 

آبی ٹوکول

محفلین
اگر آپ کی فہم باکمال اسکو فتویٰ سمجھ بیٹھی ہے ، تو آپ پر موقوف ہے، یعنی ہم کہے تو فتویٰ ، اور آپ کہے تو دلیل ۔۔
کچھ تو انصاف کیا ہوتا


بالکل صحیح کہا مگر افسوس اپنی ہی بات پر قائم نہیں ، اگر حلت و حرمت دین کے مسلمہ اصول کے تحت مندرج ہیں
تو ایک ایک بدعت کس مسلمہ اصول کے تحت آسکتی ہے ؟
" چل رہن دے ہُن یار تُوں تےغصہ کر گیا ایں گل تے تیرے پلے ہے کوئی نی تے ایویں یبلیاں نہ مار"
حضور دلیل ابھی تک آپ نے ایک بھی نہیں دی سوائے اس کے کہ یہ بھی بدعت ہے وہ بھی بدعت ہے تو بھی بدعت ہے میں بھی بدعت ہوں اور بقول اپنے رئسانی صاحب کہ بدعت بدعت ہوتی ہے چاہے حسنہ ہو یا سیئہ ہاہاہاہاہہاحضور یہ سب دعوے ہیں اور آپکا دعوٰی ہے کہ جو بھی چیز قرون اولٰی میں نہ تھی وہ بدعت ضلالہ ہے لہذا اس پر شرعی مسلمات اصول میں سے دلیل دی۔ں نہ کہ فقط یہی رٹ لگائیں چونکہ یہ کام فلاں فلاں دور میں نہیں ہوا سو بدعت ہے اگر یہی بات ہے تو پھر دیں اس بات پر دلیل کہ جو کام فلاں دور میں نہ ہوا ہو وہ دین کہ مسلمات کہ مطابق بدعت کہلاتا ہے اور وہ بھی بدعت ضلالۃ سو پھربغیر کسی تقسیم کے دین پر عمل کرکے دکھائیے ۔
پھر میں پوچھوں گا کہ حجور کا اردو محفل میں آکر دین کی تبلیغ جھاڑنا بھی آیا بدعت ضلالہ ہی ہے یا اس کے لیے کوئی اور منطق و فلسفہ گھڑ رکھا ہے صاحب نے باقی ابھی تک آپ کو دلیل اور فتوٰی کا فرق معلوم نہیں پڑ سکا تو اپنا مراسلہ نمبر 50 ہی دیکھ لیں کہ کیسے گھڑ گھڑ کر فتوے لگائے ہیں جناب نے ۔۔۔
باقی اگر بدعت کہ موضوع پر کوئی سیریس کلام کرنا ہے "ایویں یبلیاں نہیں مارنی " تو میں آج سے چند سال قبل ایک مقالہ ترتیب دے چکا ہوں جس میں عادل سہیل بھائی اور باذوق بھائی سے بات ہوچکی ہے اگرچہ ادھوری رہی مگر آپ کو شوق ہوا تو آپ کواس کا لنک پی ایم کردیتا ہوں اسے پڑھ کر اگر کوئی معقول اعتراض بن پڑے تو شوق سے کیجیئے گا والسلام
 

آبی ٹوکول

محفلین
بلیم گیم ،
ہمارے لوگوں کا قومی کھیل ۔۔۔ ۔
جب کچھ بن نہ پڑے ، تو اوٹ پٹانگ باتوں میں الجھا دو۔۔۔
یار یہ باتیں وت موڈ کو لائٹر رکھنے کے لیے لکھی تھیں وہ اس لیے کہ عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ ہم سب میں دین پر گفتگو کرتے وقت برداشت نہیں ہوتی ہم سب یعنی میرے سمیت بہت جلد تلخ ہوجاتے ہیں سو اسی لیے مزاح کہ پیرا میں لکھا کہ تاکہ موڈ فریش رہے سب کاآپکا بھی اور میرا بھی مگر آپ ہیں کہ آپ کے سپیلنگ نہ جانے کیوں بلیم گیم بلیم گیم میںچ ہی پھنس گئے ہیں " حجور میرے کولوں قسم چوا لو مینوں بلیم گیم دے سپیلنگ نئی آوندے میں کرنی کی اے " والسلام
 

آبی ٹوکول

محفلین
حضرات و حضرات بحث بیشک کریں لیکن اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔
شمشاد بھائی میری اگر کوئی بات اخلاق سے گری ہوئی ہے تو بلا شبہ ڈیلیت کردیجیئے میں تو ویسے ہی لائٹر موڈ میں لکھ رہا ہوں اگر اس میں بھی غلطی ہوگئی ہے تو پلیز نشاندہی فرما کر ڈیلیٹ کردیجیئے میں کوئی آرگیومنٹ نہیں کروں گا بس آپ نشاندہی فرما دیجیئے تاکہ آئندہ احتیاط رہے اور ڈیلیٹ کردیجیئے ۔۔والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث کا مفہوم ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نماز کے لیے اپنی جگہ کسی اور کو کھڑا کر دوں اور ان لوگوں کے گھروں کو آگ لگا دوں جو باجماعت نماز نہیں پڑھتے یا گھروں میں نماز پڑھتے ہیں۔

اس حدیث کی روشنی میں ہر کسی کو اپنا جائزہ لینا چاہیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کا جشن منانا زیادہ ضروری ہے یا ان کی تعلیمات پر عمل کرنا زیادہ ضروری ہے۔ کتنے لوگ ہیں جو اس حدیث پر عمل کرتے ہیں؟

ہم پڑے ہوئے ہیں اس بحث میں کہ میں تو پکا مسلمان ہوں اور دوسرا بدعتی ہے اور کوشش یہی ہے کہ دوسرے کو دائرہ اسلام سے خارج کر کے ہی رہنا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی میری اگر کوئی بات اخلاق سے گری ہوئی ہے تو بلا شبہ ڈیلیت کردیجیئے میں تو ویسے ہی لائٹر موڈ میں لکھ رہا ہوں اگر اس میں بھی غلطی ہوگئی ہے تو پلیز نشاندہی فرما کر ڈیلیٹ کردیجیئے میں کوئی آرگیومنٹ نہیں کروں گا بس آپ نشاندہی فرما دیجیئے تاکہ آئندہ احتیاط رہے اور ڈیلیٹ کردیجیئے ۔۔والسلام
برادر میں نے صرف آپ کو بالکل بھی نہیں کہا۔ پچھلے صفحے پر میں نے کچھ اراکین کو دائرہ اخلاق سے باہر ہوتے اور ایکدوسرے کو تُو تکار سے بات کرتے دیکھا تو ان کے لیے لکھا تھا۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
برادر میں نے صرف آپ کو بالکل بھی نہیں کہا۔ پچھلے صفحے پر میں نے کچھ اراکین کو دائرہ اخلاق سے باہر ہوتے اور ایکدوسرے کو تُو تکار سے بات کرتے دیکھا تو ان کے لیے لکھا تھا۔
ٹھیک ہے شمشاد بھائی مگر آپ نے " صرف مجھے نہ کہہ کربھی " بحرحال مجھے شامل تو رکھا ہی ہے سو نشاندہی فرما دیجیئے میں تاکہ میں آئندہ اس قسم کا لائٹر موڈ بھی اختیار نہ ہی کروں تو بہتررہے گا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top