MQM (الطاف) کی اخلاقی اقدار کا جنازہ

مہوش علی

لائبریرین
اور آپ نے کافر کے حوالے سے مجھ پر اعتراض کیا ہے۔

میرے خیال میں شاید میں اپنا پیغام صحیح طرح نہیں لکھ سکی۔ میری مراد یہ تھی کہ اگر کوئی شخص کسی مسلمان کو کافر کہتا ہے، تو اسلامی سزا یہ ہے کہ وہ شخص خود کافر قرار پائے گا۔
میرے خیال میں اس سلسلے میں کسی کو کوئی شک نہیں ہے۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

اور اسلام میں گالی کی شرعی جواب کے متعلق آپ نے مجھ پر اعتراض کیا ہے:

اسلام کے جس ایڈیشن کا مطالعہ آپ کررہی ہیں ہمیں بھی عنایت کردیں۔

یہ آف ٹاپک گفتگو تھی اور میں نے درخواست کی تھی (بلکہ انتباہ بھی کیا تھا) کہ اس موضوع کو بند کر دیا جائے۔ بہرحال آپکی مرضی۔

پہلی بات تو یہ کہ میں نے ایک حدیث پیش کی تھی۔

کیا میں اب آپکی دور یا قریب کی نظر کے متعلق پوچھ سکتی ہوں کہ آپ کو یہ حدیث کیوں نظر نہیں آئی؟؟؟

شاید وہ حدیث حجم میں تھوڑی چھوٹی تھی جو آپکی نظروں میں آنے سے رہ گئی۔ تو اب میں ایک لمبی حدیث پیش کرتی ہوں اور پھر آپ سے سوال کروں گی کہ آپ اسلام کے اسلام کا ایڈیشن کون سا ہے۔


[eng:37e7556fd8][align=left:37e7556fd8]Reference:
Sahih Bukhari, Volume 3, Book 47, Number 755
Translated by Dr. Mohsin Khan, A Saudi Paid Alim
Translation approved by 8 Alims with their signatures



Narrated 'Urwa from 'Aisha:
The wives of Allah's Apostle were in two groups. One group consisted of 'Aisha, Hafsa, Safiyya and Sauda; and the other group consisted of Um Salama and the other wives of Allah's Apostle. The Muslims knew that Allah's Apostle loved 'Aisha, so if any of them had a gift and wished to give to Allah's Apostle, he would delay it, till Allah's Apostle had come to 'Aisha's home and then he would send his gift to Allah's Apostle in her home. The group of Um Salama discussed the matter together and decided that Um Salama should request Allah's Apostle to tell the people to send their gifts to him in whatever wife's house he was. Um Salama told Allah's Apostle of what they had said, but he did not reply. Then they (those wives) asked Um Salama about it. She said, "He did not say anything to me." They asked her to talk to him again. She talked to him again when she met him on her day, but he gave no reply. When they asked her, she replied that he had given no reply. They said to her, "Talk to him till he gives you a reply." When it was her turn, she talked to him again. He then said to her, "Do not hurt me regarding Aisha, as the Divine Inspirations do not come to me on any of the beds except that of Aisha." On that Um Salama said, "I repent to Allah for hurting you." Then the group of Um Salama called Fatima, the daughter of Allah's Apostle and sent her to Allah's Apostle to say to him, "Your wives request to treat them and the daughter of Abu Bakr on equal terms." Then Fatima conveyed the message to him. The Prophet said, "O my daughter! Don't you love whom I love?" She replied in the affirmative and returned and told them of the situation. They requested her to go to him again but she refused. They then sent Zainab bint Jahsh who went to him and used harsh words saying, "Your wives request you to treat them and the daughter of Ibn Abu Quhafa on equal terms." On that she raised her voice and abused 'Aisha to her face so much so that Allah's Apostle looked at 'Aisha to see whether she would retort. 'Aisha started replying to Zainab till she silenced her. The Prophet then looked at 'Aisha and said, "She is really the daughter of Abu Bakr."[/align:37e7556fd8][/eng:37e7556fd8]

جیسا میں نے پہلے عرض کیا تھا کہ رسول (ص) کی حدیث کے مطابق برا بھلا کہے جانے کی صورت میں اجازت ہے کہ آپ بھی برا بھلا کہہ سکتے ہیں۔

