Kia Lays , Cheetos, kurkuray Halal hain ?

12 جولائی 2014 کو نشر ہونے والے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کو ضرور دیکھیں۔ باہر سے درآمد عام کھانے کی 23 ایسی اشیاء کی فہرست پروگرام کے بلکل آخر میں دیکھائی گئی ہے، جن میں حرام اجزاء شامل ہیں۔
لنک یو ٹیوب کا ہے
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
محترم بہنا آپ کی پوسٹ میں موجود اشیاء کے بارے حلال حرام کا فتوی کیا حیثیت رکھتا ہے ۔
جبکہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں بنی بنائی کھانے پینے کی چیزیں چاہے کتنے بھی مشہور و معروف برانڈ کی ہوں
یا پھر کسی " ھذا من فضل ربی " کے جگمگاتے بورڈ والی دکان کی ہوں ۔
ان کے اجزائے ترکیبی خصوصا " گوشت " گھی " کسی بھی صورت مصدقہ حلال قرار نہیں دیئے جا سکتے ۔
سرعام کی ٹیم نے پچھلے دنوں بہت سے پروگرام پیش کیئے اس بارے ۔۔۔
شراب " مردار " خنزیر کا گوشت " بہتا ہوا لہو " جھوٹ " دھوکہ " سود "ملاوٹ " متفقہ اور بلا کسی جھجھک کے حرام ہیں ۔
ان سے پرہیز کرنا ہی بہتر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غیر مسلم کمپنیاں کم از کم اتنی کھری ضرور ہیں کہ اپنی پراکڈکٹ کے اجزا واضح اور نمایاں لکھتی ہیں ۔
اور مسلم ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک کو بھی بھیجی جانے والی مصنوعات کو ان کے مذاہب کے مطابق " حلال " کر کے بھیجتی ہیں ۔
باقی اللہ ہی سچ جانتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
زمین سب اللہ کی اور پاک ہے ۔انجان کو رخصت حاصل ہے جبکہ وہ زمین کو صاف دیکھ کر تمیم کرے یا پھر نماز پڑھ سجدہ کر لے ۔۔
لیکن اس جاننے والے کے لیئے ناپاک ہے جو اس زمین کو اپنی حاجات ضروریہ کے لیئے استعمال کر چکا ہو
یا کسی دوسرے کو استعمال کرتے دیکھ چکا ہو ۔۔۔۔
مشکوک اشیاء سے پرہیز کرنا ہی بہتر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
فیکٹری کا معلوم نہیں۔جی ہاں یہ رپورٹس دیکھیں
حرام وحلال کا انحصار اجزائے ترکیبی اور طریقہ کار پر ہے
مشکوک اجزائے ترکیبی
انقلاب ماہیت

جی ہاں درست بات ہے پہلے لنک میں
عموما اپ نے ہڈیاں چننے والے لوگ دیکھیے ہونگے۔ پاکستان میں یہ ہڈیاں جیلاٹن بنانے کے کام اتی ہیں۔ خود پاکستان میں ہر قسم کی ہڈیاں جیلاٹن میں استعمال ہوتی ہیں۔ اس میں کوئی تخصیص نہیں ہے۔ یعنی مردار جانوروں کی بھی۔ مگر ان مردار حرام جانوروں کی ہڈیوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے لہذا ان کو اگنور کیا جاسکتا ہے۔

میری معلومات کے مطابق حلال ہڈیوں سے جیلاٹن بنانے والی دنیا میں ایک ہی فیکٹری ہے جو کہ پاکستان میں ہے۔ فیروزپور روڈ پر۔ میرے وہاں دورے کے دوران میرے مشاہدے کے مطابق وہاں بھی کوئی نظام نہیں ہے کہ ان ہڈیوں کے حلال یا حرام ہونے کی تصدیق کرے۔ مگر چونکہ اکثریتی جانور استعمال ہوتا ہے وہ حلال ہے لہذا ان کی پراڈکٹ حلال شمار ہوتی ہے
 
Asalam o alikum to all

Me yea poochna chahti hon k kia Lays, Cheetos or kurkure Halal hain ya nahi ?

2009 main Junaid jamshed ne TV commecial me aa ker kaha tha k.....chu k lays paksitan me bhante hain to yeah halal hain.....tu un k fatwe pe saaare ulma ne tankeed ki the or unhe toba ka kaha tha k is terha ager Sharaab bhi pakistan me bhane ge to wo halal ho jae ge kia ?

Neeche ulma akraam k fatwe hain jo akhbaar me shaeya hue the.

Aap sub perh ker bataen k Lays halal hain ya nahi ?

plzzzzzzzzz I need truth.

Or sub Logic se reply kerain. plzzzz koi personal na hon. Me chahti ho k clear ho jae k halal hain to hum khana sheru kerain.

Mere paas attachment ki option nahi hai isleye ulma k fatwe nahi laga paa rehe ho.

plzzzzzz help

ویسے کیا اپ چیتوز، لیز اور کرکرے کے تمام اجزا کو یہاں نقل کرنا پسند کریں گے؟
 
12 جولائی 2014 کو نشر ہونے والے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کو ضرور دیکھیں۔ باہر سے درآمد عام کھانے کی 23 ایسی اشیاء کی فہرست پروگرام کے بلکل آخر میں دیکھائی گئی ہے، جن میں حرام اجزاء شامل ہیں۔
لنک یو ٹیوب کا ہے
یہ ایک نامکمل لسٹ ہے
 

x boy

محفلین
سرعام ، اے ار وائی کی ایک ویڈیوں بھی ہے جسمیں ۵۰۰ پروڈکٹ کو لیبارٹری میں چیک کرکے حرام قراردیا ہے کوئی اس ویڈیوں کو یہا چسپا کرے،،
 
