Need your Help

امن ایمان

محفلین
مجھے کچھ پوچھنا ہے۔۔۔۔
1۔یونی کوڈ میں یہ sign ..> ..<< بن سکتے ہیں کیا۔۔؟ مجھ سے نیں بن رہے : (

2۔ کسی Site URL کو یہاں پوسٹ کرنے کا صیح طریقہ کیا ہے؟

3۔ کیا ہم یہاں Image Siggy رکھ سکتے ہیں؟
4۔ یہ Anchor Link / Target کیا ہیں؟

یہ سب اس لیے پوچھ رہی ہوں کہ کسی چیز کے نہ پتہ ہونے میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں۔۔لیکن اس صورت میں کسی سے نہ پوچھنا اصل شرمندگی ہوتا ہے۔،۔۔ابھی تو یہ کچھ options ہیں جو کہ بلکل بھی سمجھ نہیں آ رہی ہیں۔
 
1۔ آپ اردو میں تو یہ علامات نہیں لکھ سکیں گے مگر انگلش میں لکھتے ہوئے لکھ سکتی ہیں جیسا کہ ابھی لکھا بھی ہے ۔

URL یا سائٹ کا لنک دینا

امن ایمان جب آپ کوئی بھی پیغام لکھ رہی ہوں تو آپ کو تصویر لوڈ کریں کے نیچے کئی icons نظر آرہے ہوں گے ، پہلے لائن میں دائیں ہاتھ پر زنجیر والا آئیکون ہے ۔ یو آر ایل کا نام لکھ کر اسے سلیکٹ کریں اور زنجیر والے آئیکون کو دبا دیں ۔ اس کے بعد URL کے آگے = نشان ڈال کر لنک پیسٹ کر دیں ، آپ کی سائٹ کا ایڈریس بن جائے گا۔ مثلا اگر بی بی سی اردو کا ربط دینا ہو تو اس طرح دیں گے۔

بی بی سی
 

نبیل

تکنیکی معاون
امن ایمان، آپ بلا جھجک سوالات پوچھا کریں۔ ہم جواب دینے کی کوشش ضرور کریں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
2۔ کسی Site URL کو یہاں پوسٹ کرنے کا صیح طریقہ کیا ہے؟

3۔ کیا ہم یہاں Image Siggy رکھ سکتے ہیں؟
4۔ یہ Anchor Link / Target کیا ہیں؟

یہ سب اس لیے پوچھ رہی ہوں کہ کسی چیز کے نہ پتہ ہونے میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں۔۔لیکن اس صورت میں کسی سے نہ پوچھنا اصل شرمندگی ہوتا ہے۔،۔۔ابھی تو یہ کچھ options ہیں جو کہ بلکل بھی سمجھ نہیں آ رہی ہیں۔

پہلی بات تو محب نے بتا دی

دوسری بات بھی محب نے بتا دی

تیسری بات یعنی تصویری دستخط کے بارے میں تو نبیل بھائی یا زکریا بھائی ہی کچھ بتا سکتے ہیں

چوتھی بات یعنی اینکر اور نارمل طور پر کسی لنک کو پیسٹ‌کرنے میں یہ فرق ہے کہ اینکر سے جو لنک بنتا ہے، اس پر کلک کرنے سے لنک اسی صفحے میں‌کھلتا ہے جبکہ اس کے بغیر جو ربط دینے کا طریقہ محب نے بتایا ہے، وہ دوسری ونڈو میں لنک کو کھولے گا

پوچھنا بہت اچھی بات ہے۔ مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آپ بلا جھجک پوچھ رہی ہیں۔ معذرت کہ بہت دیر سے یہ دھاگہ دیکھا

قیصرانی
 

امن ایمان

محفلین
ابھی بھی آپ کی طرح سے نہیں بنا :( ۔۔ میں اور بھی بہت سارے فورمز کی ممبر ہوں لیکن وہاں یہ آپشن آسان ہیں ۔۔ لیکن آپ سب کا بے حد شکریہ۔۔۔ جس طرح سے آپ نئے آنے والے ممبر کو وقت اور اہمیت دیتے ہیں۔۔ایسا میں نے اور کسی جگہ نہیں دیکھا۔

میں نے کچھ ممبرز کئ پوسٹ میں ایسے icon (smiley) دیکھے ہیں جو یہاں نہیں ہیں۔۔ وہ کس طرح شامل کرتی ہیں؟

باقی سوال بعد میں۔۔۔۔ :oops:
 

