الیکشن 2007۔۔کیا احباب تیار ہیں۔۔؟

پاکستانی

محفلین
fahim نے کہا:
پاکستانی نے کہا:
الیکشن میں دھاندلی نہ ہو پھر الیکشن کاہے کے :wink:


واہ جی واہ
کیا کہوں :wink:


پاکستانی ہیں نا بھیا، پاکستانی تاریخ کے کوئی الیکشن بتا دیں جو بغیر دھاندلی کے ہوں اور جس میں ایجنسیاں ملوث نہ ہوئی ہوں۔

یہاں بھی یہی کچھ ہو رہا ہے، ایجنسیاں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہی ہیں، اپنے من پسند امیدواروں کی کامیابی کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے۔ :wink:
 

فہیم

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا

ویسے یہ ایجنسیوں میں کون کون سی ایجنسیاں شامل ہیں
اور کون کون کس ایجنسی کا ممبر ہے

ایسا کرتے ہیں ہم پہلے ہی ان ایجنسیوں کا خاتمہ کردیتے ہیں :wink:
 

پاکستانی

محفلین
fahim نے کہا:
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا

ویسے یہ ایجنسیوں میں کون کون سی ایجنسیاں شامل ہیں
اور کون کون کس ایجنسی کا ممبر ہے

ایسا کرتے ہیں ہم پہلے ہی ان ایجنسیوں کا خاتمہ کردیتے ہیں :wink:

اب یہی دیکھ لیں، کل عمار بھائی نے کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا (شاید اب تک کھڑے ہی ہوں) مگر کل سے اب تک وہ الیکشن آفس میں آئے ہی نہیں۔

شاید کہیں ڈیل ویل کا چکر چل رہا ہو گا۔
 
ڈیل کا الزام۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟ :shock:
سنو پاکستانیو! آج تم لوگوں کو ایک ایسا لیڈر ملا ہے جو نہ جھکنے والا ہے نہ بکنے والا ہے۔۔۔۔۔ :wink:
الیکشن آفس تو روز چکر لگارہا ہوں، الیکشن کمنشر صاحب ہی غائب ہیں۔۔۔ شاید وہ دھاندلی کی تیاریاں کررہے ہیں پہلے ہی۔۔۔



:!:
 
ایلیکشن کمیشن یہی ہے بھائی اور ابھی تو پرانے الیکشن کمیشن نے رٹ دائر کی ہوئی ہے کہ انہیں کیوں برخواست کر دیا گیا ۔

یاد رہے کہ پچھلے الیکشن کمیشن میں یہ دو افراد شامل تھے

شمشاد
شگفتہ

اب تک یہ لب سیے ہوئے ہیں دیکھیں کب کچھ کہتے ہیں اور ابھی تو امیدوار اپنے نام داخل کروا رہے ہیں ابھی کون اہل ہے کون نہیں اور کن کے درمیان مقابلہ ہوگا یہ تو بعد میں طے ہوگا اتنی جلدی یہ کام نہیں ہوگا۔ ابھی سب لوگ تجاویز اور اپنے اپنے نام یا تو امیدواروں میں جمع کروا لیں یا ووٹران میں اندراج کروا لیں۔
 
جب ایک دو امیدوار کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کو تیار ہوجائیں، تب اعلان کیجئے گا۔ پھر میں اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادوں گا۔ فی الحال میں الیکشن مہم کی تیاری کررہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ :wink:


:!:
 

ماوراء

محفلین
نئے آنے والوں کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ وہ تھریڈ کی شروع والی پوسٹس پر ایک نظر ضرور ڈال لیا کریں۔ :p
 
اجنبی نے کہا:
محب نے دعوت دی ہے مجھے یہاں گھسنے کی ۔۔۔
سب لوگ ہوشیار و خبردار ہو جائیں ۔۔۔۔
:lol:

ہوشیار اور خبردار ہی کرتے رہنا۔

کوئی خوش گپیاں اور الیکشن کے حوالے سے باتیں کرو ماحول کو گل و گلزار کرو۔ اندازے لگاؤ امیدواروں کے ، الیکشن کمیشن کے اور الیکشن مہم کے۔