تو خاور صاحب، میں اس موضوع پر بہت کچھ اور لکھ سکتی ہوں مگر یہ مناسب نہ ہو گا۔ اس لیے میں شروع سے انتباہ کرتی آ رہی ہوں مگر آپ حضرات اگر اس کو نوٹ نہیں کریں گے اور مجھ پر میرے اسلام ایڈیشن کے نام اعتراض کرتے رہیں گے تو یہ نامناسب اور نا انصافی ہو گی۔

میں پھر آپ حضرات سے درخواست کرتی ہوں کہ یہ خارجی بحث ہے اور موضوع سے متعلق نہیں۔ بہت بہتر ہو گا کہ اسے یہاں ختم کر دیں۔

والسلام۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، آپ کو پوسٹ کرنے سے پہلے معلوم ہونا چاہیے کہ کیا خارجی بحث ہے اور کیا نہیں۔ مجھے سیاسی مباحث میں آپ کے نکتہ نظر سے کوئی سروکار نہیں ، وہ آپ کی ذاتی رائے ہے۔ لیکن آپ کو گفتگو میں حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے، کجا یہ کہ آپ اسے احادیث سے ثابت کرنا شروع کر دیں۔
 

خاور بلال

محفلین
عزیزہ!
یقینا آپ بہت ہمدرد خاتون ہیں۔ انصاف کرنے کی خواہش رکھتی ہیں اور وہ بھی الطاف بھائی کی تحریر کردہ آپ بیتی سے(ساتھ میں یہ بھی لکھ دیا ہوتا کہ ہنسنا منع ہے)۔ رہی بات منیر احمد کی تو اسے لال بتی جانے کا شوق نہیں تھا۔

مہوش علی نے کہا:
تو مہاجر یہی تو پوچھ رہے ہیں کہ بقیہ پاکستان نے اس وقت جمعیت کو سانپ اور جماعت اسلامی پر اس سانپ کو دودھ پلانے کا الزام کیوں نہ لگایا۔

لگتا ہے آپ کو سانپ سے واقفیت نہیں یا شاید آپ کی زبان میں چوزے کو سانپ کہتے ہوں۔ کراچی میں جمعیت اور جماعت اسلامی کے چالیس سے زیادہ نفوس ایم کیو ایم کی دہشت گردی کی نذر ہوئے ہیں اور ایک دن میں 9 لاشوں کا تحفہ بھی جماعت اسلامی نے وصول کیا۔ 12مئی کے بعد پریس کانفرنس میں فارق ستار ہذیانی انداز میں چیخ رہے تھے کہ ہمارے دس کارکنان شہید ہوئے ہیں جن میں سے سات پٹھان ہیں۔ پٹھان؟؟ اگر یہ ٹارزن کی کہانی ہے تو بالکل ایسا ہوسکتا ہے۔
یہ صحیح ہے کہ مہاجروں کے ساتھ ناانصافی ہوئی اور محرومی کا تاثر پیدا ہوا، لیکن یہ کونسا طریقہ ہے کہ اپنے حقوق کیلئے آگ اور خون کا کھیل کھیلا جائے۔ ایم کیو ایم اصل میں “قوم پرستی“ کی لچر غذا سے پروان چڑھی اور بے وقوفوں کا ایک ٹولہ اپنے حقوق کا محافظ سمجھ کر الطاف بھائی کے جوتے چاٹنے لگا۔ یہاں تک کہ وہ جوتے چاٹتے چاٹتے خود جوتا بن گیا۔
جن کے نزدیک ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا احترام نہ کرنے والے پاکستانی جنونی ہوں ان سے کیا بات کی جائے؟ اس سے بہتر تو کسی مینڈک کا احترام کرلیا جائے جو کسی کو نقصان تو نہیں پہنچاتا۔ ہذیان بھی نہیں بکتا صرف ٹر ٹر کئے جاتا ہے۔