دوست

محفلین
[u rl=http://shakirkablog.blogspot.com/]میرا بلاگ[/url]
یہ لائن کہیں نقل کرلیجیے۔ نوٹ پیڈ وغیرہ کی فائل بنا کر رکھ لیں۔ جب بھی ربط ڈالنا ہو اس کو نقل کرکے پیسٹ کرلیا تحریر میں۔ اردو کی جگہ ربط کی اردو جو آپ ظاہر کرنا چاہتی ہیں اور = کے بعد سارا پتہ براؤزر کے ایڈریس بار سے کاپی کرکے پیسٹ کردیا کریں۔
میں نے url کو u rl لکھا ہے اگر آپ غور کریں یہ اس لیے کہ آپ کاپی کرسکیں بعد میں یہ وقفہ ختم کردیجیے گا۔میرا بھی پہلے یہی حال تھا اب جب بھی ربط پوسٹ کرنا ہوں اپنی پروفائل کے دستخط میں‌ جاکر وہاں سے اٹھا لایا کرتا ہوں اور اوپر والا ٹوٹکا استعمال کرتا ہوں کاپی پیسٹ والا۔
مسکراہٹوں کے نیچے آپ کو لکھا نظر آئے گا مزید Emotions اس پر کلک کریں تو ایک نیا صفحہ کھل جاتا ہے جس میں تمام خفیہ مسکراہٹیں موجود ہیں صرف آپ کو اپنی پسند کی مسکراہٹ پر کلک کرنا ہوگا وہ خود ہی پیغام میں‌ شامل ہوجائے گی۔
خیال رکھنا ہمارا فرض ہے کچھ عرصہ پہلے مجھے اور میرے جیسے دوسرے مبتدیوں کو بھی ہمارے استاذانِ گرامی جناب نبیل بھائی۔ جناب زکریا بھائی اور جناب اعجاز اختر صاحب اور محفل کے دوسرے بانی دوستوں نے اسی طرح سکھایا تھا۔ اس لیے یہ آپ کا فرض ہے کہ کل جب آپ سے کوئی پوچھے تو اسے ضرور بتائیے گا یہی آپ کی اردو محفل کے لیے محبت ہوگی۔ اردو محفل کوئی عام فورم نہیں یہ بہت خاص فورم ہے کیونکہ یہاں ایک مشن پر کام ہورہا ہے اس لیے یہاں کا ماحول بھی الحمداللہ بہت مختلف ہے۔
 

دوست

محفلین
انگریزی علامات ڈالنے کے لیے انگریزی موڈ میں‌ چلی جایا کریں۔ ویب پیڈ میں اس کے لیے Control + Space کا شارٹ کٹ رکھا گیا ہے جیسا کہ ان پیج میں‌ ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
url=http://www.urduweb.org/mehfil/index.php/] کوشش[/url]

Emotions کے لیے میں نے یہ اب دیکھا ہے ۔۔۔ کسی نے سچ کہا ہے انسان اپنے سامنے کی چیز کبھی نہیں دیکھتا۔۔اور میں تو۔۔ :beating:

خیر ۔۔آپ کا بہت شکریہ ۔۔۔اور میں اگر اس قابل ہوسکی کہ کسی کی مدد کرسکوں تو یہ یہاں میرے لیے بھی ایک اعزاز ہوگا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان صاحبہ۔ ایسے کریں

بی بی سی

اس پیغام کے اقتباس کے بٹن پر کلک کریں اور دیکھیں‌کہ یہ کیسے لکھا گیا ہے۔ پھر کوشش کریں

قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
مبارکباد امن ایمان صاحبہ، لنک اور اقتباس، دونوں‌ ٹیگ ہی کام کر رہے ہیں :lol:

لیکن آپ کے اس اوپر والے پیغام میں اقتباس کے اندر کا پیغام محب نہ دیکھ لے :oops: (مذاق)

قیصرانی
 

امن ایمان

محفلین
شکریہ قیصرانی :oops:

قیصرانی نے کہا:
لیکن آپ کے اس اوپر والے پیغام میں اقتباس کے اندر کا پیغام محب نہ دیکھ لے

وہ غلطی سے ہوگیا ۔۔ لیکں میں اسے Edit نہیں کروں گی۔۔پہلے ہی اس چھوٹے سے Tag نے ذچ کر ڈالا ہے

ی[fade:55dbbb8c5a]ہ کیا ہے۔۔؟[/fade:55dbbb8c5a]

[spoil:55dbbb8c5a]یہ کیا ہے۔۔؟[/spoil:55dbbb8c5a]


[marq=right:55dbbb8c5a]یہ کیا ہے۔۔؟[/marq:55dbbb8c5a]
 

قیصرانی

لائبریرین
marq والا ٹیگ بھی درست کام کر رہا ہے۔ باقی سپوائلر کو میں دیکھ کر بتاتا ہوں کہ مجھے اس وقت معلوم نہیں۔ یا شاید کوئی دوسرا دوست ہماری معلومات میں اضافہ کردے جب تک
قیصرانی
 