الیکشن کمیشن کا ممبر بننے کے لیے درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔
 

ماوراء

محفلین
راہبر نے کہا:
جب ایک دو امیدوار کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کو تیار ہوجائیں، تب اعلان کیجئے گا۔ پھر میں اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادوں گا۔ فی الحال میں الیکشن مہم کی تیاری کررہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ :wink:

:!:

ایک دو امیدوار۔۔۔؟ یہاں تو (پوشیدہ) تین،چار امیدوار تیار بیٹھے ہیں۔ اب فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ کس کو اہل قرار دیا جائے اور کس کو نہیں۔ :p
 

امن ایمان

محفلین
ساری باتیں چھوڑیں۔۔۔۔مجھے بس کوئی اتنا بتا دے کہ الیکشن کس دن ہورہے ہیں۔۔۔مطلب میں اپنا ووٹ کب کاسٹ کرنے آؤں۔ ؟ :? :(
 

ماوراء

محفلین
امن ایمان نے کہا:
ساری باتیں چھوڑیں۔۔۔۔مجھے بس کوئی اتنا بتا دے کہ الیکشن کس دن ہورہے ہیں۔۔۔مطلب میں اپنا ووٹ کب کاسٹ کرنے آؤں۔ ؟ :? :(
امن، ہم تو تمھیں الیکشن میں کھڑا کرنے کا سوچ رہے ہیں اور تم تو ووٹر بننے کا سوچ رہی ہو؟ :p

کیسی لڑکیاں ہیں کم ہمت۔۔کوئی مان ہی نہیں رہی۔ lol۔

ویسے میری اوپر والی تین پوسٹس پھر سے پڑھو۔ محفل کی سالگرہ 30 جون کو ہے۔ اس کے بعد الیکشن ہوں گے۔ ووٹ لینے کے لیے یقینی بات ہے امیدوار آپ کو ضرور پی ایم میں مطلع کریں گے۔ :p
 

امن ایمان

محفلین
ماوراء وہ میں نے جوش میں آکر جواب پر کلک کردیا تھا۔۔عین وقت پر ہوش آگیا۔۔۔اس لیے بات بدلنے کو الیکشن کی تاریخ پوچھ لی۔ :)

آپ سے کس نے کہا یہاں کی لڑکیاں کم ہمت ہیں ۔۔۔؟ ویسے مجھے بھی خفیہ ذرائع سے کافی معلومات مل گئی ہیں کہ کون کس کے مدمقابل ہے۔ :wink:
 

ماوراء

محفلین
راہبر نے کہا:
ماوراء نے کہا:
ایک دو امیدوار۔۔۔؟ یہاں تو (پوشیدہ) تین،چار امیدوار تیار بیٹھے ہیں۔ اب فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ کس کو اہل قرار دیا جائے اور کس کو نہیں۔ :p
پوشیدہ امیدوار؟؟ :shock:
دھاندلی ہوتی نظر آتی ہے مجھے یہاں۔۔۔۔۔۔۔


:!:

نہیں نہیں بالکل۔۔۔ میرے ہوتے ہوئے دھاندلی کا تو بالکل کوئی سوچے بھی نہ۔
بس آپ کی طرح سب ہمت والے نہیں ہیں۔ کہ سب کے سامنے نام لکھ سکیں۔ میں تو سوچ رہی ہوں اگر یہی حال رہا تو دو الیکشن کروانے پڑیں گے۔ :shock:
 
تازہ ترین​
کراچی (اسٹاف رپورٹر) “اردو محفل“ کے تیسرے الیکشن کے ایک ممکنہ امیدوار راہبر خاں نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے فی الحال کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور یہ کہ باقی امیدواروں کے نام سامنے آنے پر حتمی قدم اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے اس افواہ کو رد کردیا کہ ان کا یہ اعلان کسی ڈیل کا نتیجہ ہے۔ :p ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے امکان کو یکسر مسترد نہیں کیا جاسکتا تاہم ہمیں الیکشن کمشنر پر پورا بھروسہ ہے۔ :wink:


:!:
 
Top