Linkat آپریٹنگ سسٹم کیا ہے

الم

محفلین
ہوا کچھ اسطرح کے جب شہباز شریف صاحب نے لیپ ٹاپ تقسیم کئیے تو ان میں آپریٹنگ سسٹم اوبنٹو ہی کی تھی میرے ایک دوست نے مجھے اسکے استعمال کو سمجھانے کے لئیے بلایا تھا وہ بیچارا آئی ٹی کا بھی نہیں تھا تو نابلد تھا اس سے کے لینکس کیا بلا؟ میں جب اسکو سارا بیسک استعمال سمجھا کے ہٹا تو مجھ سے پوچھا اس نے کے اس میں نیڈ فار سپیڈ 2 چلے گی میں نے کہا نہیں تو اس نے بھی کچھ ایسے ہی الفاظ کہے تھے کے یار پھر اسکا کیا فائدہ جو گیمیں شیمیں نہیں چلا سکتا آخر کار اس نے اس کو فارمیٹ کروا کے مجھ سے واپس ونڈوز کروا کے چھوڑی اور آج تک یہی الفاظ دہراتا جب بھی کوئی اس سے لینکس کی بات کرتا۔۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
دونوں الگ الگ آپریٹنگ سسٹم ہیں۔ ونڈوز کی بنیاد لینکس سے بالکل مختلف ہے۔ تاہم ذاتی طور پر میں لینکس کے حق میں ہوں :)
محترم بھائی کیا یہ لینکس ونڈوز سیون اڑائے بغیر بھی انسٹال کیا جا سکتا ہے ۔ ؟
Ubuntu Desktop

To download and install Ubuntu, all you need is a blank DVD or USB stick. You can replace your current operating system, whether it’s Windows or Mac OS, or run Ubuntu alongside it.

اس کا مطلب کیا ہے ؟
 
جی ہاں جب آپ اسکی انسٹالیشن مینو پہ جاتے تو وہ آپ کو آپشن دیتا ہے کے آپ اسکون ونڈوز کے ساتھ رکھنا چاہتے کے نہیں
 
نایاب

لائبریرین
جی ہاں جب آپ اسکی انسٹالیشن مینو پہ جاتے تو وہ آپ کو آپشن دیتا ہے کے آپ اسکون ونڈوز کے ساتھ رکھنا چاہتے کے نہیں
جزاک اللہ خیراء محترم بھائی
یعنی اس کو سی ڈی پر رائٹ کر کے اک سوفٹ وئر کی طرح انسٹال کیا جا سکتا ہے ۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟
 
جی سی ڈی پہ رائیٹ کر کے ایک دوسرے آپریٹنگ سسٹم کی طرح انسٹال کیا جا سکتا ہے یہی نہیں بلکہ آپ اسکو سی ڈی سے بھی چلا کے دیکھ سکتے اسکا ڈیمو بھی مینیو میں ہوتا جس سے بغیر انسٹال کئیے آپ سی ڈی یا یو ایس بی سے چلا کے دیکھ سکتے اور اگر پسند آئے تو انسٹال کر سکتے جیسے ہم پہلے ونڈوز ایکس پی اور دوسرے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم بھی انسٹال کر سکتے تھے دو بوٹ ایبل آپریٹنگ سسٹم کی طرح
 
بہت شکریہ محترم بھائی
جزاک اللہ خیراء
 
قیصرانی

لائبریرین
محترم بھائی کیا یہ لینکس ونڈوز سیون اڑائے بغیر بھی انسٹال کیا جا سکتا ہے ۔ ؟
Ubuntu Desktop

To download and install Ubuntu, all you need is a blank DVD or USB stick. You can replace your current operating system, whether it’s Windows or Mac OS, or run Ubuntu alongside it.

اس کا مطلب کیا ہے ؟
جی بالکل۔ ابھی تو میرے پاس اوبنتو انسٹال تھا جو ونڈوز کے اندر بیٹھ کر انسٹال کیا (ری سٹارٹ تو ہوا نا) پھر اس کے بعد آج ہی اسے ونڈوز کے کنٹرول پینل سے جا کر ان انسٹال کر دیا۔ ایمولیٹر ٹائپ کی چیز نہیں تھی بلکہ پورا اوبنتو الگ سے انسٹال تھا
 
وجی

لائبریرین
محترم بھائی کیا یہ لینکس ونڈوز سیون اڑائے بغیر بھی انسٹال کیا جا سکتا ہے ۔ ؟
Ubuntu Desktop
To download and install Ubuntu, all you need is a blank DVD or USB stick. You can replace your current operating system, whether it’s Windows or Mac OS, or run Ubuntu alongside it.
اس کا مطلب کیا ہے ؟
انسٹال تو کیا جاسکتا ہے مگر خطرناک ہوسکتا ہے آپکی دوسرے اوپریٹنگ سسٹم کے لیئے
کیونکہ اگر کوئی وائرس آیا تو وہ لینکس کو تو کچھ نہیں کہے گا
مگر ونڈوز کو خراب کر کے رکھ دے گا
اس میں بہتر ہے کہ جب لینکس انسٹال کریں تو دستیاب اینٹی وائرس بھی انسٹال کرلیں لینکس میں ، لینکس کو بچانے کے لیئے نہیں بلکہ ونڈوز کو بچانے کے لیئے
 
جزاک اللہ خیراء وجی بھائی
 
عزیزامین

محفلین
لینکاٹ پر کون سے میسنجر ز چل سکتے ہیں اور کس طرح ۔ کیا جی میل کچھ کئے بغیر ہی چل جاتا ہے؟ اوبنتو ڈاون لوڈ کرنے کے بعد کیا کسی سیٹینگز کی ضرورت ہے یا جاوا کی طرح ہی سیدھا سادا ہے؟ اوبنٹو سے کوئی نقصان تو نہیں ہوگا؟
 
لگتا ہے سب اس دھاگے کو بھول گئے ہیں؟
 
عزیزامین

محفلین
almonds.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
لینکاٹ کو میں یہ سمجھ رہا ہوں کہ لینکس کی ڈسٹرو ہے، سارے ہی میسنجر یا ان کے متبادل چلنے چاہیئں

جی میل ویب براؤزر کی مدد سے چلتا ہے۔ اگر آپ کے پاس نیا ویب براؤزر ہے تو چلنا چاہیئے

اوبنتو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد کوئی سیٹنگز کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر انسٹالیشن کریں تو پھر شاید کچھ سیٹنگز کی ضرورت پڑے جیسا کہ اردو سپورٹ وغیرہ

جاوا اتنی ہی سیدھی سادھی ہے جتنی کہ جیلبی

اوبنتو سے ایک نقصان تو یہ ہوگا کہ مائیکروسافٹ کا ایک مستقل کسٹمر کم ہو جائے گا۔ اگر انسٹالیشن میں بے احتیاطی کریں گے تو شاید آپ کی ونڈوز بھی گم ہو جائے
 
Top