القلم تاج نستعلیق کی تخلیق پر سید شاکر القادری کے اعزاز میں تقریب

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اتنے زیادہ احباب کی متوقع شرکت نے آتشِ شوقِ زیارت کو بھڑکا دیا ہے۔ حاضری کی پوری کوشش رہے گی۔ لیکن کسی نے تقریب کے مقام ا ور وقت کا ذکر نہیں کیا جو ہم جیسے دوسرے شہروں کے رہنے والوں کے لئے نہایت اہم ہے۔

کوئی صاحب اس طرف بھی توجہ کریں۔
جگہ اسلام آباد یا راولپنڈی میں ہی کہیں ہوگی:)
 

الف نظامی

لائبریرین
القلم تاج نستعلیق کی تخلیق پر سید شاکرالقادری کے اعزاز میں
تقریبِ پذیرائی
اردو ویب ڈاٹ آرگ کی طرف سے سید شاکر القادری صاحب کے اعزاز میں ایک تقریبِ پذیرائی مورخہ 2 دسمبر بروز اتوار دن 2 بجے اکادمی ادبیات پاکستان میں منعقد کی جا رہی ہے۔​
اس تقریب کی صدارتجناب عبد الحمید صاحب ، چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان فرمائیں گے جبکہ مہمانِ خصوصی سید شاکر القادری صاحب ہوں گے۔​
تمام محفلین کو اس تقریب میں شرکت کی دعوتِ خاص ہے!
خرم شہزاد خرم نیرنگ خیال سعادت فرخ محسن حجازی محمد کاشف مجید سید زبیر محمد سعد عاطف بٹ پردیسی تلمیذ
 

الف نظامی

لائبریرین
34ycy1z.jpg
نبیل ، ساجد محمد وارث شمشاد الف عین مغزل ابن سعید محب علوی مقدس
باباجی
 

سویدا

محفلین
کس شہر میں ہورہی ہے یہ
اگر اس بینر میں شہر کا نام لکھ دیا جاتا تو بہتر ہوتا
اکادمی ادبیات پاکستان
کراچی ، لاھور ، اسلام آباد ، پشاور ؟
 

ساجد

محفلین
کس شہر میں ہورہی ہے یہ
اگر اس بینر میں شہر کا نام لکھ دیا جاتا تو بہتر ہوتا
اکادمی ادبیات پاکستان
کراچی ، لاھور ، اسلام آباد ، پشاور ؟
جنابِ عالی یہ تقریب اکادمی ادبیات پاکستان (اسلام آباد) میں منعقد ہو گی۔
 

دوست

محفلین
میں ضرور آتا لیکن اتوار کو کلاس ہوتی ہے، اور اگلے ہفتے سے مڈ ٹرم بھی شروع ہیں۔ سمجھ لیں کہ نکو نک پھنسا ہوا ہوں۔ روئیداد کا انتظار رہے گا۔
 

سید زبیر

محفلین
میں ضرور آتا لیکن اتوار کو کلاس ہوتی ہے، اور اگلے ہفتے سے مڈ ٹرم بھی شروع ہیں۔ سمجھ لیں کہ نکو نک پھنسا ہوا ہوں۔ روئیداد کا انتظار رہے گا۔
معزز و محترم مہمانوں کے لیے چشم براہ ہوں۔اکادمی ادبیات اسلام آبا د میں H-8میں الشفا ہسپتال کے سامنے ہے
 
Top