جنید اقبال کا شوارما کارنر

کیا آپ کو شوارما کارنر پسند آیا؟

  • Total voters
    20
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

قیصرانی

لائبریرین
مجھے یہ والا شوارما پسند ہے۔ اسے ڈونر کباب کہتے ہیں۔ اگر اچھا بنا ہو تو اس سے زیادہ لذیذ ڈش کم ہی ملتی ہے۔ مزے کی بات یہ کہ اس میں گائے کا قیمہ اور تھوڑا سا گھی یا تیل اور کالی مرچیں ہی استعمال ہوتی ہیں۔ لیکن ذائقہ انتہائی عمدہ۔ ایک بار شوق چڑھا تھا تو اس کی تیاری سے فروخت تک کے سارے مراحل سیکھے تھے۔ اسی طرح پیزا بھی ہاتھ سے گذر چکا ہے :)
 
علی خان

محفلین
لیجئے جنید اقبال بھائی۔ آپکے لئے ایک اور کُک کا انتظام بھی ہوگیا ہے۔ اب قیصرانی بھائی کی سی وی اپنے ساتھ رکھ لیں۔ جب بھی اپکی سیل بڑھے اور اپکو محسوس ہو، کہ کام اَب اکیلے بس کا نہیں ہے، تو بس ٖقیصرانی بھائی کو اپنے ساتھ شامل کرلیں۔
 
اگر تنخواہ بھی ڈالروں میں دی گئی تو بندہ حاضر ہے :)
 
علی خان

محفلین
اگر تنخواہ بھی ڈالروں میں دی گئی تو بندہ حاضر ہے :)
وہ تو لازم ڈالروں میں ہوگی۔ کیونکہ کمائی بھی ڈالروں میں ہے۔ لوگوں کو تو قیمت سے ہی ڈرا دیا ہے۔ تو ابھی کیا اپکو تنخوا کی پیشکش پاکستانی روپوں میں کرکے آپکو ڈرانے کی کوشش کریں گے۔:rolleyes:
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے یہ والا شوارما پسند ہے۔ اسے ڈونر کباب کہتے ہیں۔ اگر اچھا بنا ہو تو اس سے زیادہ لذیذ ڈش کم ہی ملتی ہے۔ مزے کی بات یہ کہ اس میں گائے کا قیمہ اور تھوڑا سا گھی یا تیل اور کالی مرچیں ہی استعمال ہوتی ہیں۔ لیکن ذائقہ انتہائی عمدہ۔ ایک بار شوق چڑھا تھا تو اس کی تیاری سے فروخت تک کے سارے مراحل سیکھے تھے۔ اسی طرح پیزا بھی ہاتھ سے گذر چکا ہے :)
فن لینڈ میں اس کے لئے محض گائے کا قیمہ استعمال ہوتا ہے۔ پولینڈ میں وہاں ایک بار بہت مزے کی صورتحال بنی۔ حلال کھانے تو ملے نہیں، ایک یہودی کی شوارما شاپ دیکھی (دکان کے اوپر ہیبرو میں بھی نام لکھا تھا اور سٹار آف ڈیوڈ بھی بنا ہوا تھا تو میں نے سوچا کہ ابلی سبزی اور مچھلی سے جان چھوٹی۔ جا کر اس سے پوچھا کہ کیا یہ خوراک "کوشر(یہودی شریعت کے مطابق حلال)" ہے تو پہلے تو انہوں نے ایک دوسرے کا منہ دیکھا، پھر ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں بولے کہ انگریزی نہیں آتی۔ پھر میں نے شوارما کی طرف اشارہ کیا اور پوچھا "کوشر"؟ تو جواب ملا Yes۔ اتفاق کی بات کہ میں نے ایسے ہی پوچھ لیا کہ کُک کُک (مرغی)، میں میں (بکری)؟ بووو (گائے)؟ خر خر (سور)؟ تو جواب ملا کہ خر خر۔ ساتھ اس نے ہاتھ کے اشارے سے اس کی دم کی شکل بھی بنا کر دکھائی۔ استغفراللہ میں نے سوچا کہ چلو جی لوٹ کے بدھو اب گھر کو ہی جائیں۔ میرے علم میں یہ واحد موقع تھا کہ کسی یہودی نے سور کے گوشت کو کوشر قرار دیا تھا :) تاہم ہو سکتا ہے کہ یہ محض زبان سے ناواقفیت ہو؟
 
قیصرانی

لائبریرین
وہ تو لازم ڈالروں میں ہوگی۔ کیونکہ کمائی بھی ڈالروں میں ہے۔ لوگوں کو تو قیمت سے ہی ڈرا دیا ہے۔ تو ابھی کیا اپکو تنخوا کی پیشکش پاکستانی روپوں میں کرکے آپکو ڈرانے کی کوشش کریں گے۔:rolleyes:
پاکستانی آجر ہیں نا، اس لئے شک ہو رہا تھا کہ فارن کرنسی کی بجائے کہیں دیسی کرنسی پر ہی نہ ٹال دیں :)
 
علی خان

محفلین
پاکستانی آجر ہیں نا، اس لئے شک ہو رہا تھا کہ فارن کرنسی کی بجائے کہیں دیسی کرنسی پر ہی نہ ٹال دیں :)
قیصرانی بھائی اپکی بات بالکل بجا ہے۔ اگر اپ کو دیسی کرنسی پر ٹال دیا تو پھر۔:lol:
اس لئے بات پہلے سے واضح ہوجائے تو بندہ ذرا دل لگا کے کام کرتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی اپکی بات بالکل بجا ہے۔ اگر اپ دیسی پر ٹال دیا تو پھر۔
اس لئے بات پہلے سے واضح ہوجائے تو بندہ ذرا دل لگا کے کام کرتا ہے۔
بالکل۔ گاہکوں کی تو کوئی فکر نہیں۔ ۔ لیکن اب اگر مجھے دیسی مرغی کا کہہ کر ولیتی کُکڑ بھیڑ دی تو پھر فائدہ؟ :D
 
Top