ہر گزرتا دن یہ پیغام دے گیا.............!!

قیصرانی

لائبریرین
نہیں میں آپ کی بات نہیں مان سکتا ۔ قیصرانی نے مجھ پر "ہتھ" سخت رکھا ہوا ہے آج کل اور میں جہاں بھی جاتا ہوں وہاں قیصرانی کا کرارا جواب میرا منتظر ہوتا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ یہ قیصرانی کو کون بندہ ایسے ماہر جواب بنا بنا کر دے رہا ہے یا کہاں سے چوٹ کھا کر مجھ پر ایسی سخت چوٹیں کر رہا ہے۔

اب کچھ کچھ عقدہ وا ہو رہا ہے۔ :applause:
ارے نہیں محب علوی یہ تو محض بہانہ ہے تمہیں پھر سے چاک و چوبند کرنے کا۔ تاکہ اسی بہانے تم لائبریری میں خود بھی آؤ اور مجھے بھی ایکٹو بناؤ :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کبھی کبھی تو دن بھی ایسے چپ چاپ گزر رہے ہوتے ہیں کہ کوئی صدا نہیں ابھرتی
دل کو ٹٹولتے رہنے کے باوجود کوئی آواز نہیں آتی
گہری خاموشی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!
4-12-2012
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ظرف وسیع ہو تو اپنے ہی نہیں دوسروں کے غموں کو بھی اپنے اندر سمو لیتا ہے
ظرف اعلی نہ ہو تو بات بے بات چھلک جاتا ہے ۔۔۔۔
8-12-2012
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بغیر کسی سبب کے خوش ہونے کا اپنا ہی مزہ ہے ۔۔۔اور خوش آخر کسی وجہ سے ہی کیوں ہوا جائے ایسے بھی تو ہوا جا سکتا ہے
ٹھنڈی ہوا کو محسوس کرکے
ٹھنڈا پانی پی کر۔۔
اپنوں کا احساس لے کر ۔۔ان کا تصور کرکے
اڑتی تتلی کو دیکھ کر
چائے پی کر
اور بالکل ایسے بھی مسکرایا جا سکتا ہے :happy:
8-12-2012
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
گفتگو اور ہمارے الفاظ وہ ترازو ہوتے ہیں جن میں ہماری شخصیت کو رکھ کر تولا جاتا ہے کہ ہم کتنے باوزن یا بے وزن ہیں
کبھی کبھی تو ہمارا کہا گیا ایک جملہ یا ایک لفظ ہماری پوری شخصیت پر محیط کردیا جاتا ہے اور پھر اسی جملے کے تناظر میں ہمیں ہر وقت تولا جاتا ہے ۔۔۔۔پھر چاہے اس جملے سے آپ کی شخصیت ملتی ہو یا نہ ملتی ہو
لیکن ترازو میں ایک طرف آپ اور ایک طرف وہ جملہ ہو تو آپ بے وزن ہو کر رہ جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔
اس لیئے گفتگو کرتے ہوئے احتیاط اور سوچ کا دامن کبھی چھوڑنا نہیں چاہیئے۔۔۔
13-12-2012
 
قیصرانی

لائبریرین

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
محبت خود اتنی وسیع و عریض ہے تو اس کی کوئی ایک شق ہو ہی نہیں سکتی بہت سی ہیں
البتہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ شق زیادہ اہم ہے
یا وہ شق زیادہ اہم ہے ۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
محبت خود اتنی وسیع و عریض ہے تو اس کی کوئی ایک شق ہو ہی نہیں سکتی بہت سی ہیں
البتہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ شق زیادہ اہم ہے
یا وہ شق زیادہ اہم ہے ۔۔۔ ۔
محبت کر کے پتہ چلتا ہے کہ یہاں صرف دینا ہی دینا ہوتا ہے۔ لینے کی بات ہی نہیں ہوتی۔ اگر لین دین شروع ہو جائے تو محبت ختم اور کاروبار بن جاتا ہے :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
محبت کر کے پتہ چلتا ہے کہ یہاں صرف دینا ہی دینا ہوتا ہے۔ لینے کی بات ہی نہیں ہوتی۔ اگر لین دین شروع ہو جائے تو محبت ختم اور کاروبار بن جاتا ہے :)
تب بھی اسے سنبھال رکھنے اور برتنے کے لیئے بہت سارے اصولوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے ۔۔۔
لین دین نہیں۔۔۔
رکھ رکھاؤ۔۔۔اعتماد ۔۔۔مان۔۔ایثار اور ناجانے اور کیا کیا انہیں سب کے ہوتے ہوئے محبت آگے چلتی ہے ۔۔۔کسی ایک شق کے ساتھ نہیں چل سکتی:happy:
 