مہوش علی نے کہا:
اور آپ نے کافر کے حوالے سے مجھ پر اعتراض کیا ہے۔ میرے خیال میں شاید میں اپنا پیغام صحیح طرح نہیں لکھ سکی۔ میری مراد یہ تھی کہ اگر کوئی شخص کسی مسلمان کو کافر کہتا ہے، تو اسلامی سزا یہ ہے کہ وہ شخص خود کافر قرار پائے گا۔

گذارش ہے کہ قرآن و حدیث کے حوالے سے کی گئی بات کو احتیاط سے لکھا کریں۔ یہ کوئی منہ کی باتوں کا فیشن شو نہیں کہ جو منہ میں آیا لکھ دیا۔ دوسرے یہ کہ گالی قبیح فعل ہے جو اسلام احترام آدمیت سکھانے آیا وہ گالی کے جواب میں گالی کی اجازت نہیں دیتا، اگر آپ غور کریں تو زیادہ ترگالیوں میں سامنے والی کی ماں یا بہن کی عصمت پر بہتان لگایا جاتا ہے آپ جانتی ہیں کہ کسی عورت کی پاکدامنی پر الزام لگانے کی اسلام میں کتنی سخت سزا ہے۔

چلتے چلتے ایک نظر اس پر بھی ڈال لیں
 

ابوشامل

محفلین
بہت دنوں بعد حاضر ہوا ہوں، مسئلے پر میرے موقف کی ترجمانی خاور بلال نے کر دی ہے اس لیے مزید کچھ نہ کہوں گا۔ مہوش بہن کے حوالے سے صرف ایک بات کہنی ہے کہ محترمہ آپ کے ساتھ شاید چند مسائل ہیں، ایک تو یہ کہ آپ نے ہر اس بات کی مخالفت کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے جس کی مجھ جیسے چند افراد حمایت کریں اور میرے اس دعوے کی تصدیق آپ کی اسرائیل کے بارے میں پوسٹ سے ہو سکتی ہے جس میں آپ نے اسرائیل کے خوب "لتے" لیے ہیں، اور دوسرا اور بڑا مسئلہ آپ کے ساتھ یہ ہے کہ شاید آپ کو بحث کرنے کا بہت زیادہ شوق ہے۔ بات الطاف حسین اور اس کی ایم کیو ایم تک محدود ہوتی تو کافی تھا لیکن گالی کے جواب میں گالی دینے کی حدیث؟ بات کچھ سمجھ نہ آئی۔ بہرحال میں اس حدیث کے حوالے سے چند علماء سے رابطہ کر رہا ہوں اور اس کی صحت کے حوالے سے آپ اور تمام احباب کو چند دن میں آگاہ کر دوں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابوشامل نے کہا:
۔۔۔۔۔ لیکن گالی کے جواب میں گالی دینے کی حدیث؟ بات کچھ سمجھ نہ آئی۔ بہرحال میں اس حدیث کے حوالے سے چند علماء سے رابطہ کر رہا ہوں اور اس کی صحت کے حوالے سے آپ اور تمام احباب کو چند دن میں آگاہ کر دوں گا۔

ابو شامل کافی دنوں بعد آپ کو محفل میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حدیث کے متعلق میں پہلے لکھ چکا ہوں، غالباً انہوں نے دیکھا نہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
بہت شکریہ شمشاد صاحب! آپ لوگوں کی محبتیں ہیں، گذشتہ چند ہفتے مصروفیات کے باعث غیر حاضر تھا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ابو شامل برادر،

آپ کو محفل پر پھر سے خوش آمدید۔

شمشاد بھائی،

میں نے آپ کی تحریر پڑھ لی تھی، مگر وجوہات کی بناء پر میں اس پوری سیاسی گفتگو سے الگ ہونے کی کوشش کر رہی ہوں
اور اس موضوع پر مزید کوئی بات نہیں کروں گی۔ امید ہے کہ آپ برا نہیں منائیں گے۔

والسلام۔
 
قیصرانی نے کہا:
محب علوی نے کہا:
میں پھر دہراؤں گا کہ جتنے ممبران کا میں نے ذکر کیا ان میں کتنے تمہیں اس مشاہدے کے مطابق ہیں اور تم نے اپنے 12 سالہ مشاہدے کی بنیاد پر ہر نوجوان لڑکے اور لڑکی کی گفتگو کو بلا استثنا ایسے ٹھہرایا ہے ، کیا اتنے بڑے بہتان کے لیے تم نے کیا ثبوت فراہم کیے ہیں؟
اپنے کھولے ہوئے دھاگے پر جا کر دوست بھائی کی پوسٹ دیکھ لو۔ اگر کوئی بھی اس سے انکار کرے تو بتانا

