MQM (الطاف) کی اخلاقی اقدار کا جنازہ

غازی عثمان

محفلین
داغ، شیفتہ، میر، حسرت موہانی، نواب بہادر یار جنگ، جوہر برادران کے نام لیواؤں اور بانیان پاکستان کے وارث کہلانے والوں کا یہ جوہر نگاہوں‌سے پوشیدہ تھا ،،
مجمع میں حد درجہ گرے ہوے سوال و جواب پر مبنی نعرے لگ رہے تھے جو کہ مکمل زنانہ آواز میں تھے ،،
(یہ نعرے یہاں بیان نہیں کیے جاسکتے مگر کراچی میں رہنے والے اپنے درودیوار کی طرف دیکھ کر اس سے فیضیاب ہو سکتے ہیں )
صحافی شرمندہ شرمندہ ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے ایک بزرگ صحافی نے ایک نو عمر سے کہا
“ بیٹا ! جتنی تمہاری عمر ہے اتنا میرا صحافتی تجربہ، میں نے تمام زندگی ایسا نرالا احتجاج نہیں دیکھا تم تو بچے ہو ماؤں بہنوں کے منہ سے یہ واہیات جملے سن کر میرا سر شرم سے جھک رہا ہے “
وہ دکھی دل سے کہ رہا تھا کہ اس کے سامنے ایک سات‌ آٹھ سال کی بچی نے ایسا پلے کارڈ بلند کیا جس میں عمران خان کو ایک قبیح فعل میں‌ ملوث بتایا گیا تھا تو اس سے برداشت نہ ہوا اور وہ لاحول پڑھتا ہوا واپس پریس کلب میں چلا گیا ،،

جب زمہ داران نے ایک واہیات گالی پر مبنی پلے کارڈ ایک چھوٹی بچی کو تھمایا تو وہ یہ بھی تو پوچھ سکتی تھی کہ
“ امی یہ کیا ہوتا ہے “

مگر
گالیاں‌ دی جاتی رہیں
نعرے لگتے رہے
کتوں کے گلوں میں‌ نام کے تختی لگائی جاتی رہی
اور
اقدار کا جنازہ اٹھتا رہا۔۔۔۔
ImranKhanMQMChalking.jpg

ImranKhanMQMChalking2.jpg


AltafHussainBritishPassport2.JPG
 

الف نظامی

لائبریرین
افسوس، صد افسوس۔
اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو ہدایت دے اور اچھا شہری بن کر اسلامی معاشرہ تشکیل دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
عمران دلیر بندہ ہے ، سچ بولنا آسان نہیں ہوتا۔​
 

ساجداقبال

محفلین
کالاپانی بھائی! واقعی یہ گھٹیا پن کی انتہا ہے لیکن آپکا نشانہ مہاجر ہیں جبکہ یہ سب کیا دھرا ایم کیو ایم کا ہے۔ ضروری نہیں سب مہاجر اس سے متفق ہوں۔ لفظ مہاجر استعمال کر کے آپ لسانی عصبیت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
 
خدا کا واسطہ بھائیو! خدا کا واسطہ! اس گھٹیا پن کو مہاجروں سے منسوب نہ کروں۔۔۔ یہ کمینے ایم۔کیو۔ایم والے۔۔۔ یہ مہاجروں کے نام پر دھبہ ہیں۔۔۔۔ بحیثیت ایک مہاجر میرا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ میں ایم۔کیو۔ایم کی اس غلیظ اور نیچ حرکت کے خلاف لکھنا چاہتا ہوں مگر ہائے رے قلم۔۔۔!
جب اس موضوع پر کچھ لکھنے کا ارادہ کرتا ہوں تو وہ وہ الفاظ ذہن میں آتے ہیں کہ پھر اپنا ارادہ ترک کردیتا ہوں۔۔۔
 

غازی عثمان

محفلین
میری ایم کیو ایم کے ذمہ داران سے گزارش ہے کہ خدارا ہم مہاجروں پر رحم کھائیں
ان کی وجہ سے ہماری بدنامی ہو رہی ہے
جس بازاری زبان کا استعمال کیا جارہا ہے وہ ہم مہاجر مرد و خواتین کی قطعی نمائندگی نہیں کرتی
 

