الیکشن 2007۔۔کیا احباب تیار ہیں۔۔؟

ماوراء

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔


السلام علیکم دوستو،

امید ہے کہ آپ سب اچھے ہوں گے۔جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ محفل میں دو الیکشن پہلے منعقد کیے جا چکے ہیں۔سیانا کون۔۔محب یا ماوراء اور ہردلعزیز کون؟ ماوراء یا محب؟ میرا خیال ہے اب تیسرے الیکشن کا وقت آ چکا ہے۔ اصل میں اس بات کی تجویز زکریا نے ہی پیش کی ہے۔ اور بس ان کے منہ سے بات نکلنے کی دیر ہی تھی کہ میں نے اسے عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کر لیا۔ اور جب محب علوی سے ذکر کیا تو وہ تو جانے پہلے سے ہی تیار بیٹھے تھے اور اس بات کو سننے کا انتظار ہی کر رہے تھے۔

محفل میں ہر سیکشن میں کچھ نہ کچھ تو ضرور ہوتا رہتا ہے۔ جیسا کہ آجکل اس گرمی میں سیاست کی بحثیں گرما گرم ہیں۔ اور سیاست سے دلچسپی نہ رکھنے والے اراکین آجکل محفل میں حد درجہ بوریت محسوس کر رہے ہیں۔ اس لیے اس بوریت کو ختم کرنے کے لیے الیکشن کا کھیل (ہلا گلا) شروع کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی۔ ویسے تو اس سے پہلے دونوں بار اس کھیل میں کچھ لوگ سنجیدہ ہو گئے تھے۔ اور اس کھیل کو مل کر خوب بدمزہ کیا۔ اور انجام۔۔۔انجام وہی۔۔۔۔تھریڈ کو مقفل کرنا پڑا۔ اور دونوں ہی بار نبیل بھائی کو یہ بات نہایت ہی ناگوار گزری۔ لیکن نبیل بھائی کو میں یقین دلاتی ہوں کہ اس بار ایسا کچھ نہیں ہو گا۔ اور اگر ہمارے کچھ سیانے ارکان نے پہلے جیسی بدمزگی کا اظہار کیا تو میں اور محب بات کو ضرور سنبھال لیں گے۔ جی بالکل۔۔۔اس بار میں اور محب الیکشن میں کھڑا ہونے کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشنر بننے کا سوچ رہے ہیں۔آخر ترقی بھی تو ہونی چاہیے نا۔ اور اس بار محفل کے دوسرے ارکان کو الیکشن میں کھڑا ہونے کا پورا موقع دیا جائے گا۔ ویسے تو محب علوی کا ہارنے کا شوق ابھی ختم نہیں ہوا۔ یا شاید تیسرے الیکشن میں بھی کھڑا ہو کر مجھ سے جیتنا چاہتے ہیں۔ لیکن شاید انھیں معلوم نہیں کہ ایسا کبھی ممکن نہیں۔ ان کے مقابلے میں ماوراء ہی ہر بار جیتے گی۔ 1:- محفل کا سیانا رکن کون۔۔۔۔؟؟ ماوراء 2:- محفل کا ہر دلعزیز رکن کون۔۔۔۔۔؟ ماوراء۔
 

ماوراء

محفلین
1:- پہلے تو محفل کے اراکین بتائیں کہ کیا محفل میں تیسرا الیکشن ہونا چاہیے؟

2:- اس کے بعد جو ارکان ہمت کر کے اس الیکشن میں کھڑا ہونا چاہتے ہیں وہ اپنا نام دیں گے۔

3:- الیکشن کمیشنر اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ آیا یہ ممبر الیکشن میں کھڑا ہونے کا اہل بھی ہے یا نہیں۔ اہل سے مراد تعلیمی قابلیت بالکل مت لیجئے گا۔ بلکہ محفل کے الیکشن میں کھڑا ہو نے کے لیے ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہے۔ اگر کوئی امیدوار دل کا مریض ۔۔۔۔ میرا مطلب ہے دل کا کمزور ہوا تو وہ اس الیکشن میں کھڑا ہونے کا اہل نہیں ہو گا۔