قیصرانی پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ پوسٹ ایک مہاجر نے ہی کھولی اور مہاجروں نے ایم کیو ایم سے اپنی علیحدگی کا اظہار کیا نہ کہ یہ کہا کہ ہم نے ہی وال چاکنگ کی اور اگر کسی نے کی جو کہ ایک قلیل تعداد ہو سکتی ہے تو اس نے غلط کیا۔
شاکر نے جو پوسٹ کی ہے وہ کاش تم پوری طرح سمجھ سکتے تو اور کیا چاہیے تھا۔ اس کی پوسٹ کو پورا سمجھو تو تمہیں سمجھے آئے کہ اس نے بے تکلف دوستوں کے ساتھ ذومعنی گفتگو اور کبھی کبھی احتیاط نہ برتنے کا ذکر کیا ہے نہ کہ تمہارے بیان کے مطابق ہر نوجوان کے ہر جملے میں بلا استثنا گالی کا استعمال ۔

انتہائی رویے کو اتنی آسانی سے چھپانے کی کوشش مت کرو اور بجائے اپنی غلطی ماننے کے تم نے بار بار اس پر اصرار کیا جس پر میں نے نیا دھاگہ کھولا اور باقی اہل پنجاب کی بھی رائے لی۔
میں نے تم سے محفل پر موجود ارکان کی بابت بھی سوال کیا تھا اور یہ کہا تھا کہ اتنے بڑے دعوی کے لیے تمہارے پاس صرف اپنے چند مشاہدات ہیں ، اس کے سوا کوئی اور ثبوت
 

قیصرانی

لائبریرین
محب، ذاتی مشاہدے کے لئے کیا ثبوت درکار ہوتے ہیں، لسٹ بنا دو میں اس کو لے آتا ہوں

دوست بھائی کی پوسٹ کی جہاں تک بات ہے کہ میں نے نوجوان طبقے کی بات کی، اور وہ بھی اپنی سٹوڈنٹ لائف کی۔ ہماری ثقافت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ہم گالی گلوچ کریں، لیکن میں نے اپنے دوستوں، شاگردوں کو ایک دوسرے سے باتیں کرتے، گپیں لگاتے دیکھا، اور بالکل من و عن وہی کچھ دیکھا جو ادھر لکھا

بجائے اس بات کے کہ تم آرام سے پوری تفصیل پوچھتے، تم نے وہی رویہ اختیار کیا جو کہ ایک عام سا سپاہی ایک دہقان سے روا رکھتا ہے

نتیجہ کیا نکلا؟ صرف یہی کہ بات کو بگڑنا تھا، بگڑتی گئی۔ میں اب بھی اپنے قول پر قائم ہوں۔ جو میں نے دیکھا، لکھ دیا۔ جو تم نے دیکھا وہ تم نے لکھا۔ میں نے وہ بات تمہاری ذاتی رائے سمجھ کر مان لی لیکن میری بات کو میری ذاتی رائے نہیں بلکہ کوئی حکم سمجھا اور اس کے خلاف بولنا شروع کر دیا

دیکھنے والے بہترین جج ہیں۔ میں مزید اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہ رہا۔ ورنہ بات کرنے کے لئے کیا کیا موضوعات نہیں ہیں؟
 
