office 2007 language pack urdu/hindi/punjabi

arifkarim

معطل
اگر آپ کے پاس Office 2007 ہے تو پھر جلدی سے office 2007 language pack بھی ڈاؤنلوڈ کرلیں۔ اگر آپ نہیں کریں گے تو لنک inactive ہو جائے گا۔ یہ pack آپ کو office 2007 میں اردو کی لغت فراہم کرتا ہے۔​

2003618885566827942_rs.jpg


لنکس یہ ہیں www.divshare.com/download/1397484-82c
 

الف عین

لائبریرین
اس کی لغت میں کیا 2003 والا مسئلہ حل ہوا ہے۔ عربی کیریکٹرس کے علاوہ یہ اردو کیریکٹرس کے کاف، بڑی ے، چھوٹی ہ وغیرہ پر مشتمل الفاظ کو لغت میں جوڑتا بھی نہیں۔ امکانات میں ان الفاظ کو سوالیہ نشان سے دکھاتا ہے۔ بلکہ تھا یعنی 2003 کا ورژن۔ 2007 کا استعمال کرنے والے جانیں۔ 2007ء کا بیٹا تھا میرے پاس، اور دو ماہ کا ٹرائل بھی دستیاب ہے لیکن انسٹال نہیں کیا۔
 

الف عین

لائبریرین
مزید یہ کہ سکرین شاٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ پاک نستعلیق فانٹ بھی اب کام کر رہا ہے ورنہ یہ فانٹ 2003ء کے علاوہ کسی ورژن میں اب تک کام نہیں کرتا تھا۔ ایکس پی میں نہ 2007 کے بیٹا میں
 

arifkarim

معطل
جی ہاں جناب تبھی تو پوسٹ کیا ہے۔ اس میں‌ پچھلے تمام مسائل حل ہو چکے ہیں۔ لغت اب unicode میں ہے۔ آپ آزما کر تو دیکھیں۔ ۔ ۔

2005206294550523529_rs.jpg
 

فاتح

لائبریرین
اگر ممکن ہو تو 4shared.com یا megashare.com پر اپلوڈ کر دیں۔ کیونکہ زندگی گذر گئی لیکن کبھی rapidshare سے کچھ ڈاؤن لوڈ نہیں ہوا۔
 

arifkarim

معطل
کیا کسی نے اسکا استعمال بھی کیا ہے یا سایز کے خوف سے سب دُم دبا کر بھاگ گئے؟
 

فاتح

لائبریرین
کیا کسی نے اسکا استعمال بھی کیا ہے یا سایز کے خوف سے سب دُم دبا کر بھاگ گئے؟
شکریہ عارف صاحب! میں اسے استعمال کر رہا ہوں۔
ہندی کی طرح مکمل اردو سپورٹ نہیں ہے اس میں۔ اب تک اس کا واحد فائدہ جو مجھے محسوس ہوا وہ املاء کی اغلاط کی نشاندہی ہے لیکن اکثر الفاظ اس میں شامل ہی نہیں ہیں اور کافی الفاظ کی غلط املاء بھی درج کی گئی ہے۔ اور بد ترین صورت حال تب پیش آتی ہے جب آپ کو پتا چلتا ہے کہ آپ خود سے نہ تو فہرستِ الفاظ میں اضافہ کر سکتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی تبدیلی۔
لیکن بہرحال کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر۔
میں نے اس سے پہلے لب کشائی یوں نہ کی کہ کہیں میری رائے پڑھ کر آپ کی دل شکنی نہ ہو۔
 

arifkarim

معطل
آپ خوام خواہ میری دلشکنی کی پرواہ نہ کریں۔ یہ پیک میں نے تھوڑی بنایا ہے۔ اچھا ہے آپ نے اپنی رائے تو دی۔ شکریہ۔ البتہ جہاں تک سوال ہے خود الفاظ درج کرنے کا تو وہ آپشن اس میں موجود ہے جو کہ آپ سکرین شاٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ مجھے نہیں پتہ کہ یہ آپ کے پاس کیوں نہیں چل رہا۔ میرے پاس تو بخوبی چلتا ہے۔
اب تو میں نے عربی کا لیگویج پیک بھی انسٹال لرلیا ہے اور اب عربی لکھنی اور بھی آسان ہوگئی ہے۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
یہ دیکھیے گا میرے پاس لغت میں الفاظ شامل کرنے والا آپشن غیر فعال (گرے) نظر آ رہا ہے
 

الف عین

لائبریرین
آفس 2003 کی لغت کا بھی یہی حال ہے۔ انھیں الفاظ کا اٍافہ ممکن ہے جو کہ مکمل عربی حروف ہیں، اردو فارسی کی ے، ہ ک وغیرہ کے الفاظ کا اضافہ صارف نہیں کر سکتا۔ اعراب کے ساتھ سارے الفاظ غلط گردانے جاتے ہیں۔ سینکڑوں عام استعمال کے الفاظ شامل نہیں اور جو تصحیحات مجوز کی جاتی ہیں، ون میں سے کچھ با معنی الفاظ بھی نہیں ہوتے!! ممکن ہے کہ پاکستانی پنجاب یا سندھ کے محاوروں میں کچھ الفاظ کا استعمال ہوتا ہو۔
میرے پاس ورڈ 2007 کا بیٹا تھا جو ایکسپائر کر گیا، لیکن یہ پیک تو مائکروسافٹ کی سائٹ پر بھی ہوگا نا۔۔ اس کو اس فور شئرڈ میں ڈالنے کی ضرورت۔۔ جو ممکن ہے کہ ہندوستان میں ممنوع ہو۔ میرے ساتھ ہمیشہ یہی پیغام آتا ہے کہ فائل ڈاؤن لوڈ کے لئے تیار کی جا رہی ہے، انتطار کریں۔ چاہے ہفتوں انتظار کرنا پڑے۔۔
 

فاتح

لائبریرین
اعراب کے ساتھ تو کوئی لفظ بھی درست قرار نہیں پاتا۔ میں نے مثال میں صرف بنا اعراب کے وہ الفاظ لکھے ہیں جو درست ہونے کے باوجود غلط دکھا رہا ہے یہ پیک۔

عربی و فارسی الفاظ کا کیا تذکرہ کہ میرے پاس تو لغت میں اضافہ کا آپشن ہی غیر فعال ہے۔

4shared ہندوستان میں ممنوع تو بہرحال نہیں ہے کہ اس پر کافی ہندوستانی احباب نے فولڈر شیئر کروا رکھے ہیں۔

یہ پیک مائکروسوفٹ کی ویب سائٹ سے نہیں اتارا جا سکتا کہ وہ اس کے علاحدہ سے دام مانگتے ہیں۔;)
 

arifkarim

معطل
یہ دیکھیے گا میرے (گرے) نظر آ رہا ہے

بھائی اگر آپ کے پاس لغت میں الفاظ شامل کرنے والا آپشن غیر فعال ہے تو اس میں پیک کا کوئی قصور نہیں۔ ذرا اسکو دیکھئے:

1.jpg


یہ Ms Office 2007 کا Norwegian Enterprise ورژن ہے جو میں استعمال کرتا ہوں- اس پر تو یہ آپشن موجود ہے! یقینا آپ کے آفس میں کوئی مسئلہ ہے۔ اگر کوئی ماہر اسکا حل جانتا ہو تو ضرور بتائے شکریہ۔
 
Top