سرعام ، اے ار وائی کی ایک ویڈیوں بھی ہے جسمیں ۵۰۰ پروڈکٹ کو لیبارٹری میں چیک کرکے حرام قراردیا ہے کوئی اس ویڈیوں کو یہا چسپا کرے،،
اے آر وائی کی دو نمبری دیکھیں ۔۔
"KNORR" والوں کے لوگو ہی ہٹا دیے۔۔۔ ایک عام اطلاع یہ ہے کہ اس کمپنی کی تقریباً تمام پروڈکٹ میں حرام اجزا استعمال ہو رہے ہیں۔۔۔
 
Screenshot2011-02-21at63457PM.png

مجھے اس میں کوئی پرابلم نہیں لگ رہی ہے
 
cheetos-crunchy.jpg

یہاں مجھے دو مشکوک جز نظر ارہے ہیں
مونو سوڈیم گلوکومیٹ۔ عموما یہ نمک پروٹین پر بنتا ہے اور یہ پروٹین عموما خنریز کا ہوتا ہے
دوسرا چیز بنانے کا خمرہ۔ اینزائم۔ یہ کچھ کم مشکوک ہے۔ مگر بہت سے اینزائم کا سورس جانور سے ہوتا ہے۔

مونو سوڈیم گلوکومیٹ پاکستان میں حلال بھی ملتا ہے مگر میرا نہیں خیال کہ اس کمپنی نے وہ استعمال کیا ہو۔ بلکہ عموما چائنز اوریجن ہوتے ہیں جو کہ پورک پر بنے ہوتے ہیں

یہ پراڈکٹ مشکوک ہے
 
Asalam o alikum to all

Me yea poochna chahti hon k kia Lays, Cheetos or kurkure Halal hain ya nahi ?

2009 main Junaid jamshed ne TV commecial me aa ker kaha tha k.....chu k lays paksitan me bhante hain to yeah halal hain.....tu un k fatwe pe saaare ulma ne tankeed ki the or unhe toba ka kaha tha k is terha ager Sharaab bhi pakistan me bhane ge to wo halal ho jae ge kia ?

Neeche ulma akraam k fatwe hain jo akhbaar me shaeya hue the.

Aap sub perh ker bataen k Lays halal hain ya nahi ?

plzzzzzzzzz I need truth.

Or sub Logic se reply kerain. plzzzz koi personal na hon. Me chahti ho k clear ho jae k halal hain to hum khana sheru kerain.

Mere paas attachment ki option nahi hai isleye ulma k fatwe nahi laga paa rehe ho.

plzzzzzz help

امید ہے اپ کو جواب مل گیا ہوگا
 
Screenshot2011-02-21at63457PM.png

مجھے اس میں کوئی پرابلم نہیں لگ رہی ہے

لیز کے کچھ برانڈز میں سوڈیم مونو گلوکومیٹ استعمال ہوا ہے
ہر وہ پراڈکٹ جس میں سوڈیم مونو گلوکومیٹ استعمال ہوا ہو اور اس کا سورس خنریز پر بننا ہو ۔ میری نظر میں مشکوک ہے۔
 

ابو کاشان

محفلین
کراچی میں کھانے پینے کی کئی اشیا حرام اجزا سے بنی بکتے دیکھی ہیں
مثلا کلفٹن کے ایک سپر اسٹور میں

اکثر چاکلیٹز جو باہر سے برامد ہوتی ہیں حرام اجزا سے بنی ہوتی ہیں
اسٹور کا نام ۔ آغاز یا موٹاز یا کوئی اور ہے؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ڈھونڈتا ہوں۔ ابھی مل نہیں رہا
فی الحال یہ دیکھ لیں

In nearly all the western countries including Europe, the PRIMARY
choice for meat is PIG. There are a lot of farms in these countries to breed this animal. In France alone,
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔. If any of the ingredients listed below is found, try to avoid it, as it has got PIG FT;

E100, E110, E120, E 140, E141, E153, E210, E213, E214,
E216, E234, E252,E270, E280, E325, E326, E327, E334, E335, E336, E337, E422, E430, E431, E432, E433, E434, E435, E436, E440, E470, E471, E472, E473, E474, E475,E476, E477, E478, E481, E482, E483, E491, E492, E493, E494, E495, E542,E570, E572, E631, E635, E904.

Dr. M. Amjad Khan
Medical Research Institute
United States
ان اجزاء میں کچھ یا کئی مثلاً ۔ای ۔140۔نباتاتی ذریعے یعنی سبز کلورو فل سے حاصل ہوتا ہے۔سو اس فہرست کے قابل اعتبار ہونے کے بارے میں کیا کہا جائے گا۔؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Chlorophyll
Culinary use

Chlorophyll is registered as a food additive (colorant), and its E number is E140. Chefs use chlorophyll to color a variety of foods and beverages green, such as pasta and absinthe.[26] Chlorophyll is not soluble in water, and it is first mixed with a small quantity of vegetable oil to obtain the desired solution. Extracted liquid chlorophyll was considered to be unstable and always denatured until 1997,[citation needed] when Frank S. & Lisa Sagliano used freeze-drying of liquid chlorophyll at the University of Florida and stabilized it as a powder, preserving it for future use.
[27]
 

عینی شاہ

محفلین
کرکرے کے اباؤٹ تو یہ بھی کہا گیا تھا کہ اسے نہ کھائیں کاز جب اسے جلایا جائے تو یہ پلاسٹک میں تبدیل ہو جاتے ہیں مینز وہ جو پلاسٹک کے شاپنگ بیگز ہوتے ہیں نا وہ والے ۔۔پھر میں نے بھی کھانے بند کر دیئے ۔۔بٹ لیز تو بہت میں ہوں کھاتی :(
 
Top