الف نظامی

لائبریرین
جناب یہ بدنامی ایم کیو ایم کی ہی ہے ، مہاجروں کی نہیں۔
اور خود کو پاکستانی یا مسلمان کہیے، لسانی عصبیت کا شکار نہ ہوں،
میرے خیال میں پاکستان میں قوم پرست سیاست کو بین کردینا چاہیے۔
 

غازی عثمان

محفلین
قوم پرستی ایک مشرکانہ لفظ ہے اس کی بجائے لفظ “ قوم پسندی“ استعمال کیا جانا چاہیے جس کی اجازت اسلام میں بھی ہے مگر ظلم کے معاملے میں اپنی قوم کا ساتھ دینے والا مسلمانوں میں سے نہیں (‌ مفہوم حدیث )
جہاں تک ایم کیو ایم کی بات ہے تو مہاجر قومی موومنٹ سے متحدہ قومی موومنٹ تک یہ جماعت کبھی کسی قوم کی نمائندہ نہیں رہی بلکہ یہ ہمشہ سے مفاد پرستوں ‌ دہشت گرد فاشسٹ گروہ ہے جس نے شروع میں پروپیگینڈا اور اب بندوق کے زریعے دو شہروں کے حق رائے دہی پر قبضہ کیا ہوا ہے ۔۔
ان کی بندوق اور تشدد کے سب سے زیادہ نشانہ مہاجر بنے ۔۔


قوم پسند سیاست پر پابندی کی ضرورت نہیں ہر قوم پسند جماعت متحدہ نہیں بلکہ قوم پسندانہ سیاست خود ختم ہوتی جارہی ہے ( قومی اسمبلی کے نتائج ملاحظہ فرمائیں )
جو قوم پسند جماعتیں ایک دوسرے کی طرف دیکھنا گوارا نہیں کر تیں تھیں آج پونم کے نام سے اتحاد بنا کر کام کررہی ہیں کیونکہ اس کے سوا اب ان کے پاس طاقت نہیں رہ گئی ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
یہ واقعی صرف ایم کیو ایم کی سیاہ سیاست ہے۔

سب سے پہلے تو یہ کہ میں بذات خود "بہت ہی بنیاد سے" لسانی اور طبقانی تنظیموں کے خلاف ہوں۔ اسی بنیاد پر کبھی بھی میں ایم کیو ایم کا ساتھ نہیں دے سکتی۔

مگر مسئلہ پھر یہ آ جاتا ہے کہ مجھے اہل پاکستان کے رویے سے شکایت ہو جاتی ہے کہ وہ انصاف نہیں کر رہے اور یقینا وہ بھی لسانی یا مذھبی اور کسی اور قسم کے تعصب کا شکار ہیں اور آجتک انہوں نے ایم کیو ایم اور اسکے مینڈیٹ کو "دل" سے کبھی قبول نہیں کیا (جیسے جنونی ہندؤوں نے آجتک دل سے پاکستان کو وجود قبول نہیں کیا)۔

دیکھئے ایم کیو ایم شاید بہت غلطیوں کی مرتکب ہو، مگر انصاف یہ ہے کہ ہم ان محرکات کو بھی مدنظر رکھیں کہ جن کا ردعمل ایم کیو ایم کی صورت میں نکلا۔

اور اہل پاکستان کا رویہ ہے کہ وہ ان محرکات کو شیرِ مادر سمجھ کر پی جاتے ہیں کیونکہ ان محرکات سے پردہ اٹھے تو انہیں آئینے میں اپنا چہرہ نظر آئے گا کہ ماضی میں جب کراچی اور اندرون سندھ ایک طبقے کا استحصال ہوتا رہا تو بقیہ اہل پاکستان نہ صرف خاموش بیٹھا رہا، بلکہ بہت بڑی تعداد ان کی خوش بھی تھی۔

اور آج جب کراچی کی پڑھی لکھی آبادی بھی ایم کیو ایم کی اکثریت کے ساتھ حامی ہے، تو بقیہ پاکستان دل سے آج بھی اسے قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