4:- پھر الیکشن کی تحریک چلائی جائے گی۔ جس میں امیدوار اپنی تقریروں سے عوام کا دل موہ لیں گے۔ نعرہ بازی ہو گی۔(ٹپ:-نعرہ بازی کے لیے یاد رہے کہ رضوان کو بلانا کبھی نہ بھولئیے گا) اور امیدوار اپنا اپنا منشور پیش کریں گے۔

5:- اور میرا خیال ہے کہ الیکشن کا مزہ تب ہی آئے گا جب دو زبردست قسم کی مخالف ٹیمیں ہوں گی۔ اور اس کے لیے تو لڑکیوں اور لڑکوں کی ٹیم سے بہتر ہو نہیں سکتا۔

6:- محفل کی سالگرہ 31 جون کے بعد الیکشن کی تاریخ مختص کی جائے گی۔

7:-جو امیدوار جیتے گا۔ وہ محفل میں اگلے سال کا “رکن“ کہلائے گا۔
 

تیشہ

محفلین
ہاں کروا لو ، اس میں کونسا کسی کے پیسے لگنے ہیں :p اور میرے خیال میں آجکل بوریت زیادہ ہورہی ہے تو کوئی ہرج نہیں ۔ :D


مگر اسی مہینے میں کرلوں نا ۔ میں تمھیں ووٹ ڈالتی جاؤں ۔ میں جولائی تک کا کیا پتا انتظار نہ کرسکوں ۔ :? ابھی تو میں ہوں نا ۔
 

ماوراء

محفلین


1:- نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

2:- اگر بیچ الیکشن کے کسی نے لڑائی کرنے کی کوشش کی تو اس کو باہر نکال کیا جائے گا۔

3:- کوئی ایک رکن دوسرا نک بنا کر ووٹ نہیں ڈالے گا۔ اگر کسی نے ایسا کیا تو اس کا ووٹ شمار نہیں کیا جائے گا۔ اور مزید محفل میں دو ہفتے تک اس سے کوئی بھی بات نہیں کرے گا۔

4:- کوئی امیدوار کسی ووٹر سے زبردستی بندوق کے زور پر ووٹ نہیں ڈلوائے گا۔ اگر کسی امیدوار نے ایسا کیا تو وہ ہارا ہوا مانا جائے گا۔
 

ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:
ہاں کروا لو ، اس میں کونسا کسی کے پیسے لگنے ہیں :p اور میرے خیال میں آجکل بوریت زیادہ ہورہی ہے تو کوئی ہرج نہیں ۔ :D


مگر اسی مہینے میں کرلوں نا ۔ میں تمھیں ووٹ ڈالتی جاؤں ۔ میں جولائی تک کا کیا پتا انتظار نہ کرسکوں ۔ :? ابھی تو میں ہوں نا ۔

باجو، اس بار میں نہیں کھڑی ہو رہی۔ ہاں البتہ اگر کوئی نہ مانا تو میں اور محب ہی کھڑے ہو جائیں گے۔ :p
 

تیشہ

محفلین
:lol: مگر میں تو زکریا سے ڈنڈے بندوق کی نوک پر بھی تمھیں ووٹ ڈالا لوں گی تو ۔؟ :? :lol: اور ض ب ط سے بھی ۔ :lol: تو یہ ووٹ تو مانے جائے گے ۔ :p
 

تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ہاں کروا لو ، اس میں کونسا کسی کے پیسے لگنے ہیں :p اور میرے خیال میں آجکل بوریت زیادہ ہورہی ہے تو کوئی ہرج نہیں ۔ :D


مگر اسی مہینے میں کرلوں نا ۔ میں تمھیں ووٹ ڈالتی جاؤں ۔ میں جولائی تک کا کیا پتا انتظار نہ کرسکوں ۔ :? ابھی تو میں ہوں نا ۔