قیصرانی

لائبریرین
تب بھی اسے سنبھال رکھنے اور برتنے کے لیئے بہت سارے اصولوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے ۔۔۔
لین دین نہیں۔۔۔
رکھ رکھاؤ۔۔۔ اعتماد ۔۔۔ مان۔۔ایثار اور ناجانے اور کیا کیا انہیں سب کے ہوتے ہوئے محبت آگے چلتی ہے ۔۔۔ کسی ایک شق کے ساتھ نہیں چل سکتی:happy:
میں نے اپنا مشاہدہ بتایا کہ اگر کوزے میں دریا بند کرنا ہے تو محبت کو صرف قربانی یا پھر یوں کہہ لیں کہ شئیر کرنے کا نام دیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس کی تفصیل دیکھنے بیٹھیں تو پھر دریا دریا ہے، کوزہ کوزہ ہے :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
میں نے اپنا مشاہدہ بتایا کہ اگر کوزے میں دریا بند کرنا ہے تو محبت کو صرف قربانی یا پھر یوں کہہ لیں کہ شئیر کرنے کا نام دیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس کی تفصیل دیکھنے بیٹھیں تو پھر دریا دریا ہے، کوزہ کوزہ ہے :)
یہ بات بالکل ٹھیک ہے :happy:
 
میرا "انتہائی مریدانہ" خیال ہے کہ

Sacrifice دراصل محبت کے آئین کی واحد شق ہے :) تاہم ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں :)
جی بلکل مریدانہ خیال درست ہے کسی حد تک ۔۔۔ایثار ،قربانی ، یقین ،اعتماد،بھروسہ ،پرواہ یہ سب ایک ہی جذبہ جیسے محبت کا نام دیا جاتا ہے اُسی کے ملتے جلتے نام اور شقیں ہیں اور یہ سب چیزیں ایک دوسرے کے لیئے لازم و ملزوم ہیں کیونکہ ان میں ایک خاص ربط ہے جو انھیں باہم جوڑے رکھتا ہے۔ جس طرح ادھڑے ہوئے کپڑے کو سینے کے لیئے صرف سوئی کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ دھاگہ،ہاتھ اور آنکھوں کا ہونا ضروری ہے ۔اسی طرح یہ سب چیزیں بھی محبت کی بڑھوتری میں اہم کردار ادا کرتی ہیں :) ویسے یہ ہمارا ذاتی خیال ہے۔ :)
 
محبت کر کے پتہ چلتا ہے کہ یہاں صرف دینا ہی دینا ہوتا ہے۔ لینے کی بات ہی نہیں ہوتی۔ اگر لین دین شروع ہو جائے تو محبت ختم اور کاروبار بن جاتا ہے :)
زنداں میں پھنسے ، طوق پڑے، قید میں مر جائے
پر دامِ محبت میں گرفتار نہ ہووے

صحرائے محبت ہے، قدم دیکھ کے رکھ میر
یہ سیر سرِ کُوچہ و بازار نہ ہووے ۔
سو بی کئیرفل:battingeyelashes:

میں نے اپنا مشاہدہ بتایا کہ اگر کوزے میں دریا بند کرنا ہے تو محبت کو صرف قربانی یا پھر یوں کہہ لیں کہ شئیر کرنے کا نام دیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس کی تفصیل دیکھنے بیٹھیں تو پھر دریا دریا ہے، کوزہ کوزہ ہے :)
بڑا عمیق مشاہدہ ہے آپکا:battingeyelashes: محبت کے احساس میں مبتلا ہونا ہی کافی نہیں ہے فنا ہونا بھی ضروری ہے ۔۔لیں جی ہم نے دریا کو کوزے میں بند کر کے آپکو اس زحمت سے بچا لیا ۔:)
 
قیصرانی

لائبریرین
جی بلکل مریدانہ خیال درست ہے کسی حد تک ۔۔۔ ایثار ،قربانی ، یقین ،اعتماد،بھروسہ ،پرواہ یہ سب ایک ہی جذبہ جیسے محبت کا نام دیا جاتا ہے اُسی کے ملتے جلتے نام اور شقیں ہیں اور یہ سب چیزیں ایک دوسرے کے لیئے لازم و ملزوم ہیں کیونکہ ان میں ایک خاص ربط ہے جو انھیں باہم جوڑے رکھتا ہے۔ جس طرح ادھڑے ہوئے کپڑے کو سینے کے لیئے صرف سوئی کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ دھاگہ،ہاتھ اور آنکھوں کا ہونا ضروری ہے ۔اسی طرح یہ سب چیزیں بھی محبت کی بڑھوتری میں اہم کردار ادا کرتی ہیں :) ویسے یہ ہمارا ذاتی خیال ہے۔ :)
پیرنی صاحبہ کی مہربانی ہے، ورنہ مرید کس قابل :)
 
قیصرانی

لائبریرین
بڑا عمیق مشاہدہ ہے آپکا:battingeyelashes: محبت کے احساس میں مبتلا ہونا ہی کافی نہیں ہے فنا ہونا بھی ضروری ہے ۔۔لیں جی ہم نے دریا کو کوزے میں بند کر کے آپکو اس زحمت سے بچا لیا ۔:)
بہت شکریہ پیرنی صاحبہ، اتنی بڑی مشقت سے بچا لیا :) تاہم محبت میں فنا ضروری نہیں، عشق میں فنا ضروری ہے۔ تاہم یہ انتہائی مریدانہ رائے ہے :)
 
Top