جاسمن

لائبریرین
"میرا کیفیت نامہ" مقفل کر دیا گیا۔ پورے ایک سال بعد۔
یہ دھاگہ اِس لحاظ سے اچھا رہا کہ تفصیلی کیفیت کا تذکرہ ہوجاتا تھا۔
بہرحال ایک نیا دھاگہ کھولا ہے۔
آئیں باتیں کریں۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
آج ایک کام سے محفل کھولی ہے۔
ایک دوست کو مجھ سے ایک مضمون لکھوانا ہے ۔
"ایک ایسا واقعہ جس نے مجھے اردو زبان سے محبت پہ مجبور کر دیا۔
مہربانی فرما کے میری مدد کریں۔
 
محمدظہیر

محفلین
آج ایک کام سے محفل کھولی ہے۔
ایک دوست کو مجھ سے ایک مضمون لکھوانا ہے ۔
"ایک ایسا واقعہ جس نے مجھے اردو زبان سے محبت پہ مجبور کر دیا۔
مہربانی فرما کے میری مدد کریں۔
سب سے پہلے تو محفل میں کئی دنوں بعد دوبارہ لوٹ آنے پر خوش آمدید :)
 
لاریب مرزا

محفلین
آج ایک کام سے محفل کھولی ہے۔
ایک دوست کو مجھ سے ایک مضمون لکھوانا ہے ۔
"ایک ایسا واقعہ جس نے مجھے اردو زبان سے محبت پہ مجبور کر دیا۔
مہربانی فرما کے میری مدد کریں۔
یہ تو بہت آسان ہے ان سے کہیے لکھ دیں کہ آپ کے بار بار کہنے پہ انہوں نے اردو محفل کی رکنیت اختیار کر لی۔ اس واقعہ نے مجھے اردو زبان سے محبت پہ مجبور کر دیا۔ :-P
 
جاسمن

لائبریرین
مضمون کا عنوان بتا رہا ہے کہ مضمون نگار نے اپنا تجربہ بیان کرنا ہے۔ اس میں کوئی دوسرا کیسے مدد کر سکتا ہے؟ :)
السلام علیکم۔
آپ کو معلوم ہےکہ ایسے مضامین خیالی ہوتے ہیں۔ سب فرض کی ہوئی باتیں ہوتی ہیں۔ بہرحال میرے ذہن میں یہ آرہا ہے کہ افریقہ کے کسی ملک کی سیر پہ نکلے ایک گروہ کے ساتھ ایک حادثہ پیش آتا ہے۔ اُن کی کشتی طوفان کے باعث اُلٹ جاتی ہے۔ ہیرو کسی طرح بچ کے ایک ساحل پہ بے ہوش ملتا ہے ایک قبیلہ والوں کو۔ وہاں اُسے ایک طویل عرصہ بتانا پڑتا ہے۔ انجان لوگ،انجان بولی،طورطریقے۔ اُسے خاصی مشکلات پیش آتی ہیںوغیرہ۔ خواب میں کبھی اُس کی ملاقات بابائے اردو سے ہوتی ہے کبھی علامہ اقبال سے ۔بڑے عرصہ بعد اُس کی ملاقات قبیلہ کے ایک بہت ہوڑھے شخص سے ہوتی ہے جو الگ تھلگ زندگی گذار رہا ہوتا ہے۔ وہ زیادہ تر خاموش رہتا ہے لیکن ایک دن ہیرو سے ملاقات میں جب ہیرو کے منہ سے کسی بات پہ اردو کا ایک جملہ(کوئی زبردست جملہ بتائیں)نکلتا ہے تو بوڑھا شخص بھی اردو میں جواب (جواب بھی بتائیں) دیتا ہے۔
اُس وقت ہیرو کی کیفیات دکھانی ہیں اردو کے بارے میں۔ پھر اُس کے گروہ کے ساتھی اُس کا کھوج لگا لیتے ہیں۔ وہ اپنے وطن آتا ہے اور اردو کی ترویج کرتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
محفلین!
آپ کو معلوم ہے کہ آج کل کس قدر مصروفیت ہے۔ ایسے میں صرف انسانی ہمدردی کی وجہ سے حامی بھر لی ہے۔
لاریب مرزا! جلدی بتاؤ کیسا خیال ہے۔ اس کی نوک پلک درست کرو۔ کوئی تنقید،کوئی اور پواینٹ۔۔۔۔
 