باجو، اس بار میں نہیں کھڑی ہو رہی۔ ہاں البتہ اگر کوئی نہ مانا تو میں اور محب ہی کھڑے ہو جائیں گے۔ :p



:roll: کیا مطلب تم کھڑی نہیں ہورہی تو کس کو کھڑا کر رہی ہوں ۔ حجاب کو ۔ :p
 
شروع کرتا ہوں پروردگار کے عظیم نام سے جو عزتیں دینے والا اور درجات بلند کرنے والا ہے۔

[align=justify:6fb4bf1861]
بعد از سلام عرض ہے کہ آپ سب احباب عرصہ دراز سے الیکشن کی گہما گہمیوں سے محروم ہیں اور ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے شاید آپ کو لگا ہوگا کہ ٢٠٠٧ الیکشن کا سال نہیں مگر ذرا ٹھہریں آپ غلط سوچ رہے ہیں ٢٠٠٧ ہی الیکشن کا سال ہے اور اس دفعہ آپ لوگوں نے اپنی بھرپور شرکت سے پرانے سب داغ دھو ڈالنے ہیں اور اپنے من پسند اور منصف مزاج امیدوار کو کامیاب کروانا ہے۔ پچھلے دو الیکشن سیانا کون۔۔محب یا ماوراء اور ہردلعزیز کون؟ ماوراء یا محب؟ میں ظاہر ہے کہ سیانا تو پہلا آدمی ہی ہوتا ہے جو پرانا بھی ہو تو محب ہی ہوا اور ہر دلعزیز کا نام تو آخر میں لیا جاتا ہے تو وہ بھی ظاہر ہے کہ محب ہی ہوا البتہ مخالف گروپ سہانے خوابوں میں رہے تو کوئی مضائقہ بھی نہیں کہ خواب دیکھنا تو سب کا حق ہے۔ زکریا سے ماورا نے پوچھ لیا ہے اور میں تو جیسا کہ آپ جانتے ہیں قوم کی رائے لینے کا ہمیشہ سے طرفدار ہوں تو اس بار کیوں نہ ہوں گا۔
[/align:6fb4bf1861]
[align=right:6fb4bf1861]محفل میں سیاست کے دھاگے اس وقت اتنے گرم ہیں کہ پورے ملک میں شدید گرمی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے جسے ایک الیکشن کروا کر ہی ٹھنڈا کیا جا سکتا ہے ورنہ خدشہ ہے کہ لوگوں کے ارمان کے ساتھ اور بہت کچھ جل جائے گا۔ الیکشن کا آغاز ہمیشہ دھواں دار ہوتا ہے اور امیدواروں کے حمایتی اپنے اپنے امیدوار کے حق میں زور و شور سے تقریریں کرنا شور کر دیتے ہیں اور ووٹ کا حقدار صرف اپنے ہی امیدوار کو بتاتے ہیں ( اور دوسرے امیدوار کو بتانے سے تو رہے ) مگر آخر میں آ کر اکثر دست و گریبان ہو جاتے ہیں اور کچھ معزز جہاندیدہ ارکان اس میں ملوث پائے گئے ہیں جنہیں اس دفعہ خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر انہوں نے دوبارہ ایسی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی اور ضرورت پڑے تو قانونی چارہ جوئی بھی ہوسکتی ہے۔ نبیل کو بھی خبردار کیا جاتا ہے کہ خدارا ملک میں نہ سہی محفل پر ہی شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کی روایت کو پنپنے دیں۔ اس دفعہ میں نے ماورا کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا ہے کہ ایسے کسی بھی معاملہ کو شروع میں ہی سنبھال لیں گے اور اس دھاگے کے خصوصی اختیارات حاصل کریں گے، پرانے الیکشن کمشنر شمشاد اور شگفتہ کو صفائی کا موقع دیا جائے گا اور اگر وہ اپنا مقدمہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو اعلی تحقیقی کمیٹی ان کے بارے میں نرم گوشہ رکھتے ہوئے اہم فیصلے کر سکتی ہے۔ اس بار تمام اراکین کو موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی جمع کروائیں تاکہ ان کی اہلیت کو جانچا جا سکے اور پھر امیدواروں کی حتمی لسٹ کا اعلان کیا جا سکے جس کے بعد باقاعدہ الیکشن کمپین شروع ہو جائے گی۔
گو دونوں بار انجنئرڈ الیکشن ہوئے اور پہلے الیکشن میں تو مخالف امیدوار نے میری کامیابی کو بھانپتے ہوئے منتظمین اعلی سے کہہ کر دھاگہ ہی مقفل کروا دیا اور نتائج مجھے ایک ووٹ سے ہارتا ہوا آج بھی ظاہر کر رہے ہیں حالانکہ دو ووٹر ووٹ ڈالنے گئے تو بیلٹ باکس ہی اٹھا لیے گئے تھے۔ میں نے معاملے کو ریکارڈ پر لانے کے لیے ایک شکایت نامہ لکھا اور حل و عقد تک بھی پہنچایا جس پر کوئی خاطر خواہ کاروائی نہ ہوئی البتہ مخالف امیدوار نے اپنے غلطی کا دبے لفظوں میں اقرار کیا۔ اس کے بعد گو ماورا جیت رہی تھی اور میں ووٹران کو اکھٹا کرکے لا رہا تھا کہ دو حمایتی ہی آپس میں لڑ پڑے اور نبیل کو دھاگہ مقفل کرنا پڑا جس پر ماورا بہت چیں بچیں ہوئی جبکہ میں نے ووٹ کم پڑتے دیکھ کر بھی ماورا کا ساتھ دیا بلکہ انصاف کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن جاری رہنا چاہے تھا۔ ماورا کو اب تک خوش فہمی ہے کہ وہ جیتی ہے اور آئیندہ بھی جیتی گی مگر حقائق دیکھیں کہ وہ الیکشن کمیشن کا حصہ بننا چاہتی ہے اور مجھے بھی بنانا چاہتی ہے اس سے سمجھدار قارئین اندازہ لگا لیں کہ کون جیت سکتا تھا اور کون نہیں۔
[/align:6fb4bf1861]
خیر گذشتہ را صلوتہ آئیندہ را احتیاط اب ہمیں بقول مشرف صاحب فری اند فئیر الیکشن کروانے ہیں۔



