جاسمن

لائبریرین
آکسفورڈ کے تحریری مقابلے میں دوست کی طرف سے تحریر لکھنی اور پھر مدد مزید محفل سے؟ کیا یہ مکمل چیٹنگ نہیں؟
مجھے نہیں معلوم کہ یہ مقابلہ ہے یا کیا؟
مجھے تو بس اتنا بتایا گیا ہے کہ کوئی مضمون لکھنا ہے سکول کے لئے۔
 
میں اگر اپنا واقعہ لکھوں تو کچھ یوں ہو گا کہ میں ایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوا جس کا تعلق اردو کے ایک مرکز لکھنؤ سے تھا، اور گھر میں ادبی ماحول بھی تھا، اس لیے شعور سنبھالتے ساتھ ہی اردو سے محبت ہو گئی تھی۔ :)

یعنی وہ واقعہ میرا ایسے گھرانے میں پیدا ہونا ہوا۔ :p
 
لاریب مرزا

محفلین
میں اگر اپنا واقعہ لکھوں تو کچھ یوں ہو گا کہ میں ایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوا جس کا تعلق اردو کے ایک مرکز لکھنؤ سے تھا، اور گھر میں ادبی ماحول بھی تھا، اس لیے شعور سنبھالتے ساتھ ہی اردو ے محبت ہو گئی تھی۔ :)

یعنی وہ واقعہ میرا ایسے گھرانے میں پیدا ہونا ہوا۔ :p
ہم بھی یہی کہنے والے تھے۔ واقعات کچھ یوں یا رد و بدل کے ساتھ بھی ہو سکتے ہیں۔ لکھنؤ میں کچھ عزیز و اقارب، وہاں کا دورہ، اردو سے محبت، سیکھنے کی کوشش، اس کوشش کے لیے فلاں فلاں کام کیا، شاعروں ،نثر نگاروں کو پڑھا وغیرہ وغیرہ
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے تو صدام حسین کے کویت پر قبضے نے اردو سے محبت پر مجبور کیا تھا۔ اس کے پیچھے ایک لمبی، مزیدار کہانی ہے لیکن سر عام سنائی بھی نہیں جا سکتی۔ :)
 
یاز

محفلین
السلام علیکم۔
آپ کو معلوم ہےکہ ایسے مضامین خیالی ہوتے ہیں۔ سب فرض کی ہوئی باتیں ہوتی ہیں۔ بہرحال میرے ذہن میں یہ آرہا ہے کہ افریقہ کے کسی ملک کی سیر پہ نکلے ایک گروہ کے ساتھ ایک حادثہ پیش آتا ہے۔ اُن کی کشتی طوفان کے باعث اُلٹ جاتی ہے۔ ہیرو کسی طرح بچ کے ایک ساحل پہ بے ہوش ملتا ہے ایک قبیلہ والوں کو۔ وہاں اُسے ایک طویل عرصہ بتانا پڑتا ہے۔ انجان لوگ،انجان بولی،طورطریقے۔ اُسے خاصی مشکلات پیش آتی ہیںوغیرہ۔ خواب میں کبھی اُس کی ملاقات بابائے اردو سے ہوتی ہے کبھی علامہ اقبال سے ۔بڑے عرصہ بعد اُس کی ملاقات قبیلہ کے ایک بہت ہوڑھے شخص سے ہوتی ہے جو الگ تھلگ زندگی گذار رہا ہوتا ہے۔ وہ زیادہ تر خاموش رہتا ہے لیکن ایک دن ہیرو سے ملاقات میں جب ہیرو کے منہ سے کسی بات پہ اردو کا ایک جملہ(کوئی زبردست جملہ بتائیں)نکلتا ہے تو بوڑھا شخص بھی اردو میں جواب (جواب بھی بتائیں) دیتا ہے۔
اُس وقت ہیرو کی کیفیات دکھانی ہیں اردو کے بارے میں۔ پھر اُس کے گروہ کے ساتھی اُس کا کھوج لگا لیتے ہیں۔ وہ اپنے وطن آتا ہے اور اردو کی ترویج کرتا ہے۔
یہ نہیں چلے گا۔

اپنے نانا یا دادا کی ڈائری یا کتب میں اردو کی باکمال شاعری اور نثر پارے وغیرہ دریافت ہونے سے قصے کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
اب تو میں نے وعدہ کر لیا ہے۔ اس نے اتنے مان سے مجھے کہا۔ اور مجھے کوئی خیال نہیں آرہا تھا کہ کیا واقعہ لکھوں ،سو اِدھر بھاگی آئی۔
بہت شکریہ نئے خیال دینے کا۔
 
کل رات ہمارے ساتھ حادثہ پیش آیا ۔ہم اور بیگم ایک اندھے گڑھے میں موٹر سائیکل سمت گرگئے ,اللہ کریم نے بڑا کرم فرمایا ۔میرے ہاتھ کی کلائی سوج گئی ہے مگر ہڈی محفوظ رہی ۔بیگم صاحب کو بھی ہلکی خراشیں آئی ہیں ۔آج کا روزہ بھی قضا ہوا ۔
 
اللہ تعالیٰ آپ کو حفظ و امان میں رکھے۔ شکر الحمدللہ زیادہ چوٹ نہیں آئی۔
 
کل رات ہمارے ساتھ حادثہ پیش آیا ۔ہم اور بیگم ایک اندھے گڑھے میں موٹر سائیکل سمت گرگئے ,اللہ کریم نے بڑا کرم فرمایا ۔میرے ہاتھ کی کلائی سوج گئی ہے مگر ہڈی محفوظ رہی ۔بیگم صاحب کو بھی ہلکی خراشیں آئی ہیں ۔آج کا روزہ بھی قضا ہوا ۔
اوہ! اللہ تعالی رحم فرمائیں اور جلد یہ زخم بھر جائیں. اللہ کا شکر ہے کہ زیادہ چوٹ نہیں ہے.
 
Top