الیکشن 2007۔۔کیا احباب تیار ہیں۔۔؟

پاکستانی

محفلین
spying.gif
واقعی

میں نے ٹھیک کر دیا۔
doh.gif
 

پاکستانی

محفلین
راہبر نے کہا:
اور میری الیکشن کمشنر صاحب سے گزارش ہے کہ جلد از جلد اس بات کی وضاحت کی جائے کہ پارٹی بنیادوں پر الیکشن لڑنے کا کیا طریقہ کار ہے آپ کے ہاں؟


:!:

الیکشن پارٹی بنیادوں پر نہیں آزادانہ بنیاد پر ہونے چاہیں۔
میرے خیال سے یہاں پارٹی بازی کا تجربہ کچھ اچھا ثابت نہیں ہو گا۔
 
پاکستانی نے کہا:
الیکشن پارٹی بنیادوں پر نہیں آزادانہ بنیاد پر ہونے چاہیں۔
میرے خیال سے یہاں پارٹی بازی کا تجربہ کچھ اچھا ثابت نہیں ہو گا۔
مجھے تو ایسا نہیں لگتا۔ بہرحال! الیکشن کمشنر کے فیصلہ کا انتظار ہے۔ میری ترجیح تو پارٹی بنیاد پر ہی الیکشن لڑنا ہے۔ :wink:


:!:
 
:haha:
بہرحال! میں نے جو لفظ استعمال کیا، اس سے میں مشتبہ نہیں ہوتا بلکہ لفظ “خلاف“ مشتبہ ہورہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:
ووٹ کنفرم کرنے کا شکریہ۔ اب باقی الیکشن الیکشن کل کھیلیں گے۔ فی الحال اپنے گھر کے دورہ پر جارہا ہوں۔۔۔ :p


:!:
 

ماوراء

محفلین
نبیل نے کہا:
او ہو ہو ہو ہو ہو ہو ہو ہو ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میری بے خبری نہ صرف الیکشن کا دھاگہ شروع ہو گیا بلکہ اس پر اتنی پوسٹس بھی ہو گئیں۔ :evil:

میں پہلے فرصت میں پڑھتا ہوں کہ آخر کیا منصوبے بن رہے ہیں، پھر کوئی بات کرتا ہوں۔ :twisted:

نبیل بھائی۔۔۔میں نے کچھ نہیں کیا۔ یہ زکریا کا آئیڈیا تھا۔ اور آگے محب تھا۔ میں سب سے پیچھے ہوں۔ :p lol

ویسے ہم نے زکریا سے پوچھ کر تھریڈ کھولا ہے۔ :p
 

ماوراء

محفلین
پاکستانی نے کہا:
کیا یہ لازمی ہے کہ میل بمقابلہ فیمیل ہو؟؟؟ؕ
میل بمقابلہ میل بھی تو ہو سکتا ہے!!!!!!!!

کیا خیال ہے؟
اس بار ماوراء کھڑی نہیں ہو چاہتی تو کیوں نا محب کے مقابلے میں کسی اور شخصیت کو سامنے لایا جاءےےےےے۔
لازمی نہیں پاکستانی بھائی۔ ڈیپینڈ کرتا ہے کہ کون کون اس الیکشن میں کھڑا ہونا چاہے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

ماوراء بہن آپ کو تھریڈ شروع کرنے کے لیے کسی سے پوچھنے کی کیا ضرورت ہے۔ :)

مجھے تو بس فورم پر پرانے الیکشنوں کے پھڈے یاد آ گئے تھے۔ آپ لوگ شوق سے الیکشن لڑیں۔

والسلام
 

ماوراء

محفلین
راہبر نے کہا:
احباب تیار ہوں یا نہ ہوں، ہم ضرور تیار ہوگئے ہیں۔ فی الحال ایک خیال یہ بھی کلکاریاں مار رہا ہے کہ الیکشن 2007ء میں ہم بھی بحیثیت ایک امیدوار کھڑے ہوں لیکن ابھی ہم باقاعدہ کسی فیصلہ پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ حتمی فیصلہ دیگر امیدواروں کے میدان میں آنے اور صورتحال واضح ہونے پر کیا جائے گا۔
جو صاحبان میری حمایت میں ہوں، وہ جلد از جلد مطلع فرمائیں تاکہ انتخابات سے پہلے ہی یہ واضح ہوسکے کہ کھڑے ہونے پر کرسی بھی ملے گی بیٹھنے کے لیے یا پھر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کھڑا رہنے کی سزا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ حمایت غیر مشروط ہونی چاہیے (کچھ شرائط ہوں تو رازداری سے طے کرلیں۔۔۔ :wink: کھلے عام ڈھنڈورا نہ پیٹیں۔۔۔ :) )
اور یہ بھی یاد رکھیں کہ حمایت کی تسلی دینے کے بعد اگر کسی ووٹر نے لوٹا بننے کی کوشش کی تو اس کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بھی دائر کیا جاسکتا ہے۔ :p


:!:

چلو، شکر ہے کسی نے ہمت تو کی آگے بڑھنے کی۔ ویسے اگر آپ چاہتے ہیں کہ اگر کوئی آپ مخالف پارٹی میں ہو تو اسے منایا بھی جا سکتا ہے۔؟؟
 

ماوراء

محفلین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

ماوراء بہن آپ کو تھریڈ شروع کرنے کے لیے کسی سے پوچھنے کی کیا ضرورت ہے۔ :)

مجھے تو بس فورم پر پرانے الیکشنوں کے پھڈے یاد آ گئے تھے۔ آپ لوگ شوق سے الیکشن لڑیں۔

والسلام
وعلیکم السلام،

شکر ہے آپ نے مزید غصہ نہیں کیا۔ ورنہ مجھے آپ کے غصے سے بہت ڈر لگتا ہے۔ :p

پرانے پھڈے تو ہم سب کو یاد ہیں۔ لیکن امید ہے اس بار ایسا کچھ نہیں ہو گا۔ میرا خیال ہے ہم سب کو اپنی پرانی غلطیوں سے کچھ سیکھنا چاہیے۔
 

ماوراء

محفلین
نوٹ: جو لوگ اس الیکشن کے خلاف ہیں۔ وہ باہر سے ہی الیکشن کی مہم کا نظارہ کریں۔ ورنہ یہاں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔ شکریہ۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، آپ کو کچھ بھی سمجھنے کی اجازت ہے۔ :D

الیکشن کمیشنرجانے کہاں رہ گیا ہے۔
273_nahi2_1.gif
 
آ گیا ہوں آ گیا ہوں۔


نبیل بس اس دفعہ دھاگے کو بند نہیں کرنا چاہے جو مرضی ہو جائے کیونکہ الیکشن میں تو ہنگامہ آرائی ہوتی ہی ہے حتی کہ توڑ پھوڑ اور ہاتھا پائی بھی ہو جاتی ہے جوش و خروش میں۔ :wink:

ویسے ماورا الیکشن کمیشن میں ابھی ہم نہیں آتے کیونکہ ہو سکتا ہے ہمیں اور فرائض بھی سر انجام دینا پڑیں۔
 

فہیم

لائبریرین
یہ تو پتہ چلے کہ کتنے امیدوار الیکشن میں کھڑے ہوسکتے ہیں۔

اور میرا تو خیال ہے کہ شمشاد بھائی اور قیصرانی بھائی کو بھی اس الیکشن میں کھڑا ہونا چاہیے :)
 
Top