اور اسکی مثال یہ ہے کہ "آج" ٹی وی جیسا میڈیا کو صرف ایم کیو ایم کے ورکر اسلحے کے ساتھ نظر آتے ہیں اور انکا سارا زور انہیں دھشت گرد ثابت کرنے پر ہے۔

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کراچی میں تمام تنظیمیں مسلح ہیں اور ماضی میں بھی تھیں اور آج تک ہیں۔ مگر بقیہ پاکستان اس پر خوش ہے کہ میڈیا صرف ایم کیو ایم کے مسلح ورکروں کو دکھائے۔

تو بقیہ اہل پاکستان کے اس دہرے اور دو رخے رویہ کا نتیجہ کچھ اچھا نہیں نکلے گا اور یہ انصاف نہیں۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

اسی طرح "کالا پانی" صاحب سے معذرت کے ساتھ، مگر مجھے آپ سے بہت اختلاف ہے۔

تو کیا وجہ ہے کہ میڈیا کو اور آپ کو عمران خان کے خلاف یہ اخلاق سے گرے ہوئے نعرے کراچی میں نظر آ گئے اور آپ کے قہر کا سارا رخ ایم کیو ایم کی طرف ہو گیا۔

۔۔۔۔ مگر کیوں آپ اس چیز سے نابینا ہیں کہ بقیہ اہل پاکستان نے جس طرح ایم کیو ایم کے دیگر دفاتر کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا، اور پھر اُنکے قائد کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ۔۔۔۔ وہ آپ کو نظر نہ آیا اور اس پر کوئی احتجاج؟؟؟ (اور جیو سائیٹ ھیک ہو کر جب ایک شریر شخص نے مشرف صاحب کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تو بھی ایسی ہی خاموشی تھی)۔

دیکھیں، ہر قوم میں انتہا پسند اور نازیبا حرکتیں کرنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ مگر انکی تعداد کم ہوتی ہے اور انکی بنیاد پر پورا الزام پاکستان کی ایک قوم یا اُنکی ایک نمائندہ تنظیم کو دے دینا انتہائی کم ظرفی اور تعصب ہے۔

تو "کالا پانی" صاحب، میری فیملی کا تعلق تو پنجاب سے ہے۔۔۔۔ تو کیا میں آپ کو بتاؤں کہ پنجاب میں فحش زبان کا استعمال کتنا ہے؟ کیا آپ کو نہیں علم کہ پنجاب کی نئی نسل ایسی غلیظ زبان استعمال کرتی ہے کہ ہر جملے کا شروع گالی، درمیان گالی اور اختتام گالی ہے؟؟؟ تو اس گالیوں سے بھرپور اس جدید نسل کی پنجابی تہذیب کا قصوروار بھی کیا ایم کیو ایم ہے؟؟؟

تو میری استدعا بس اتنی ہے کہ ہر چیز کو اپنے مقام پر رکھیں اور کسی قوم کی دشمنی آپ کو انصاف کرنے سے مانع نہ ہو۔

اور اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق دے کہ اگر "آج" ٹی وی آپ کو ایم کیو ایم کے مسلح ورکر دکھاتا ہے تو آپ ایم کیو ایم کے میڈیا پر جا کر دوسری تنظیموں کے مسلح ورکر بھی دیکھ سکیں۔ اور اگر کو کراچی کی دیواروں پر عمران خان کے خلاف نازیبا کلمات نظر آتے ہیں اور اللہ آپ کو اتنی بینائی دے کہ آپ بقیہ پاکستان کی دیواروں پر ایم کیو ایم اور انکے قائد کے خلاف نازیبا الفاظ بھی دیکھ سکیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مہوش، میں آپ سے درخواست کروں گا کہ آپ گفتگو کو موضوع پر رہنے دیں۔ اگر آپ کو کسی جگہ بچوں کے ساتھ ہونے والے قوم لوط کے فعل پر آواز اٹھانی ہے تو اس کے لیے الگ تھریڈ شروع کریں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ گفتگو کا توازن برقرار رکھنے میں ہرگز مددگار ثابت نہیں ہو رہا۔ اور آپ ایک سے زیادہ مرتبہ پنجابی تہذیب کو گالیوں اور مغلظات کے مترادف قرار دے چکی ہیں۔ آئندہ آپ اس سلسلے میں احتیاط برتیں ورنہ میں اسے حذف کرنے پر مجبور ہوں گا۔

