الیکشن 2007۔۔کیا احباب تیار ہیں۔۔؟

فہیم

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
واہ، بالکل ایسا ہونا چاہیے


مزا آ جائے گا۔۔۔۔



شمشاد بمقابلہ قیصرانی​

چلیں اب تو منیر بھائی نے بھی میری حمایت کردی ہے :)

لیکن اگر ایسا ہوگیا تو بچاری عوام کے لیے مشکلات پیدا ہوجائیں گی کہ ووٹ کسے دیں :wink:
 

پاکستانی

محفلین
شکریہ فہیم

مگر مشکلات کیسی!!!!

دونوں کی خیر سے ایک الگ پہچان ہے، یہ صحیح ہے کہ ایک کی محبتیں ‘کچھ کچھ‘ تقسیم ہو گئی ہیں، مگر دونوں کی ہی لاجواب شخصیت کے مالک ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
جی منیر بھائی بالکل بجا فرمایا آپ نے کہ دونوں ہی زبردست شخصیت کے مالک ہیں
اور یہ ہی چیز مشکل پیدا کردے گی کیوں‌ کے میرا نہیں خیال کوئی ایسا ہوگا جو ان دونوں میں سے کسی ایک کو ہی پسند کرتا ہوگا۔
اور مجبوری یہ کہ ہر ممبر صرف ایک ہی ووٹ دے سکتا ہے۔
ورنہ تو ہر کوئی دونو‌ں کو ہی ایک ایک ووٹ دے دیتا :wink:
 

پاکستانی

محفلین
یہی تو اس الیکشن کی خوبصرتی ہو گی۔


کیونکہ امیدوار سکون سے ہوں اور سارا دباؤ ووٹر پر ہو گا کہ وہ آخر کس کا انتخاب کرے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی مجھے تو معاف ہی رکھیں الیکشن سے۔ میں باز آیا الیکشن لڑنے سے۔

میرے خیال میں حمزہ بمقابلہ فرذوق صحیح رہے گا۔
 

فہیم

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
بھائی مجھے تو معاف ہی رکھیں الیکشن سے۔ میں باز آیا الیکشن لڑنے سے۔

میرے خیال میں حمزہ بمقابلہ فرذوق صحیح رہے گا۔

یہ کیا !
شمشاد بھائی مقابلے سے پہلے ہی میدان چھوڑ دیا :(

اور تو اور کیا فریق بتائیں ہیں مقابلے کے لیے
 

پاکستانی

محفلین
شمشاد نے کہا:
بھائی مجھے تو معاف ہی رکھیں الیکشن سے۔ میں باز آیا الیکشن لڑنے سے۔

میرے خیال میں حمزہ بمقابلہ فرذوق صحیح رہے گا۔


تو اس میں کیا ہے، دو گروپ بنا لیتے ہیں۔
بڑے گروپ میں آپ اور قیصرانی بھائی
جبکہ چھوٹے گروپ میں
حمزہ اور فرذوق



کیا خیال ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
آپ دو چھوڑ کے تین گروپ بنا لیں لیکن میں الیکشن نہیں لڑوں گا۔

آپ حضرات کی محبت اپنی جگہ لیکن یہ میرا آخری اور قطعی فیصلہ ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
چلیں شمشاد بھائی پھر ایسے ہی سہی :cry:

لیکن میرا خیال ہے کہ فریق دو سے زیادہ ہوتو مزہ آئے گا
کم از کم 3 یا 4 فریق تو ہوں
 

فہیم

لائبریرین
چلیں 2 فریق تو میں بتاتا ہوں ابھی ابھی دماغ میں آئے ہیں

نبیل صاحب اور زکریا صاحب :wink:
 

جیہ

لائبریرین
بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ

ان لوگوں سے جو سال بھر غائب رہتے ہیں

اور ان دنوں آجاتے ہیں ۔ ووٹ لینے

آزمائے ہوئے کو آزمانا حماقت ہے
 
جیہ نے کہا:
بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ

ان لوگوں سے جو سال بھر غائب رہتے ہیں

اور ان دنوں آجاتے ہیں ۔ ووٹ لینے

آزمائے ہوئے کو آزمانا حماقت ہے
دوسروں پر اعتراض ہے تو پھر آپ کھڑی ہوجائیں نا الیکشن میں۔۔۔۔ :p


:!:
 

جیہ

لائبریرین
ٹھنڈے دماغ کی نہیں دولت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ضمیر خریدنے کے لیے
 
Top