Perspectives: A Conversation with Rohail Hyatt

موسیقی کے مشہور و معروف پروگرام کوک اسٹوڈیو کے بانی اور اس کے پہلے 6 سیزنز کے ہدایات دینے والے میوزک ڈائرکٹر سر روحیل حیات صاحب کی ہارورڈ یونیورسٹی میں ایک گفتگو۔ موسیقی، فلسفہ، روز مرہ کی معاشرتی زندگی، مذہب اور روحانیت جیسے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتی ایک بہت عمدہ اور خوبصورت گفتگو۔

 
احبابان علم و دانش و فلسفیان محفل، بہت اچھا لکھنے، پڑھنے، سننے اور کہنے والوں سے درخواست ہے کہ اس گفتگو کے موضوعات اور معروضات پر کچھ ہم ایسوں کے لیے ضرور ارشاد فرمائيں کہ جہاں تک تھوڑی بہت سمجھ آئی، گفتگو پسند آئي تھی۔ مزید دریچے آپ کی قیمتی آرار وا کر دیں گی۔ :):):)
 

فاتح

لائبریرین
ڈیڑھ گھنٹا تو نہیں سن سکتا کیونکہ آغاز ہی اس نے جیسے سائنسی اصطلاحات کا بیڑا غرق کرنے سے کیا ہے اس کے بعد باقی سننا ممکن نہیں تھا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں روہیل حیات کا جتنا بھی پرستار ہوں یا رہوں۔۔۔۔ لیکن کسی بھی شخص کا انٹرویو سننا کافی حوصلے کا کام ہے۔ بہرحال کبھی کوشش کروں گا۔
 
Top