جون ایلیا میں تو خدا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں تو خدا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو​
ہر لمحہ لا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو​
مجھ کو بقائے عیش ِ توہم نہیں قبول​
میں تو فنا کے ساتھ ہو تم کس کے ساتھ ہو​
میں ہوں بھی یا نہیں ہوں، عجب ہے مرا عذاب​
ہر لمحہ یا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو​
میں ہوں غبار جادہ بود و نبود کا​
یعنی ہوا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو​
تم بھی تو آج مجھ سے کرو کچھ سخن کہ میں​
نفی ِ انا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو​
موسم مرا کوئی بھی نہیں اس زمین میں​
آب و ہوا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو​

نوٹ: میں نے تلاش کیا پر مجھے محفل میں یہ نہیں ملی۔ اسی لیئے پوسٹ کر دی۔ مزید یہ کہ جہاں سے میں نے کاپی کی ہے۔ وہاں پر شاعر کا نام نہیں لکھا ہوا۔ پر مجھے یاد پڑتا ہے کہ یہ جون ایلیاء کی ہے۔ اگر اس ضمن میں تصحیح کی ضرورت ہو تو نشاندہی پر ممنون رہوں گا۔​
 

سید زبیر

محفلین
بہت خوبصورت کلام
تم بھی تو آج مجھ سے کرو کچھ سخن کہ میں
نفی ِ انا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو
جیتے رہیں خوش رہیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

الشفاء

لائبریرین
میں تو خدا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو​
ہر لمحہ لا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو​
مجھ کو بقائے عیش ِ توہم نہیں قبول​
میں تو فنا کے ساتھ ہو تم کس کے ساتھ ہو​
میں ہوں بھی یا نہیں ہوں، عجب ہے مرا عذاب​
ہر لمحہ یا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو​
میں ہوں غبار جادہ بود و نبود کا​
یعنی ہوا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو​
تم بھی تو آج مجھ سے کرو کچھ سخن کہ میں​
نفی ِ انا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو​
موسم مرا کوئی بھی نہیں اس زمین میں​
آب و ہوا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو​

واہ۔واہ۔ بہت خوب غزل۔۔۔
زبردست انتخاب جناب۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت شکریہ ضبط بھائی :)

واہ۔واہ۔ بہت خوب غزل۔۔۔
زبردست انتخاب جناب۔۔۔
شکراً سرکار :)

بہت عمدہ بہت خوبصورت انداز
اپیا بہت شکریہ اظہار خیال کے لیئے :)

شکریہ شیزان خوشی ہوئی کہ انتخاب آپکو پسند آیا۔ :)

واہ
واہ
واہ

سبحان اللہ
کیا ہی خوب غزل ہے!
بہت شکریہ منے۔ خوش رہو۔ :)
 

زونی

محفلین
موسم مرا کوئی بھی نہیں اس زمین میں
آب و ہوا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو
واہ بہت خؤبصورت غزل ھے پہلی بار نظر سے گزری
شکریہ شئیر کرنے کیلئے ۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
موسم مرا کوئی بھی نہیں اس زمین میں
آب و ہوا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو
واہ بہت خؤبصورت غزل ھے پہلی بار نظر سے گزری
شکریہ شئیر کرنے کیلئے ۔ :)
زونی انتخاب کو سراہنے اور اظہار خیال پر تہہ دل سے مشکور ہوں :)

لا جواب! شکریہ شییر کرنے کا۔
عمر بھائی آپ کی محبت ہے۔ :)

بہت عمدہ
اور میرا غالب گمان ہے کہ یہ غزل جون ایلیا کے مجموعہءکلام لیکن میں موجود ہے۔
بہت شکریہ عینا بٹیا۔ اور معلومات کے لیئے خاص شکریہ :)
 
Top