یوں ہی ہمیشہ الجھتی رہی ہے ظلم سے خلق
نہ ان کی رسم نئی ہے نہ اپنی ریت نئی
یوں ہی ہمیشہ کھلائے ہیں ہم نے آگ میں پھول
نہ ان کی ہار نئی ہے نہ اپنی جیت نئی
 

ماوراء

محفلین
ہاہاہا۔ زبردست محب۔ لیکن ایک بات کا دھیان رکھنا۔ اس بار ہم دشمن نہیں ہیں۔ اس لیے میرے خلاف ذرا کم ہی زہر گھولو۔ سمجھے۔ اور پچھلی باتوں کو تو بالکل ہی بھول جاؤ۔ اب یہ سال کسی اور کا ہے۔ اب کسی اور کو لڑنے کا موقع دو۔ اور کیا زبردست آغاز کیا ہے۔ “شروع کرتا ہوں پروردگار کے عظیم نام سے جو عزتیں دینے والا اور درجات بلند کرنے والا ہے۔ “ :p


ویسے تمھارا کیا خیال ہے۔ اس الیکشن میں کون کھڑا ہو سکتا ہے؟
 

ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ہاں کروا لو ، اس میں کونسا کسی کے پیسے لگنے ہیں :p اور میرے خیال میں آجکل بوریت زیادہ ہورہی ہے تو کوئی ہرج نہیں ۔ :D


مگر اسی مہینے میں کرلوں نا ۔ میں تمھیں ووٹ ڈالتی جاؤں ۔ میں جولائی تک کا کیا پتا انتظار نہ کرسکوں ۔ :? ابھی تو میں ہوں نا ۔

