افلاطون

محفلین
Hong-Kong-Super-Sixes-20122.jpg


ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان جو کہ دفاعی چیمپیئن ہے، وکٹ کیپر کامران اکمل کی قیادت میں ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں حماد اعظم، عمر اکمل، اویس ضیاء، جنید خان، یاسر شاہ اور تنویر احمد شامل ہیں۔

آج کھیلے گئے میچز میں پاکستان نے ہالینڈ اور بھارت کو شکست دی جبکہ سری لنکا سے میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دیگر میچز میں ہانگ گانگ نے آسٹریلیا ، سری لنکا نے ہالینڈ، جنوبی افریقا نے ہانگ کانگ، بھارت نے ہالینڈ ، انگلینڈ نے آسٹریلیا ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو شکست دی۔
پاکستان،سری لنکا،جنوبی افریقہ اور ہانگ کانگ اگلےمرحلے میں پہنچ گئے۔
 

افلاطون

محفلین
آج ہانگ کانگ سپر سکسز کا دوسرا اور آخری دن ہے۔
پلیٹ سیمی فائنل 1: آسٹریلیا نے بھارت کو سولہ رنز سے شکست دی
کپ میچ 1: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی:(
کپ میچ 2: ہانگ کانگ نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دی
 

افلاطون

محفلین
پاکستان نے کپ رابن راؤنڈ میں اپنے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کو 2 رنز سے شکست دے دی ہے۔
اس سے پہلے کھیلے گئے پلیٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیدرلینڈ/ہالینڈ نے انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے دی۔
 
Top