Need your Help

امن ایمان

محفلین
مجھے ایک بار پھر کچھ پوچھنا ہے۔۔۔ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ میں یہاں لکھتے ہوئے کچھ پیغام کسی اور جگہ ساتھ ساتھ محفوظ کرتی جاؤں؟؟
میں نے یہاں کے ٹیکسٹ کو ان پیج پر پیسٹ کیا لیکن وہ صرف یہ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ دیکھاتا ہے۔۔ پاکستان میں لائٹ جانے کا بہت پرابلم ہے۔۔میں چاہ رہی تھی کہ کچھ آسانی مل جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ یہاں‌سے کاپی کریں اور اسے نوٹ پیڈ یا مائیکرو سافٹ‌ورڈ پر کاپی کر لیں۔ ورڈ پر صرف سیو کا بٹن دبا کر سیو کر دیں۔ اگر نوٹ پیڈ پر محفوظ کریں گی تو سیو کرتے ہوئے Encoding والے آپشن میں یونی کوڈ کو سیلیکٹ کر دیں

ان پیج پر یہ کام نہیں‌ ہو سکے گا

قیصرانی
 

نبیل

تکنیکی معاون
ام ایمان، کیا آپ نے یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں موجود سوفٹویر نہیں آزمائے؟ وہاں ایک آف لائن فورم ایڈیٹر تک موجود ہے جس کے ذریعے آپ نہ صرف آف لائن اپنا پیغام ٹائپ کر سکتی ہیں بلکہ اس کی ٹیگز کے ذریعے فارمیٹنگ بھی کر سکتی ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ اس پیغام کو فائل میں محفوظ بھی کر سکتی ہیں۔
 

امن ایمان

محفلین
آپ سب کا بہت شکریہ۔۔۔ابھی تو قیصرانی کے طریقے پر عمل کیا ہے۔۔۔
نبیل اصل میں ابھی اتنا وقت نہیں مل رہا کہ سب جگہ پر جا سکوں۔۔اس لیے کسی الجھن کا شارٹ کٹ حل اس مدد کی شکل میں لے رہی ہوں۔۔ لیکن جیسے ہی وقت ملا۔۔میں سب جگہ ضرور جاؤں گی۔۔

محب میرے پاس کیبل نیٹ ہے۔۔ اس لیے پی سی اکثر چل تو رہا ہوتا ہے لیکن میں غائب ہوتی ہوں۔۔اور یہ ویب پیج اب میرا ہوم پیج ہے۔۔۔ اس لیے مجھے اچھا نہیں لگتا کہ باقی ممبر کیا سوچیں گے۔۔کہ امن ہر وقت آن لائن ہی ہوتی ہے۔۔۔ صرف اس وجہ سے اور کوئی بات نہیں۔
 

امن ایمان

محفلین
قیصرانی بھائی۔۔ نوٹ پیڈ پر ایک مسئلہ ہو رہا ہے۔۔ میں جب یہاں سے کچھ وہاں کاپی کرکے رکھتی ہوں تو وہ مجھے بلاک اور ٹوٹے پھوٹے لفظ دیکھاتا ہے۔۔۔ کیا اس کا کوئی حل ہے؟
سیو میں نے آپ کے بتائے ہوئے طریقے سے کیا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آپی جب آپ ڈیٹا کو نوٹ‌پیڈ میں کاپی کریں تو سارے ڈیٹا کو سیلیکٹ کرکے فونٹ کو تبدیل کردیں۔ فانٹ کا نام یا تو نفیس نسخ رکھیں، یا پھر نفیس نستعلیق، یا پھر اردو نسخ ایشیا ٹائپ

ایک اور حل ہے، وہ ابھی اگلے پیغام میں بتاتا ہوں
 

امن ایمان

محفلین
قیصرانی بھائی وہ پروگرام میں نے ڈاؤن لوڈ تو کیا تھا۔۔لیکن پھر سمجھ نہیں آیا تو ڈیلیٹ کر دیا۔۔آپ کے پاس جب بھی ٹائم ہو تو پلیز طریقہ لکھ دیجئیے گا۔۔۔ اب سیکھنے کو دل چاہ رہا ہے۔۔ اور ایک اور بات۔۔۔

میری WinXP ہے۔۔۔میں نے اردو لکھنے کے لیے Regional and Language settings آپشن کی مدد سے اردو سیٹ کی۔۔۔بائے ڈیفالٹ Microsoft والوں کا اپنا کی بورڈ تھا۔۔۔۔جو کہ بہت مشکل تھا۔۔پھر میں نے یہاں سے صوتی کی بورڈ انسٹال کیا۔۔اردو فونٹس تو پہلے سے ہی انسٹال تھے۔۔اب مسئلہ یہ ہے کہ۔۔۔

جب میں Microsoft کی بوڑڈ کی جگہ Phonetic کی بورڈ رکھنا چاہتی ہوں تو Windows کو یہ سوفٹ وئیر نہیں ملتا۔۔۔ ہاں ایک اور بات۔۔۔۔Win تو سی Drive میں ہے۔۔۔جبکہ یہ Phonetic keyboard file ۔۔D Drive میں ہے۔۔۔کیا اس وجہ سے تو یہ پرابلم نہیں ہے۔۔؟؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
جب میں Microsoft کی بوڑڈ کی جگہ Phonetic کی بورڈ رکھنا چاہتی ہوں تو Windows کو یہ سوفٹ وئیر نہیں ملتا۔۔۔ ہاں ایک اور بات۔۔۔۔Win تو سی Drive میں ہے۔۔۔جبکہ یہ Phonetic keyboard file ۔۔D Drive میں ہے۔۔۔کیا اس وجہ سے تو یہ پرابلم نہیں ہے۔۔؟؟؟؟
آپی ایسا کریں کہ پہلے اردو زبان کو ختم کر دیں۔ پھر اس کی بورڈ کو انسٹال کرلیں۔ پھراردو زبان کو انسٹال کریں، تو زبان میں اردو، اور کی بورڈ لے آؤٹ میں صوتی-2 کو منتخب کریں

باقی اردو والے سافٹ وئیر کو ڈاؤن لوڈ کریں۔ اور اس کو ایکسٹریکٹ کر لیں۔ اس کے اندر ایک فائل ہوگی، ایڈیٹر، اسے چلا ئیں اور سمجھیں کہ یہی محفل والا صفحہ آپ کے سامنے ہوگا۔ سیو کریں، آئیکن رکھیں یا رنگ دیں، جو دل چاہے کریں
 

قیصرانی

لائبریرین
اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ونڈوز کس فولڈر میں‌ہیں اور کی بورڈ کی فائل کسی اور ڈرائیو میں، جب وہ انسٹال ہوگی تو ونڈوز میں ہی ہوگی :)
 

امن ایمان

محفلین
ٹھیک ٹھیک ٹھیک قیصرانی بھائی۔۔۔ یہی تو میں سوچ رہی تھی کہ جب فائل ونڈوز میں ہے تو اس کے ساتھ کیا مصیبت ہے ۔۔میں نے آپ کا طریقہ سمجھ لیا ہے۔۔اب صبح میں انشاءاللہ دیکھوں گی۔۔اگر نہ ہو سکا تو آپ کو ایک بار پھر ذحمت دوں گی۔

ایک بار پھر بہت سارا شکریہ : )
 
Top