StartUp سے ونڈوز کا سٹارٹ اپ تیز کریں

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

ونڈوز کے سٹارٹ اپ میں سست روی کی ایک وجہ ایسے سوفٹ ویر بھی ہیں جو ونڈوز کے چلتے ہی چلنا شروع کردیتے ہیں جس سے ونڈوز کا سٹارٹ اپ بہت آہستہ ہوجاتا ہے..

StartUp کو استعمال کرتے ہوئے آپ با آسانی ایسے پروگراموں کو خود بخود چلنے سے روک سکتے ہیں اور ونڈوز کا سٹارٹ اپ تیز کرسکتے ہیں.. یہ ایک standalone executable پروگرام ہے یعنی یہ نہ صرف تنِ تنہا ہے بلکہ اسے نصب کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں صرف اتاریے اور چلائیے والا معاملہ ہے..



حجم: 109 کلوبائٹ صرف
ڈاونلوڈ: يہاں سے

واللہ الموفق
 

الف عین

لائبریرین
م،جھے تو ونڈوز کی اپنی یوٹیلیٹی ہی پسند ہے
MSConfig
اسی میں سٹارٹ اپ ٹیب میں ان چاہے پروگرام ڈس ایبل کر دیتا ہوں۔
اس پر یہ خیال آیا کہ کیا کوئی اور ماہر ان سروسیز کی تفصیل دے سکتا ہے جو ضروری نہیں اور سسٹم کو سست کر دیتی ہیں اور جن کو Services.msc سے ڈس ایبل کیا جا سکتا ہے۔ میں نے ایک لسٹ بنائی تھی لیکن اب کہیں کھو گئی۔ یہ بھی کام کی چیز ہے۔ کئی پ[روگرام ایسے بھی ہیں جو یہ دونوں کام کر دیتے ہیں، غیر ضروری سروسیز اور سٹارٹ اپ اطلاقیے دونوں کو ختم کرنے کا۔
 

دوست

محفلین
یاہو میسنجر بڑا ظالم ہے پھر آجاتا ہے واپس ایم ایس کنفگ میں بار بار معطل کرنے سے بھی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
یاہو میسنجر بڑا ظالم ہے پھر آجاتا ہے واپس ایم ایس کنفگ میں بار بار معطل کرنے سے بھی۔
ادھر یاہو کے دو آپشن ہوتے ہیں۔ دونوں کو نکالنا ہوتا ہے۔ یا پھر ایسا کریں‌ کہ یاہو کو سائن ان کرکے اور پھر اس کی ٹولز کی پراپرٹیز میں‌ جا کر اس کے آٹو سٹارٹ کو ختم کر دیں
 

رند

محفلین
بہت زبردست معلومات فراہم کی ہیں جی آپ سب نے جزاک اللہ اور میرے خیال میں بھی ایم ایک کونفگ اچھا ہے لیکن مکی بھائی نے بھی جو سافٹ ویر بتایا ہے وہ بھی بہت اچھا ہے اور ایک چیز یہاں پہ یہ بھی معلوم ہوئی کہ یاہو کو سٹارٹ اپ سے کس طرح ختم کرنا ہے کیونکہ ایک بار اس کو ڈس ایبل کرنے سے وہ پھر دوبارہ اگر سائن ان ہوں تو دباراہ آجاتا ہے سب کا شکریہ
 
ایک سافٹ ویئر CCleaner بھی ہے جو نہ صرف یہ کہ مفت ہے بلکہ اس میں اسٹارٹ اپ صاف کرنے کے علاوہ رجسٹری اور دوسری غیر ضروری جگہ گھیرنے والی فائلوں کو صاف کرنے کے بھی آپشن موجود ہیں!

screen_301.png

 

شمشاد

لائبریرین
لیکن شعیب بھائی یہ فائل تو وہی رن کر سکتا ہے جو ونڈوز کے متعلق جانتا ہو کہ کون سی فائلیں ضروری ہیں اور کون سے صاف کر دینی چاہییں۔
 
شمشاد بھائی یہ Temporary Files حذف کرتا ہے ۔ مثلاٰٰ سافٹ ویئر انسٹال کرنے کے دوران سافٹ ویئر Temporary فولڈر میں جو فضول فائلیں چھوڑ جاتا ہے۔ اسی طرح نیٹ سرفنگ کے دوران براؤزر کے cache میں رہ جانی والی فائلیں۔ مختلف پرگراموں میں کھولی جانی والی فائلوں کے نام وغیرہ۔ یہ تمام چیزیں یہ خود بخود صاف کر دیتا ہے۔ اوّل تو یہ ضروری فائلوں کو چھیڑتا ہی نہیں ہے۔ اس لئے ہر کوئی اسے باآسانی اور بغیر کسی ڈر کے استعمال کر سکتا ہے۔ میں تو ہر روز کپمیوٹر بند کرنے سے پہلے اسے ضرور چلاتا ہوں۔ اس سے ونڈوز کی کارکردگی میں بڑا فرق آتا ہے۔ آزمائش شرط ہے!
 

zerocool

محفلین
السلام علیکم
سٹارٹ اپ کی طرح مائیکروسافٹ کے اپنے یوٹیلٹی سوفٹ وئیرز ھیں جو آپ فری دوانلوڈ کرسکتے ھیں۔ آپ یہاں سے دوانلوڈ کریں http://technet.microsoft.com/en-us/sysinternals/default.aspx
اس میں بہت ساری مفید اپلیکشنز ھیں۔ جیسے پروسس ایکسپلور ٹسک مینجر کا اپگریڈ ھے۔ آٹورن کے نام سے موجود اپلیکشن سٹارٹ اپ جیسا ھی کام کرتی ھے اور آپکو پروگرامز کے علاوہ سٹارٹ اپ سروسز کا بھی بتاتی ھے۔

دعاؤں میں یاد رکھیں۔
فاروق
 

شمشاد

لائبریرین
ایک سافٹ ویئر CCleaner بھی ہے جو نہ صرف یہ کہ مفت ہے بلکہ اس میں اسٹارٹ اپ صاف کرنے کے علاوہ رجسٹری اور دوسری غیر ضروری جگہ گھیرنے والی فائلوں کو صاف کرنے کے بھی آپشن موجود ہیں!

screen_301.png


یہ پروگرام واقعی میں بہت اچھا ہے، بلکہ میں نے تو اس کا نیا ورژن بھی ڈاؤنلوڈ کر لیا ہے۔
 
Top