ضد کا تو کوئی علاج نہیں اور کوئی اپنی غلطی کو نہ ماننا چاہے تو کوئی مجبور بھی نہیں کر سکتا۔ تم سے میں نے ثبوت مانگے یہ نہیں کہا تھا کہ اپنے ذاتی مشاہدات کے ثبوت لاؤں ، دوسروں کے مشاہدوں کو بھی ثبوت کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے جیسا کہ اسی پوسٹ میں بھی ہوا۔ اس کے علاوہ کوئی تحقیق یا ریسرچ بھی پیش کی جاسکتی تھی۔
میں نے جان بوجھ کر سخت تنقید کی کیونکہ اب تم کئی معاملات پر خاصہ تلخ اور طنزیہ لہجہ اختیار کرتے ہو اور اس سے جتنے دل دکھتے ہیں اس کا قطعی خیال نہیں کر رہے۔ اس پوسٹ میں بھی پچھلی چند پوسٹس کی طرح تم نے پھر طنز کیا ہے اور اسی روش کو میں روکنا چاہ رہا ہوں۔ جب بات شروع ہوئی تو تم نے پرزور تائید کی تھی اور نبیل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا ہی ہے جس پر میں نے علیحدہ دھاگہ کھولا اور اسے سب کے سامنے رکھا اور ممبران نے اپنے تجزیے پیش کرکے اسے وضاحت سے بتایا کہ یہ مسئلہ حقیقت میں کیا ہے اور پوری دنیا پر اس کا کیا اثر ہے۔ اگر موضوع کو وہی چھوڑ دیا جاتا تو انجان شخص دو پرزور تائیدوں سے ایک غلط تاثر لے سکتا تھا جبکہ اس کی پرزور مخالفت نہ ہوئی ہوتی جیسا کہ اب ہوئی۔

میں بھی مزید نہیں کہوں گا بلکہ میں نے تو اوروں کی رائے لینے کو ترجحیح دی تھی اور دوں گا۔
 

محسن حجازی

محفلین
بے حد افسوس ہوا یہاں استعمال کی گئی زبان دیکھ کر۔۔۔
گالیاں اور احادیث نبوی کو ایک ہی صف میں کھڑا کر دیا گیا۔۔۔
پنجابی قوم کو نیچ ثابت کیا گیا۔۔۔
میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ آقائے کل سیدنا مشرف مدظلہ العالی کی حمایت میں اس قدر اندھے کیوں ہوجاتے ہیں؟
میں آپ کو بتاتا ہوں یہ مہاجر کون ہیں۔۔۔۔
شریف النفس رکھ رکھاؤ تہذیب ان کا خاصہ ہے۔ ایم کیو ایم ان کی نمائندہ کیسے ہو سکتی ہے؟
پنجابی تہذیب کو حقیر گرداننے والے یہ بتائیں کہ حیدر آباد اور کراچی کے گلی کوچوں میں کیا گالم گلوچ نہیں ہوتی؟ کہیں تو بطور نمونہ کچھ پیش کروں؟ ان گلی کوچوں میں تمام پوشیدہ اعضاء کے مختلف رائج نام اور دیگر اصطلاحات گنواؤں؟
بغض معاویہ میں اندھے ہوجانے والوں کے لیے عرض ہے کہ ہر زبان کی سطحیں ہوتی ہیں۔ علمی سطح اور ادبی سطح اور جبکہ عوامی سطح اور۔ خواہ وہ عربی ہی کیوں نہ ہو۔ عربی میں ایسی گالیاں بھی موجود ہیں جو نانی، ساس، دادی تک کو نہیں بخشتیں۔
آپ کی بھرپور علمیت کے آگے سر تسلیم خم ہےلیکن حقائق کو توڑ مروڑ کے پیش مت کیجیے۔ ڈیفنس فورم کے جن صاحب کا ذکر آپ نے کیا وہ کوئی پیغمبر نہیں۔
شدید مصروفیت کے باوجود بات کرنا پڑی۔۔۔۔
معذرت خواہ ہوں۔
 
درست مجازی
میرا خیال ہے کہ پنچابی مہاجر کی بات کرنا اس طرح کہ ایک دوسرے کا دل دکھے ہمارے مذہب میں‌ روا نہیں۔ حقیقت میں‌اردو بولنے والوں‌کا اہل پنجاب کا شکر گزار ہونا چاہے کہ اردو کی جتنی توقیر اور مرتبہ اہل پنچاب بے بڑھایا ہے وہ کہیں‌اور نہیں ہوا۔ ایک تحقیق میں‌پڑھا تھا کہ پنجابی کا بھی اردو سے اتنا ہی رشتہ ہے جتنا اردو کا فارسی سے ہے۔
میں ذاتی طور پر اہل پنجاب کا بے حد مشکور ہوں‌ جہاں سے علامہ اقبال، فیض اور بہت سے مفکر ، شاعر اور دانش ور اردو و پاکستان کو ملے۔
اردو بولنے والوں‌کی نمائندہ ایم کیو ایم نہیں۔ یا اب بلکل بھی نہیں۔ یہ بات ایم کیو ایم کو اسانی سے ہضم نہ ہوسکے گی۔
 

