office 2007 language pack urdu/hindi/punjabi

arifkarim

معطل
آفس 2003 کی لغت کا بھی یہی حال ہے۔ انھیں الفاظ کا اٍافہ ممکن ہے جو کہ مکمل عربی حروف ہیں، اردو فارسی کی ے، ہ ک وغیرہ کے الفاظ کا اضافہ صارف نہیں کر سکتا۔ اعراب کے ساتھ سارے الفاظ غلط گردانے جاتے ہیں۔ سینکڑوں عام استعمال کے الفاظ شامل نہیں اور جو تصحیحات مجوز کی جاتی ہیں، ون میں سے کچھ با معنی الفاظ بھی نہیں ہوتے!! ممکن ہے کہ پاکستانی پنجاب یا سندھ کے محاوروں میں کچھ الفاظ کا استعمال ہوتا ہو۔
میرے پاس ورڈ 2007 کا بیٹا تھا جو ایکسپائر کر گیا، لیکن یہ پیک تو مائکروسافٹ کی سائٹ پر بھی ہوگا نا۔۔ اس کو اس فور شئرڈ میں ڈالنے کی ضرورت۔۔ جو ممکن ہے کہ ہندوستان میں ممنوع ہو۔ میرے ساتھ ہمیشہ یہی پیغام آتا ہے کہ فائل ڈاؤن لوڈ کے لئے تیار کی جا رہی ہے، انتطار کریں۔ چاہے ہفتوں انتظار کرنا پڑے۔۔

سلام، آپ کو میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ ہ، ے والا مسئلہ اب آفس 2007 میں ختم ہوچکا ہے کیونکہ اسکی لغت اب یونیکوڈ میں ہے:eek:

دوسرا یہ کہ اعراب والے الفاظ اسلئے غلط گردانے جاتے ہیں کیونکہ اردو میں ہر لفظ پر اعراب ڈالا جاسکتا ہے۔ اگر ہر لفظ مع اعراب لغت میں ڈالا جائے تو لغت بے معنی ہوجائے گی۔ مثلا؛ یہ لفظ بلبل۔ اب ہم چاہیں تو اسکو ایسے لکھ لیں؛ بُلبل یا ایسے؛بُلبُل۔ جب اتنے سارے آپشن ہوں تو لغت بے معنی ہوجاتی اسی لئے لغت کو الفاظ تک ہی محدود کیا گیا ہے۔ اعراب جیسے چاہیں لگا لیں:)

اگر آپ کے پاس 4shared نہیں چلتا تو آپ divshare سے ڈاؤنلوڈ کرلیں۔ یہاں سے انشاءاللہ فورا ہو جائے گا:
www.divshare.com/download/1397484-82c

شکریہ
 

دوست

محفلین
عارف یہ کام ہونا چاہیے کہ اعراب کو نظر انداز کیا جاسکے۔ ویسے تو اعراب کے نہ استعمال نے ہمارے تلفظ کا بیڑہ غرق کرڈالا ہے۔ اور بھی انگریزی کی طرح‌ غیر صوتیاتی( ایسی زبان جس کے لکھے ہوئے لفظ اور اس کی آوازوں میں بہت فرق ہو جیسے انگریزی میں ہے کہ کئی کمبینیش سے ایک آواز بن جاتی ہے چناچہ اس کا درست تلفظ‌ اگر استاد نہ بتائے تو غلط ہونے کا امکان ہے۔) زبان بنتی جارہی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
میں تو اب بھی یہی رائے رکھتا ہوں کہ اعراب کے ساتھ بھی ہر ممکن املاء جو درست ہو، لغت میں شامل ہونا چاہئے۔ بلبل، بُلبُل، بُلبل، بلبُل۔۔ چاروں کی انٹری ہو اور چاروں کو لغت یا املا کی پڑتال والا اطلاقیہ درست مانے۔
 

صرف علی

محفلین
سلام بھائی میں نے یہ ڈاؤنلوڈ کرلیں ہیں مگر اس کو میں چلاتا ہوں تو ھندی میں لکہا ہوا آتا ہے کیا کرو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

arifkarim

معطل
سلام بھائی میں نے یہ ڈاؤنلوڈ کرلیں ہیں مگر اس کو میں چلاتا ہوں تو ھندی میں لکہا ہوا آتا ہے کیا کرو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

بھائی آپ فکر نہ کریں۔ اس نسخہ پر عمل کریں اور انسٹال کرنے کے بعد ms word 2007 میں جا کر اردو select کرکے بسم اﷲ کریں ۔ :grin:

a.gif
 
میری سائٹ پر اپ لوڈ کریں

میں نے ایک ڈائون لوڈر بنایا ہے آپ فائلیں مجھے بھیجیں میں ادھر اپلوڈ کردیتا ہوں وہاں مستقل رہیں گی۔
 

arifkarim

معطل
میں نے ایک ڈائون لوڈر بنایا ہے آپ فائلیں مجھے بھیجیں میں ادھر اپلوڈ کردیتا ہوں وہاں مستقل رہیں گی۔

بھائی جان، آپ نے کونسی سائٹ پر اپلوڈ کرنا ہے؟ یہ پورا پیک 300 mb کا ہے جس میں سے اردو کی لغت والا حصہ محض 1 mb ہے۔ آپ پورا پیک مندجہ ذیل لنکس سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر کسی طریقہ سے اردو لغت بغیر پورا پیک انسٹال کئے ہو سکے تو کر دیجئے گا۔ لیکن میرا نہیں خیال یہ ممکن ہے :(

http://www.4shared.com/file/26979680/547c84da/MSOFFICELANGUAGEPACK2007HINDIpart1.html?


http://www.4shared.com/file/26981324/e8d1d59c/MSOFFICELANGUAGEPACK2007HINDIpart2.html?


http://www.4shared.com/file/26982685/71476085/MSOFFICELANGUAGEPACK2007HINDIpart3.html?


http://www.4shared.com/file/26984791/4b98a036/MSOFFICELANGUAGEPACK2007HINDIpart4.html?


http://www.4shared.com/file/26988130/882bbb20/MSOFFICELANGUAGEPACK2007HINDIpart5.html?


http://www.4shared.com/file/26978034/cd482df/MSOFFICELANGUAGEPACK2007HINDIpart6.html?

یا:
www.divshare.com/download/1397484-82c
 
Top