والسلام
 
ایک وضاحت!
کراچی والوں کی اکثریت کو ایم۔کیو۔ایم کا حامی قرار دینا بھی انصاف نہیں ہے۔ میں نہ صرف کراچی سے تعلق رکھتا ہوں بلکہ یہیں رہتا ہوں اور مہاجر ہوں لیکن میں حلفیہ کہتا ہوں کہ کراچی والوں کی اکثریت کو متحدہ کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہئے، یہ غلط ہے۔
ایم۔کیو۔ایم کے بھاری مینڈیٹ پر نہ جایئے خدا کے واسطے! کبھی الیکشن کے دنوں میں یہاں آیئے اور متحدہ کے غنڈوں کے کارنامے ملاحظہ کیجئے اپنی آنکھوں سے۔ یہاں کے لوگ ووٹ ڈالنے جاتے ہیں تو انہیں پتا چلتا ہے کہ ان کا ووٹ پہلے ہی ڈالا جاچکا ہے۔ کہیں پر زور زبردستی ہوتی ہے اور کہیں پر کچھ۔۔۔۔۔! یہ بھی حقیقت ہے۔ اسے کیونکر جھٹلایا جائے؟؟ اور جب یہ بات ثابت کہ ان کا مینڈیٹ جعلی اور غنڈہ گردی کی بدولت ہے تو پھر اس مینڈیٹ کی بنیاد پر یہ کہنا کہ کراچی کی اکثریت ایم۔کیو۔ایم کی حامی ہے، غلط ہے۔
تسلیم! تسلیم اور دل سے تسلیم کہ تقریبا تمام سیاسی جماعتیں (بلکہ اکثر مذہبی جماعتیں بھی) اسلحہ سے لیس ہیں لیکن کھلے عام غنڈہ گردی میں جو نام متحدہ سے پہلے جماعت اسلامی یا جمعیت کا تھا، اب متحدہ نے اسے بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
 
جہاں تک مدارس میں بچوں کے ساتھ ہونے والے فعل کا تعلق ہے، میں اس پر ضرور کچھ لکھتا لیکن فی الحال یہ موضوع سے بہت دور ہے اور اوپر سے نبیل بھیا کا ڈر۔۔۔۔۔۔ :)
سو، پھر کہیں!
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل بھائی،
میں نے مدارس کا ذکر ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

اور یقینی طور پر میں پاکستانی ہوں اور کسی قوم (بشمول پنجاب) کے خلاف کسی قسم کا عناد دل میں نہیں رکھتی۔

مگر کیا کروں کہ میرا سب سے زیادہ تعلق اسی پنجاب کی تہذیب سے ہے۔ اور اس پنجاب کی تہذیب کے علاوہ دوسری تہذیب اردو بولنے والوں کی میری زندگی میں گذری ہے۔ ان دو تہذیبوں کے علاوہ مجھے پشتو، سندھی اور دیگر تہذیبوں کا تقریبا 0 فیصد علم ہے۔

تو جو بات میرے مشاہدے میں آئی ہے، وہ میں بلا کم و کاست کے یہاں بیان کر دیتی ہوں کہ لاہور کی تنگ گلیوں میں کرکٹ کھیلتے بچوں اور لڑکوں کو میں نے جو زبان استعمال کرتے دیکھی ہے وہ اس بات کا اشارہ کر رہی ہے کہ پنجاب کی پرانی تہذیب بہت تیزی سے مسخ ہو رہی ہے اور کوئی اسی بچانے والا نہیں۔


