القلم تاج نستعلیق کی تخلیق پر سید شاکر القادری کے اعزاز میں تقریب

بھائی جی ، آپ اگر پاکستان میں ہی ہیں تو کہاں لا پتہ ہیں؟۔ کوئی خبر تو دیں ۔ ہو سکے تو اسلام آباد چلیں ہمارے ساتھ۔

:biggrin: آپ کی اس پُر خلوص دعوت کا بہت شکریہ بھائی ، لیکن میں پاکستان سے بہت دور لندن میں مقیم ہوں ، اسی لیے پوچھا اگر ویڈیو بن جائے تو جو شامل نہیں بھی ہو سکتے کسی وجہ سے وہ بھی شامل ہو جائیں۔ :flower:
 

زبیر حسین

محفلین
انتظار رہے گا تصاویر اور ویڈیوز کا۔
جیسا کہ دوستوں نے کہا اگر آن لائن ویڈیو کانفرنس کا بھی بندو بست ہوا تو شرکت کی پوری کوشش ہو گی۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اکادمی ادبیات پاکستان : نقشہ
ixthtd.png
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
ویڈیو کانفرنس کا آئیڈیا بہت اچھا ہے اور اس کے لیے Skype بھی استعمال ہوسکتا ہے جس کا رابطہ محض ویب کیم کے ذریعے انٹرنیٹ سے ہوسکتا ہے۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ویڈیو کانفرنس کا آئیڈیا بہت اچھا ہے اور اس کے لیے Skype بھی استعمال ہوسکتا ہے جس کا رابطہ محض ویب کیم کے ذریعے انٹرنیٹ سے ہوسکتا ہے۔۔۔
گوگل ہینگ آؤٹ کا مشورہ دیا تھا ابن سعید بھائی نے۔ اس پر گروپ وڈیو چیٹ ہو سکتی ہے۔ سکائپ پر گروپ وڈیو چیٹ مفت نہیں ہے
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
اس کا لنک ہمیں بھی دیاجائے تو شاید ہم بھی لٹکنا، آئی مین ہینگ ہونا پسند کریں۔۔۔ ویسے ویب کیم ہونا توشرط نہیں ہوگا؟
 
سب کو اس تقریب میں شرکت کی دعوتِ خاص ہے!
جزاک اللہ الف نظامی صاحب!
ممکن ہوتا تو ہم آنکھوں سے چل کر آتے، لیکن پھر بھی عرض گزار ہیں کہ ہمارے دِل کو شاملِ محفل سمجھا جائے۔
آپ سب منتظمین کو اس تقریب کےاہتمام پر بہت بہت مبارک باد اور مہمانِ خصوصی کے لیے ڈھیر ساری دعائیں۔
 

زبیر حسین

محفلین
بس پاکستان میں تو 2 تاریخ شروع ہو گئی ہو گی ،مطلب آج ہی تقریب کا انعقاد کیا جانا ہے ،مطلب آن لائن کانفرس کا بندوبست شائد نہیں ہو پائے گا،مطلب ہمیں اس تقریب کا احوال ماضی ہو جانے کے بعد معلوم ہو گا۔
 
کم از کم ویڈیو ضرور بنائی جائے تاکہ اس ویڈیو کو فورم پر شئیر کر دیا جائے،پردیس والے اور دیس والے(جن کی رسائی ممکن نہیں) وہ بھی بعدازاں اس پروگرام کو دیکھ کر محظوظ ہو سکیں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کم از کم ویڈیو ضرور بنائی جائے تاکہ اس ویڈیو کو فورم پر شئیر کر دیا جائے،پردیس والے اور دیس والے(جن کی رسائی ممکن نہیں) وہ بھی بعدازاں اس پروگرام کو دیکھ کر محظوظ ہو سکیں۔
ہماری کوشش تو ہے ویڈیو بنانے کی اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ویسے سنا ہے ٹی وی والے بھی آ رہے ہیں
 
Top