امن ایمان نے کہا:
شکریہ قیصرانی :oops:

قیصرانی نے کہا:
لیکن آپ کے اس اوپر والے پیغام میں اقتباس کے اندر کا پیغام محب نہ دیکھ لے

وہ غلطی سے ہوگیا ۔۔ لیکں میں اسے Edit نہیں کروں گی۔۔پہلے ہی اس چھوٹے سے Tag نے ذچ کر ڈالا ہے

ی[fade:3e5aa834ae]ہ کیا ہے۔۔؟[/fade:3e5aa834ae]

[spoil:3e5aa834ae]یہ کیا ہے۔۔؟[/spoil:3e5aa834ae]


[marq=right:3e5aa834ae]یہ کیا ہے۔۔؟[/marq:3e5aa834ae]

آپ نے تو اتنی سی مدت میں سارے ہی ٹیگ سیکھ لیے ہیں امن ایمان۔

spoil کا ٹیگ مزے کا ہے شو اور ہائیڈ کے ساتھ۔

ایک غلطی کی طرف اشارہ کرتا چلوں۔

ذچ کے صحیح ہجے زچ ہیں۔

باقی میں نے اقتباس بھی پڑھ لیا ہے ، خوب :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
سپوائلر کا کام کسی بھی ٹیکسٹ کو چھپا دینا ہے۔ کوٹ کی طرح۔ کوٹ ٹیکسٹ کا کچھ حصہ دکھاتا بھی رہتا ہے، لیکن سپوائلر کا کام شو بٹن کے ساتھ ٹیکسٹ کو چھپا دینا ہے۔ تاکہ ضرورت پڑے تو بٹن دبا کر ٹیکسٹ کو دیکھ لیں، ورنہ اگے بڑھتے جائیں

مزید تفصیل کوئی اور دوست

قیصرانی
 

امن ایمان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
marq
والا ٹیگ بھی درست کام کر رہا ہے۔ باقی سپوائلر کو میں دیکھ کر بتاتا ہوں کہ مجھے اس وقت معلوم نہیں۔

میرے پاس marquee والا ٹیگ error msg دے رہا ہے۔۔۔(Runtime error ۔۔کیا یہ Text moving آپشن ہے۔۔ِ؟
spol آپشن سمجھ آگئی تھی : )

محب نے کہا:
آپ نے تو اتنی سی مدت میں سارے ہی ٹیگ سیکھ لیے ہیں امن ایمان۔

spoil کا ٹیگ مزے کا ہے شو اور ہائیڈ کے ساتھ۔

ایک غلطی کی طرف اشارہ کرتا چلوں۔

ذچ کے صحیح ہجے زچ ہیں۔

باقی میں نے اقتباس بھی پڑھ لیا ہے ، خوب

جی بس کوشش کر رہی ہوں کہ سب نا سہی لیکن کچھ نا کچھ تو سیکھ ہی لوں ۔۔۔ مجھے بھی یہ ٹیگ مزے کا لگا ہے۔۔اور ہاں ۔۔اس غلطی کی نشاندہی کرنے کا بہت شکریہ ۔۔۔ میں تو اکثر زمین بھی ذ سے لکھ دیتی ہوں ۔۔ابھی بھی بہت سوچ کے لکھا ہے کہ صیح کیا ہوتا ہے۔۔ : ( ۔۔ میرا جواب بھی اکثر اس لیے لمبا ہوتا ہے کہ میں چاہتی ہوں ۔۔زیادہ سے زیادہ لکھا کروں

جی وہ اقتباس واقعی میں خوب ہی ہو گیا ہے۔،خود سے ہوا ہے،۔۔میں نے تو نہیں کیا :p
 

قیصرانی

لائبریرین
مارک کہ مارکیو والا ٹیگ ٹیکسٹ کو موو کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

ویسے ابھی دوسری لائن پر چار تیر کے نشان ہیں، ٹیکسٹ کو منتخب کر کے کوئی بٹن دبا دیں

قیصرانی
 

امن ایمان

محفلین
[marq=left:a1972e5683]مجھے مارکیو چیک کرنا ہے [/marq:a1972e5683]

قیصرانی ابھی ایک اور سوال میرے ذہن میں آیا ہے۔۔وہ یہ کہ مجھے تو کچھ اِن پیج پہ کام کرنا آتا تھا۔۔اس لیے اردو میں لکھنا ۔۔یونی کوڈ میں لکھنا آسان ہوگیا ۔۔۔جن کو یہ سب نہیں آتا وہ اس محفل پہ کس طرح آئیں گے۔۔؟
کیا یہاں کی بورڈ استمعال کرنے کی ہدایات موجود ہیں۔۔؟
 
Top