اور میں صرف پنجاب کی تہذیب پر ہی ہی تنقید نہیں کر رہی بلکہ یہ ایک "عالمگیر" یعنی "یونیورسل ٹرینڈ" ہے اور ہر زبان اور تہذیب زوال کی طرف گامزن ہے۔ میرے مشاہدے کے مطابق اردو، انگریزی اور جرمن کی نئی نسل اپنی تہذیب سے دور اور فحش زبان استعمال کرنے کی عادی ہوتی جا رہی ہے (اور یہ فیشن بنتا جا رہا ہے)۔ مجھے پریشانی صرف یہ ہے کہ پنجاب میں مجھے یہ شرح بہت زیادہ نظر آئی۔
 
اختلافات اور ذھن سازی ایک چیز مگر ایسے الفاظ جن پر گالی کا گمان ہو گالی ہی میں شمار ہوتے ہیں ۔ حیران ہوں کہ یہ زبان اس جگہ بھی در ائی (۔۔۔ جیو سائیٹ ھیک ہو کر جب ایک نطفہ ??? نے مشرف صاحب کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تو بھی ایسی ہی خاموشی تھی
 

مہوش علی

لائبریرین
نادان نے کہا:
ایک وضاحت!
کراچی والوں کی اکثریت کو ایم۔کیو۔ایم کا حامی قرار دینا بھی انصاف نہیں ہے۔ میں نہ صرف کراچی سے تعلق رکھتا ہوں بلکہ یہیں رہتا ہوں اور مہاجر ہوں لیکن میں حلفیہ کہتا ہوں کہ کراچی والوں کی اکثریت کو متحدہ کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہئے، یہ غلط ہے۔
ایم۔کیو۔ایم کے بھاری مینڈیٹ پر نہ جایئے خدا کے واسطے! کبھی الیکشن کے دنوں میں یہاں آیئے اور متحدہ کے غنڈوں کے کارنامے ملاحظہ کیجئے اپنی آنکھوں سے۔ یہاں کے لوگ ووٹ ڈالنے جاتے ہیں تو انہیں پتا چلتا ہے کہ ان کا ووٹ پہلے ہی ڈالا جاچکا ہے۔ کہیں پر زور زبردستی ہوتی ہے اور کہیں پر کچھ۔۔۔۔۔! یہ بھی حقیقت ہے۔ اسے کیونکر جھٹلایا جائے؟؟ اور جب یہ بات ثابت کہ ان کا مینڈیٹ جعلی اور غنڈہ گردی کی بدولت ہے تو پھر اس مینڈیٹ کی بنیاد پر یہ کہنا کہ کراچی کی اکثریت ایم۔کیو۔ایم کی حامی ہے، غلط ہے۔
تسلیم! تسلیم اور دل سے تسلیم کہ تقریبا تمام سیاسی جماعتیں (بلکہ اکثر مذہبی جماعتیں بھی) اسلحہ سے لیس ہیں لیکن کھلے عام غنڈہ گردی میں جو نام متحدہ سے پہلے جماعت اسلامی یا جمعیت کا تھا، اب متحدہ نے اسے بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

عمار برادر،

معذرت کے ساتھ، مگر میں نے جن ذرائع سے اپنا علم حاصل کیا ہے انکے مطابق اہل کراچی کی اکثریت فی الحال ایم کیو ایم کے ساتھ ہے اور میں اس سلسلے میں آپ سے اختلاف کروں گی۔

آپ نے جو آرگومنٹ پیش کیے ہیں، انکے لیے فی الحال مجھے آپکے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نظر نہیں آتا، جبکہ مجھے یہ بھی علم ہے کہ جب ایم کیو ایم کراچی میں ریلی نکالتی ہے تو پورے پاکستان میں اسکی مثال نہیں ملتی۔

تو میں ذاتی بنیادوں پر الطاف حسین اور ایم کیو ایم سے جتنا بھی اختلاف کر لوں، مگر جو چیزیں مجھ پر واضح ہوں اُن سے میں انکار نہیں کر سکتی۔
 
مہوش علی نے کہا:
عمار برادر،
معذرت کے ساتھ، مگر میں نے جن ذرائع سے اپنا علم حاصل کیا ہے انکے مطابق اہل کراچی کی اکثریت فی الحال ایم کیو ایم کے ساتھ ہے اور میں اس سلسلے میں آپ سے اختلاف کروں گی۔
بہن! یہی تو فرق ہے نا کہ آپ کے پاس جو معلومات ہے، وہ مختلف ذرائع سے حاصل کردہ ہے اور میرے پاس جو معلومات ہے وہ آنکھوں دیکھی اور ارد گرد کے ماحول کی بات ہے۔۔۔!
 

