imgur ایپ کے ذریعے اردو محفل فورم میں تصویر اپلوڈ کرنے کا طریقہ

السلام علیکم
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں فوٹوبکٹ پر فری ایمج اپلوڈنگ کے بند ہونے کے بعد بہت سے محفلیں تصاویر اپلوڈ کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو کافی سرچ کرنے کے بعد مجھے ایک ایپ ملی ہے جس سے آپ با آسانی تصویر اپلوڈ کر کے اردو محفل فورم پر چسپاں کر سکتے ہیں
سادہ سا طریقہ کار ہے اپنے فون میں imgur نامی اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کریں اور اپنا اکاؤنٹ بنانا لیں
اس کے بعد

LsxbkSm.png



کیمرے والی آپشن پر کلک کرنے سے آپ کی فون گیلری اوپن ہو جائے گی


ELpH6DX.png



بالکل اس انداز میں پھر جو تصویر آپ نے اپلوڈ کرنی ہے اس پر کلک کریں


gzgtOVD.png



تصویر سلیکٹ کرنے کے بعد نیکسٹ کے بٹن پر کلک کر دیں


GU3KZrX.png



اگر آپ اپنی تصویر کو اسی اپلیکیشن کے اندر ہی لوگوں کے ساتھ شئیر کرنا چاہتے ہیں تو تصویر کو کوئی سا بھی عنوان دے کر وہاں بھی شئیر کر سکتے ہیں ورنہ ہیڈن کی آپشن پر کلک کرکے اپلوڈ کر دیں


6duDHW8.png



جب تصویر اپلوڈ ہو جائے تو


KAPphdE.png



اس آپشن پر کلک کریں آپ کو اپلوڈ کردہ تمام تصاویر نظر آ جائیں گی

20faBh9.png



جو تصویر آپ نے اردو محفل فورم پر شئیر کرنی ہے اس تصویر کو اوپن کر اور تصویر پر کسی بھی جگہ دو سیکنڈ کے لیے ٹچ کرنے سے شئیر ڈریکٹ لنک کی آپشن نظر آ جائے گی اس پر کلک کر دیں


mk7nhzN.png



کاپی ٹو کلپبورڈ کی آپشن پر کلک کر دیں


hrIm5Wy.png


اب آپ تصویر والی آپشن کلک کریں

6FlHCfl.png

تصویر کا لنک پیسٹ کر کے داخل کریں پر کلک کریں
لیں جناب ہو گئی آپ کی تصویر شامل

اس ٹیوٹوریل کی تمام تصاویر میں اسی اپلیکیشن سے اپلوڈ کر رہی ہوں
 

ربیع م

محفلین
یہ ایپ کتنی قابل اعتماد ہے یعنی بیچ منجدھار میں چھوڑنے کے امکانات کتنے ہیں فوٹو بکٹ کی طرح؟
 

یاز

محفلین
اور
تو نہیں اور سہی وغیرہ وغیرہ بھی۔ :)
بس کوشش کریں کہ تصاویر اپنے پاس بھی محفوظ رہیں، یا کم از کم کسی اور ہوسٹنگ پہ بھی اپ لوڈ کر دیں۔ کہیں ایسا نہ ہو جائے کہ
تم گئے، سب گیا
میں اپنی ہی مٹی تلے دب گیا
وغیرہ
 
محترم !
یہاں اِس صفحےپر جو تصاویر ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا وہ وہ مذکورہ لنک اور ایپ سے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق اپ لوڈ کی گئی ہیں؟
 
آخری تدوین:
محترم !
یہاں اِس صفحےپر جو تصاویر ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا وہ وہ مذکورہ لنک اور ایپ سے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق اپ لوڈ کی گئی ہیں؟
جی بھائی ،
حمیرا بہن نے اس صفحے پر جو تصویریں شائع کی ہیں وہ امیج گرو کے ڈریعے ہی اپلوڈ کی ہیں۔
 
Top