اقتباسات عمیرہ احمد

آپ شائد نمرہ احمد کی بات کر رہی ہیں ،،ایک تو نام سے اور دوسرا مصحف ناول جو میں نے اُن کا پڑھا تھا میں انداز بھی عمیرہ احمد والا ہی لگا مجھے،،لیکن مجھے معلوم نہیں کے یہ اُن کی بہن ہیں کہ نہیں :)
میں نے افواہیں سنی تھیں سوچا آپ کوپتہ ہو گا۔ شاید یہی نام تھا ۔ مصحف پڑھا ہے آپ نے ؟ مکمل ؟
 

نیلم

محفلین
مجھ پر یقین تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کیوں ؟

میں تو ایک برا لڑکا ہوں ۔ ۔ ۔ "

مجھے تم پر یقین نہیں تھا ۔ ۔ ۔ اللہ پر یقین تھا "

میں نے اللہ اور اپنے پیغمبر صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے لیئے سب کچھ

چھوڑ دیا

یہ کبھی نہیں ہوسکتا تھا کہ وہ مجھے تمہارے جیسے آدمی کے

ہاتھوں رسوا کرتے ۔ ۔ ۔ ۔

یہ ممکن ہی نہیں تھا ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ "

پیرہ کامل
 

نیلم

محفلین
جو انسان اپنے اصل سے بھاگتا ہے، وہ پھر ساری زندگی بھاگتا ہی رہتا ہے- کیوں کہ اصل کبھی نہیں چھپتا، کبھی ختم نہیں ہوتا- اس پر لحاف ڈالیں،غلاف یا مٹی- یہ کہیں نہ کہیں سے پھر باہر نکل آتا ہے ہزار سروں والے اژدھے کی طرح جس کا ہزارواں سر کاٹتے کاٹتے پچھلے نو سو ننانوے پھر نکل آتے ہیں-
عمیرہ احمد کے ناول “من و سلویٰ” سے اقتباس
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
پر کیا کریں کہ انسان اپنے اصل سے اس لیئے بھاگتا ہے کہ اس اپنا اصل معلوم ہے۔ وہ دوسروں کے تراشیدہ لبادے دیکھ کر متاثر ہوتا ہے۔ کیوں کہ وہ انکے اصل کو نہیں جانتا ہوتا۔ اگر وہ انکے اصل بھی دیکھ لے تو شائد خود سے فرار کی راہیں نہ ڈھونڈے۔
 

نیلم

محفلین
پر کیا کریں کہ انسان اپنے اصل سے اس لیئے بھاگتا ہے کہ اس اپنا اصل معلوم ہے۔ وہ دوسروں کے تراشیدہ لبادے دیکھ کر متاثر ہوتا ہے۔ کیوں کہ وہ انکے اصل کو نہیں جانتا ہوتا۔ اگر وہ انکے اصل بھی دیکھ لیں تو شائد خود سے فرار کی راہیں نہ ڈھونڈیں۔
واہ جی آپ تو بہت عقل مند ہوگئےہیں :D
 
Top