الیکشن 2007۔۔کیا احباب تیار ہیں۔۔؟

فہیم

لائبریرین
راہبر نے کہا:
fahim نے کہا:
الیکشن لڑنے کے لیے ایک عدد ٹھنڈے دماغ کی ضرورت ہوتی ہے
ایک نظر اپنے ملک کی اسمبلی پر ڈالیے۔۔۔ ان شاء اللہ آپ کی رائے کو افاقہ ہوگا۔۔۔۔۔۔ :p :)


:!:

ذرا آپ ڈال لیجئے
خود اندازہ ہوگا کہ وہ لوگ جو ٹھنڈا دماغ نہیں‌ رکھتے ابھی تک کامیاب بھی نہیں‌ ہیں
 

پاکستانی

محفلین
لو، ابھی امیدواروں کا فیصلہ ہوا نہیں اور ووٹر آپس میں دست و گریباں ہونے کو ہیں۔




یہی تو ہے پاکستانی قوم
 
بھئی جو بائیکاٹ کررہے ہیں وہ نہ آئیں یہاں۔۔۔ پردہ نشینی اختیار کریں۔۔۔۔۔ :wink:
فہیم! میں نے اسمبلی میں نظر ڈالی ہے۔۔۔ وہاں ٹھنڈے دماغ والے نہیں بلکہ سرد خون اور مردہ ضمیر والے لوگوں کی اکثریت ہے۔۔۔ :p


:!:
 

جیہ

لائبریرین
حق گوئ سے مجھے کوئ باز نہیں رکھ سکتا
میں آؤں گی اور ضرور آؤں گی
 
جیہ نے کہا:
حق گوئ سے مجھے کوئ باز نہیں رکھ سکتا
میں آؤں گی اور ضرور آؤں گی
ماشاء اللہ! آپ یہاں بار بار آنا بھی چاہتی ہیں، شور و غل میں آپ نمایاں ہیں ابھی سے، :wink: حق گوئی بھی آپ کا وصف ہے، بقول خود آپ باضمیر بھی ہیں۔۔۔ :) آپ کی جانب سے ان سب باتوں کا اظہار اس امر پر دلالت کرتا ہے کہ آپ الیکشن میں امیدوار بننا چاہتی ہیں۔ جونہی الیکشن کمشنر صاحبان آتے ہیں، اس سلسلہ میں ان سے بات کی جائے گی۔۔۔۔ :p


:!:
 

جیہ

لائبریرین
خیر یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ میں کیا چاہتی ہوں

مگر

یہ شادی نہیں ہوسکتی

اوہ۔ سوری۔ یہ الیکشن نہیں ہو سکتے
 

پاکستانی

محفلین
جیہ نے کہا:
خیر یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ میں کیا چاہتی ہوں

مگر

یہ شادی نہیں ہوسکتی

اوہ۔ سوری۔ یہ الیکشن نہیں ہو سکتے


شادی اور الیکشن

خوب
دونوں میں دھمک چوکڑی، بینڈ باجے، ڈھول دھمکے
دونوں میں ہی دولہے سہرا پہنے
مگر
ایک جگہ دولہن حاضر دوسری جگہ غائب :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
آپ سے کس نے کہہ دیا کہ ایک جگہ دلہن ہوتی ہے اور ایک جگہ نہیں۔ بھائی جی کرسی تو دلہن سے بھی بڑھ کے ہوتی ہے۔
 
ماوراء نے کہا:
نوٹ: جو لوگ اس الیکشن کے خلاف ہیں۔ وہ باہر سے ہی الیکشن کی مہم کا نظارہ کریں۔ ورنہ یہاں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔ شکریہ۔

بائیکاٹ کرنے والوں کا باقاعدہ الیکشن کمیشن کی طرف سے بائیکاٹ‌ ہوگا اور الیکشن کمیشن کو ہوش آ لینے دیں اس کے بعد شاید کوئی نہ بچے بائیکاٹ والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کا اندیشہ ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے بیرونی ہاتھ ہے اس سازش میں تاکہ محفل پر جمہوریت پروان نہ چڑھ سکے اور آمریت کا بول بالا ہو اور

اس صبح بے نور کو اس بائیکاٹ کے دستور کو
میں نہیں جانت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ا میں نہیں مانت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ا
 

ماوراء

محفلین
محفل کی لڑکیاں کہاں غائب ہیں؟ :eek:


میں تو سوچ رہی ہوں حجاب کو الیکشن پر کھڑا کیا جائے۔ :p لیکن وہ تو غائب ہے۔ :roll:
 
Top