جنید اقبال کا شوارما کارنر

کیا آپ کو شوارما کارنر پسند آیا؟


  • Total voters
    20
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

جنید اقبال

محفلین
السلام علیکم!
ہم نے محفل میں ایک شوارما کارنر کھولنے کی سوچ رکھی تھی ۔ تو کیا اب اس شوارما کارنر کی افتتاح کرنے کے لیے آپ احباب کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں۔ عوام میں سے آوازیں اٹھ رہی ہیں شوارما؟؟ ۔ جی جی شوارما وہی جو روز بروز بہت مشہور ہو رہا ہے اور پنجاب میں خصوصا لاہور اور فیصل آباد میں اس کے بہت شیدائی ہیں ۔ تو محفل میں آج میرے شوارما کارنر کا افتتاح ہے۔
جی بس ابھی تھوڑی ہی دیر میں محفل کے اراکین کو ایک ایک شوارما ملے گا مگر ڈسکاؤنٹ ریٹ پر ۔ گھبرائیے نہیں ریٹ ما شا اللہ بہت ہی مناسب ہے۔ ایڈوانس بکنگ جاری ہے۔

مختلف قسم کے شوارمے
چکن شوارما
02172011022.jpg
چیز شوارما
shawarma.jpg
چائنیز شوارما
IMG_2365.jpg


خواتین کیلئے خصوصی آئٹمز
گول گپے
107309,xcitefun-p1260291.jpg
دہی بھلے
24750.jpg
رشین سیلڈ
663.jpg
برگر
1193.jpg
منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس (پیپسی ، کوکا کولا)بھی دستیاب ہیں۔ :):):)


ہدایات:
احباب اپنے سامان کی خود حفاظت کریں۔
لیڈیز کے لیے با پردہ انتظام کی سہولت موجود ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شوارما کتنے میں بیچ رہے ہیں اور ڈسکاؤنٹ کے بعد کتنی ادائیگی کرنا ہو گی؟

کریڈٹ کارڈ اور ادھار کی سہولت موجود ہے کہ نہیں؟

زیادہ تعداد میں آرڈر کرنے پر مزید ڈسکاؤنٹ ملے گا کہ نہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
دکان کے اوقات کار کیا ہیں؟ کبھی دیر سویر سے آنا ہو تو کہیں ایسا نہ ہو کہ دکان بند ملے۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اصل میں شاورما عربی کھانا نہیں یہ خلافت عثمانیہ سے عرب میں سرایت کرگئی ہے
اور اس کی اصل ٹرکش میں " جاورما" ہے اور اگر آپ ٹرکش جاورما کھائینگے تو
عرب کے شاورما بھول جائینگیں۔
sandwiches-shawarma-flickr-johnelan-2150065.thumbnail.jpg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
لو بھائی شوارما والا تو دکان کھول کر غائب ہو گیا۔ او بھائی کدھر ہو۔ معلومات بتانی نہیں ہیں تو ریٹ لسٹ سامنے سامنے لگاؤ
 

جنید اقبال

محفلین
ریٹ لسٹ
چکن شوارما
10 ڈالر
چیز شوارما
12 ڈالر
چائنیز شوارما
12 ڈالر
گول گپے ایک درجن
5 ڈالر
گول گپے آدھی درجن
3 ڈالر
دہی بھلے
8 ڈالر
رشین سیلڈ
10 ڈالر
برگر
13 ڈالر

سپیشل آفر
100 شوارمے خریدنے پر آپ کو ملے گا گرینڈ ڈسکاونٹ۔ 0٫99 فیصد
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
انی مہنگی دکان۔۔۔ چلو پاکستانی ہزار روپے دا شوارما۔ نہ کاکا نہ ریٹ تھلے لے کے آ نئیں تے اسی کتے ڈھابے تے چاء شاء تے ای گزارہ کر لینا
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
ریٹ لسٹ
چکن شوارما
10 ڈالر
چیز شوارما
12 ڈالر
چائنیز شوارما
12 ڈالر
گول گپے ایک درجن
5 ڈالر
گول گپے آدھی درجن
3 ڈالر
دہی بھلے
8 ڈالر
رشین سیلڈ
10 ڈالر
برگر
13 ڈالر

سپیشل آفر
100 شوارمے خریدنے پر آپ کو ملے گا گرینڈ ڈسکاونٹ۔ 0٫99 فیصد
یہ بزنس ٹھپ ہوجائیگا
سوفٹ کاپی اتنی مہنگی تو اصل کتنے کی ہوگی۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے اس دکان میں زرداری کا حصہ بھی ہے۔

چل بھئی گھنٹہ گھر، وہاں کئی ایک سستی دکانیں ہیں۔
 
Top