باجو، اس بار میں نہیں کھڑی ہو رہی۔ ہاں البتہ اگر کوئی نہ مانا تو میں اور محب ہی کھڑے ہو جائیں گے۔ :p



:roll: کیا مطلب تم کھڑی نہیں ہورہی تو کس کو کھڑا کر رہی ہوں ۔ حجاب کو ۔ :p

حجاب کو کہا تو ہے۔ کہ سب لڑکیاں تمھیں ووٹ دیں گی۔ لیکن وہ مان نہیں رہی۔ دیکھیں کون مانتا ہے۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
۔۔۔۔۔

6:- محفل کی سالگرہ 31 جون کے بعد الیکشن کی تاریخ مختص کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔[/size]

یہ جو شق نمبر 6 میں 31 جون کے بعد الیکشن کے انعقاد کا ذکر ہے تو سمجھ لیں کہ یہ کبھی نہ ہوں گے۔

یہ تو ایسے ہی ہے کہ 30 فروری کے بعد میں تمہارا ادھار لوٹا دوں گا۔ :wink:
 

زیک

مسافر
ووٹر کے لئے یہ شرط کیوں نہ رکھ دی جائے کہ اس نے اصل الیکشنز میں بھی کبھی ووٹ دیا ہو۔ کیا خیال ہے؟ :p
 

پاکستانی

محفلین
کیا یہ لازمی ہے کہ میل بمقابلہ فیمیل ہو؟؟؟ؕ
میل بمقابلہ میل بھی تو ہو سکتا ہے!!!!!!!!

کیا خیال ہے؟
اس بار ماوراء کھڑی نہیں ہو چاہتی تو کیوں نا محب کے مقابلے میں کسی اور شخصیت کو سامنے لایا جاءےےےےے۔
 

ساجداقبال

محفلین
کیا جیتنے والا ممبر، محفل کیلیے کوئی ترقیاتی کام بھی کرے گا یہ ہمارے ایم این اے کیطرح صرف نام کا ہی ہوگا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
او ہو ہو ہو ہو ہو ہو ہو ہو ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میری بے خبری نہ صرف الیکشن کا دھاگہ شروع ہو گیا بلکہ اس پر اتنی پوسٹس بھی ہو گئیں۔ :evil:

میں پہلے فرصت میں پڑھتا ہوں کہ آخر کیا منصوبے بن رہے ہیں، پھر کوئی بات کرتا ہوں۔ :twisted:
 
احباب تیار ہوں یا نہ ہوں، ہم ضرور تیار ہوگئے ہیں۔ فی الحال ایک خیال یہ بھی کلکاریاں مار رہا ہے کہ الیکشن 2007ء میں ہم بھی بحیثیت ایک امیدوار کھڑے ہوں لیکن ابھی ہم باقاعدہ کسی فیصلہ پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ حتمی فیصلہ دیگر امیدواروں کے میدان میں آنے اور صورتحال واضح ہونے پر کیا جائے گا۔
جو صاحبان میری حمایت میں ہوں، وہ جلد از جلد مطلع فرمائیں تاکہ انتخابات سے پہلے ہی یہ واضح ہوسکے کہ کھڑے ہونے پر کرسی بھی ملے گی بیٹھنے کے لیے یا پھر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کھڑا رہنے کی سزا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ حمایت غیر مشروط ہونی چاہیے (کچھ شرائط ہوں تو رازداری سے طے کرلیں۔۔۔ :wink: کھلے عام ڈھنڈورا نہ پیٹیں۔۔۔ :) )
اور یہ بھی یاد رکھیں کہ حمایت کی تسلی دینے کے بعد اگر کسی ووٹر نے لوٹا بننے کی کوشش کی تو اس کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بھی دائر کیا جاسکتا ہے۔ :p


:!:
 

زیک

مسافر
بےوثوق ذرائع سے خبر ملی ہے کہ مہوش علی جنرل پرویز مشرف کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہو گئی ہیں۔ :p
 
Top