میرا نہیں خیال کہ اس طرح کی تحریر اس مقابلے میں کوئی رنگ جما پائے گی۔
جہاں تک مجھے علم ہے، یہ قدرے سنجیدہ نوعیت کا مقابلہ ہے۔ خیر یہ میری رائے ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
آج ایک کام سے محفل کھولی ہے۔
ایک دوست کو مجھ سے ایک مضمون لکھوانا ہے ۔
"ایک ایسا واقعہ جس نے مجھے اردو زبان سے محبت پہ مجبور کر دیا۔
مہربانی فرما کے میری مدد کریں۔
یہ شاید آکسفورڈ والوں کا کوئی تحریری مقابلہ ہے اور زیف سید صاحب نے محفل پر بھی شاید اس کے متعلق کچھ پوسٹ کیا تھا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
"میرا کیفیت نامہ" مقفل کر دیا گیا۔ پورے ایک سال بعد۔
یہ دھاگہ ا،س لحاظ سے اچھا رہا کہ تفصیلی کیفیت کا تذکرہ ہوجاتا تھا۔
بہرحال ایک نیا دھاگہ کھولا ہے۔
آئیں باتیں کریں۔
محفل پر دوبارہ خوش آمدید۔

اُس تھریڈ کے مقفل ہونے کا مجھے بھی افسوس ہے، لیکن اچھا ہی ہوا کیونکہ یہ بہتر نعم البدل مل گیا۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
محفلین!
آپ کو معلوم ہے کہ آج کل کس قدر مصروفیت ہے۔ ایسے میں صرف انسانی ہمدردی کی وجہ سے حامی بھر لی ہے۔
لاریب مرزا! جلدی بتاؤ کیسا خیال ہے۔ اس کی نوک پلک درست کرو۔ کوئی تنقید،کوئی اور پواینٹ۔۔۔۔
ہمارا خیال تھا کہ کوئی اسکول کا مضمون ہے۔ لیکن یہ تو آکسفورڈ کا تحریری مقابلہ ہے۔ اس کے لیے یہ کہانی واقعی نہیں جمے گی۔
کتنا وقت دیا ہے انہوں نے؟؟
 
پھر کوئی رائے دیں کہ کیا واقعہ ہو؟
میں نے جب پہلی دفعہ یہ عنوان دیکھا تھا تو اسی وقت کچھ عجیب معلوم ہوا تھا۔ کہ آخر اردو سے محبت کے لیے کیونکر کسی واقعہ کی نوبت آئے گی۔ ایسا فرد کہ جس کی بنیادی زبان کوئی اور ہو، تو اس کے لیے تو یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ کوئی واقعہ ایسا ہوا ہو کہ اسے اردو سے محبت ہوئی ہو اور اس نے سیکھی ہو۔

اگر میں اردو سے محبت ہونے کے بجائے اردو سے محبت بڑھنے کا ذکر کروں تو پھر میں کچھ اس طرح کی بات کر سکتا ہوں کہ میں نے فلاں شاعر کو پڑھا، یا فلاں مصنف کو پڑھا تو میری اردو سے محبت میں اضافہ ہو گیا۔ :)
 
زیک

مسافر
آکسفورڈ کے تحریری مقابلے میں دوست کی طرف سے تحریر لکھنی اور پھر مدد مزید محفل سے؟ کیا یہ مکمل چیٹنگ نہیں؟
 
Top