مہوش علی

لائبریرین
ہمت علی نے کہا:
اختلافات اور ذھن سازی ایک چیز مگر ایسے الفاظ جن پر گالی کا گمان ہو گالی ہی میں شمار ہوتے ہیں ۔ حیران ہوں کہ یہ زبان اس جگہ بھی در ائی (۔۔۔ جیو سائیٹ ھیک ہو کر جب ایک نطفہ ??? نے مشرف صاحب کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تو بھی ایسی ہی خاموشی تھی

بہت اچھا ہمت علی، آپ نے واقعی بہت اچھا پوائنٹ نوٹ کیا ہے اور میں یقینا اسے ڈیلیٹ کر دوں گی۔
مگر عرض کر دوں کہ میرے مطابق دو اصول ہیں۔

1۔ اگر کسی کو کافر کہا جائے تو (میرے مطابق) اسلام یہ کہتا ہے کہ یہ کہنے والا خود کافر ہو گیا اور اس کہنے والے کو ضروری طور پر کافر کہا جائے تاکہ اسے اپنی غلطی کا شدت سے احساس ہو۔

2۔ اور دوسرا (میرے مطابق) اسلام کہتا ہے کہ جو گالی دے، اُسے جواب میں ایسی ہی گالی دی جا سکتی ہے تاکہ اُسے احساس ہو کہ وہ کیا حرکت کر رہا ہے۔
(نوٹ: اگرچہ اسلام معاف کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے، مگر یہ ایک لمبی بحث ہے جو پھر کبھی)۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
اور آپ ایک سے زیادہ مرتبہ پنجابی تہذیب کو گالیوں اور مغلظات کے مترادف قرار دے چکی ہیں۔ آئندہ آپ اس سلسلے میں احتیاط برتیں ورنہ میں اسے حذف کرنے پر مجبور ہوں گا۔

والسلام

میرا خیال ہے کہ مہوش بہن نے یہ الفاظ استعمال
کئے ہیں جو کہ کسی بھی طرح پنجابی تہذیب کو نشانہ نہیں بناتے

پنجاب کی نئی نسل ایسی غلیظ زبان استعمال کرتی ہے کہ ہر جملے کا شروع گالی، درمیان گالی اور اختتام گالی ہے؟؟؟ تو اس گالیوں سے بھرپور اس جدید نسل کی پنجابی تہذیب کا قصوروار بھی کیا ایم کیو ایم ہے؟؟؟
 

مہوش علی

لائبریرین
نادان نے کہا:
مہوش علی نے کہا:
عمار برادر،
معذرت کے ساتھ، مگر میں نے جن ذرائع سے اپنا علم حاصل کیا ہے انکے مطابق اہل کراچی کی اکثریت فی الحال ایم کیو ایم کے ساتھ ہے اور میں اس سلسلے میں آپ سے اختلاف کروں گی۔
بہن! یہی تو فرق ہے نا کہ آپ کے پاس جو معلومات ہے، وہ مختلف ذرائع سے حاصل کردہ ہے اور میرے پاس جو معلومات ہے وہ آنکھوں دیکھی اور ارد گرد کے ماحول کی بات ہے۔۔۔!

عمار برادر،
میں شاید آپ تک مسائل صحیح طور پر پہنچا نہیں پائی۔

ایک طرف میرے پاس آپکی گواہی ہے، تو دوسری طرف نعمان اور دیگر بہت سے اور لوگوں کی آنکھوں دیکھی گواہیاں۔

تو اب اتنی آنکھوں دیکھی متضاد گواہیوں کی موجودگی میں میں کیا فیصلہ کروں۔ اس کا حل میرے نزدیک یہی تھا کہ میں ایم کیو ایم کی جلسوں اور ریلیز سے اندازہ لگاؤں اور اس لحاظ سے مجھے نعمان کی رائے سے متفق ہونا پڑتا ہے۔
 
Top