ابوشامل

محفلین
بھائی کسی کا کسی پر احسان ہو یا نہ ہو، کوئی بھی ایسی بات کہنا جس سے دوسروں کا دل دکھے، ایک قبیح فعل ہے، اور جب آپ بحیثیت مجموعی ایک قوم کو نشانہ بنائیں‌ تو یہ اور زیادہ افسوسناک عمل ہو جاتا ہے۔ اللہ ہمیں‌ ہدایت دے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محسن حجازی نے کہا:
پنجابی قوم کو نیچ ثابت کیا گیا۔۔۔
اگر میری بات کو اس معنوں میں لے جانا چاہیں تو مجھے صرف افسوس ہی ہوگا۔ باقی عربی اور دیگر زبانوں کے ان موضوعات میں آپ کی دلچسپی دیکھ کر بہت اچھا لگا
 

مہوش علی

لائبریرین
محسن حجازی نے کہا:
بے حد افسوس ہوا یہاں استعمال کی گئی زبان دیکھ کر۔۔۔
گالیاں اور احادیث نبوی کو ایک ہی صف میں کھڑا کر دیا گیا۔۔۔
پنجابی قوم کو نیچ ثابت کیا گیا۔۔۔
میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ آقائے کل سیدنا مشرف مدظلہ العالی کی حمایت میں اس قدر اندھے کیوں ہوجاتے ہیں؟
میں آپ کو بتاتا ہوں یہ مہاجر کون ہیں۔۔۔۔
شریف النفس رکھ رکھاؤ تہذیب ان کا خاصہ ہے۔ ایم کیو ایم ان کی نمائندہ کیسے ہو سکتی ہے؟
پنجابی تہذیب کو حقیر گرداننے والے یہ بتائیں کہ حیدر آباد اور کراچی کے گلی کوچوں میں کیا گالم گلوچ نہیں ہوتی؟ کہیں تو بطور نمونہ کچھ پیش کروں؟ ان گلی کوچوں میں تمام پوشیدہ اعضاء کے مختلف رائج نام اور دیگر اصطلاحات گنواؤں؟
بغض معاویہ میں اندھے ہوجانے والوں کے لیے عرض ہے کہ ہر زبان کی سطحیں ہوتی ہیں۔ علمی سطح اور ادبی سطح اور جبکہ عوامی سطح اور۔ خواہ وہ عربی ہی کیوں نہ ہو۔ عربی میں ایسی گالیاں بھی موجود ہیں جو نانی، ساس، دادی تک کو نہیں بخشتیں۔
آپ کی بھرپور علمیت کے آگے سر تسلیم خم ہےلیکن حقائق کو توڑ مروڑ کے پیش مت کیجیے۔ ڈیفنس فورم کے جن صاحب کا ذکر آپ نے کیا وہ کوئی پیغمبر نہیں۔
شدید مصروفیت کے باوجود بات کرنا پڑی۔۔۔۔
معذرت خواہ ہوں۔


مجھے لگ رہا ہے کہ ميں اپنے اصل مقصد کي صحيح ترجماني نہيں کر سکي اور ديگر ممبران نے اسکو کسي اور ہي معنوں ميں سمجھا

پنجابي، سندھي، اردو،،،،،، يہ سب ہماري اپني تہذيبيں ہيں اور ہم سب ايک ہيں

اور آپ حضرات سے گذارش ہے کہ آپ لوگ دوسرے موضوع پر بھي ہاتھ کھينچ ليں (يعني اسلام ميں برا بھلا کہنے کي شرعي سزا) کيونکہ ميں اس مسئلے پر اپنا کوئي دفاع مزيد نہيں کر رہي ہوں اور يہ مناسب نہ ہو گا کہ آپ ايسے شخص پر اعتراضات جاري رکھيں جو اپنا دفاع کرنے سے مجبور ہو
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مہوش، آپ نے میرے اور ہمت علی کے نشاندہی کرنے پر اپنی پوسٹ دو مرتبہ ایڈٹ کی تھی۔ میں اس بات کی تعریف کروں گا، لیکن آپکا ایک غیر ضروری اور متنازعہ نکتے پر اڑے رہنا کچھ غیرمناسب ہے۔ اگر آپ اس نکتے پر بحث نہیں چاہتیں تو آپ کو اس پر حوالے بھی پیش نہیں کرنے چاہیے تھے۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
قیصرانی نے کہا:
محسن حجازی نے کہا:
پنجابی قوم کو نیچ ثابت کیا گیا۔۔۔
اگر میری بات کو اس معنوں میں لے جانا چاہیں تو مجھے صرف افسوس ہی ہوگا۔ باقی عربی اور دیگر زبانوں کے ان موضوعات میں آپ کی دلچسپی دیکھ کر بہت اچھا لگا

اب یہ گفتگو بے مقصد اور غیر سنجیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ میری سب دوستوں سے درخواست ہے کہ ذاتیات پر اترنے سے گریز کریں اور گفتگو کو موضوع پر رکھیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور، بہت سعادت مندی ہے تمہاری۔ لیکن میرا مطلب یہ نہیں تھا۔ میری سب دوستوں سے گزارش ہے کہ سیاسی مباحثوں میں تحمل کا مظاہرہ کریں۔ اور سیاسی اختلافات سے باہمی احترام میں بھی فرق نہیں آنا چاہیے۔
 

ابوشامل

محفلین
مہوش، قیصرانی، نبیل بہت شکریہ، معاملے کو الجھنے سے پہلے سنبھالنے کا،
ایک رویہ جو مجموعی طور پر میں نے محفل پر دیکھا ہے وہ ہے حقیقت پسندی سے کام نہ لینا۔ مثلاً اگر کوئی ساتھی اپنا بنی ہوئی کوئی چیز‌ پیش کرتا ہے تو تمام لوگ اس کی صرف تعریف ہی کرتے ہیں۔ حالانکہ ہونا یہ چاہیے کہ تعریف کے ساتھ ساتھ اس کی چیز میں‌جو خامیاں ہیں‌ ان کو بھی سامنے لایا جائے تاکہ وہ اگلی مرتبہ زیادہ بہتر طریقے سے کام کر سکے۔ بالکل اسی طرح بحثوں‌کے معاملے میں‌بھی ہوتا ہے، میں بالکل نہیں شرماتا کہ میں کسی کو بات کو تسلیم کروں، نبیل بھائی سے چند موضوعات پر اختلافات کے باوجود جب بھی ان کی رائے میری رائے سے ملتی ہے میں واضح طور پر اس کی حمایت کرتا ہوں (مثلاً 1965ء‌اور 1971ء کی جنگوں‌کے حوالے سے)
تو ہم کسی بھی موضوع پر گفتگو کریں تو کھلے دل کے ساتھ کرنی چاہیے نہ کہ تنگ‌ نظری کا مظاہرہ کیا جائے، خواہ مخواہ میں‌ اپنی بات پر نہیں‌ اڑنا چاہیے بلکہ اگر آپ کے پاس حوالہ جات وغیرہ نہیں ہیں تو اس بحث سے کنارہ کشی اختیار کر لینی چاہیے، مہوش کی یہی بات مجھے اچھی لگتی ہے کہ وہ حوالہ نہ ہونے کی صورت میں‌ واضح طور پر اقرار کرتی ہیں۔
آخری بات کسی کو دل دکھانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ہمارا مقصد ایک سیر حاصل اور پر مغز گفتگو کرنا ہے نہ کہ ایک دوسرے کا دل دکھانا، اس لیے تمام ساتھی خود بھی کوشش کریں‌ کہ ایسا کچھ نہ لکھیں جس کا کوئی دوسرا مطلب بھی نکلتا ہو اور دل آزاری کا احتمال ہو۔ اللہ ہم سب کو ہدایت دے۔
 
Top