hack

میم نون

محفلین
کسی بھی کمپیوٹر، ویب سائٹ یا برقی نظام کو مکمل یا جزوی طور پر اپنے قبضے میں لے لینا۔

جو لوگ ہیک کرتے ہیں انھیں ہیکر کہا جاتا ہے، اور یہ لوگ ایسا مختلف وجوہات کی بنا پر کرتے ہیں، ان میں سے چند درج ذیل ہیں:
معاشی وجوہات: کریڈٹ کارڈز کا ڈیٹا چوری کرنا، کسی کے بینک اکاؤنٹ سے بغیر اس کو پتہ چلنے دیئے رقم کسی دوسرے کھاتے میں منتقل کرنا، کسی مخالف کمپنی کے فارمولے چوری کرنا، وغیرہ
سیاسی و دفاعی: دشمن کے نطام سے خفیہ اور حساس معلومات کی چوری، دشمن کے دفاعی نظام کو نقصان پہنچانا وغیرہ
شوقیہ: کچھ لوگ تو ایسا شوقیا بھی کرتے ہیں، جیسا کہ کچھ عرصے سے انڈین ہیکر پاکستانی، اور پاکستانی ہیکر انڈین ویب سائٹس کو ہیک کر رہے ہیں۔

جیسا کہ ان مقاصد سے ظاہر ہوتا ہے، قانونی طور پر کسی بھی نظام کو ہیک کرنا ایک جرم ہے۔

پھر ایک دوسرا شعبہ ہے جسکا کام ہے ایسے نظام بنانا جو ہیکرز سے محفوظ رہ سکیں اور جب کوئی ہیکر اس نظام کو ہیک کرنے کی کوشش کرے تو اس کے رستے میں ایسی رکاوٹیں ڈالنا کہ وہ انمیں ہی گم ہو کر رہ جائے۔

آج دنیا میں غالبا سب سے زیادہ رقم اسی مد میں خرچ کی جاتی ہے کہ اپنے برقی نظام کو محفوظ سے محفوظ تر بنایا جائے، لیکن بد قسمتی سے جنوبی ایشیا کے ممالک میں اسے اتنی اہمیت نہیں دی جاتی۔
 

میم نون

محفلین
لگتا ہے آپکی آئی ڈی ہیک ہو گئی ہے :eek:

آئی ڈی کے ہیک کرنے کی وجوہات بھی وہی ہیں جو اوپر بیان کی ہیں، کچھ لوگ تو ایسا شوقیہ اور شرارت کے لئیے کرتے ہیں، مثال کے طور پر آپکی آئی ڈی ہیک کر کے وہ آپکے ای میل سے کچھ غلط قسم کے خطوط بھیج سکتے ہیں جسکا مدعا بعد میں آپ پر آنا ہے۔
اسکے علاوہ اگر آپکے خطوط میں آپکے کریڈٹ کارڈز یا بینک کے کھاتے کی تفصیلات ہوں تو ان کے تو وارے نیارے ہو جاتے ہیں۔
بعض مجرم پیشہ لوگوں نے تو اسے ہی اپنا پیشہ بنا لیا ہے، یعنی اب اسلحے سے لیس ہو کر جان جوکھوں میں ڈال کر بینک کو لوٹنے کی بجائے گھر میں آرام سے بیٹھ کر ہیکنگ کے ذریعے وہی کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جسمیں پکڑے جانے کا خطرہ تو ہوتا ہی ہے لیکن کم از کم جان کا خطرہ تو نہیں ہوتا۔
 

asakpke

محفلین
hack کرنے کا کیا طلب ہوتا ہے:confused:
"اس لفظ کے لفظی معنی ہیں بہت زیادہ سمجھدار، یہ اس کا لقب ہوتا جو کسی مسئلہ کا حل دریافت کر لے، یا کسی مسئلہ کے وقوع پذیر ہونے سے پہلے اس سے آگاہ کردے تاکہ نقصانات سے بچا جاسکے، لیکن میڈیا نے اس لفظ کا غلط استعمال کرتے ہوئے اسے معلومات کے مجرموں (جو مختلف طریقوں سے شہرت حاصل کرنے یا منافع حاصل کرنے کے لئے معلومات کی چوری کرتے ہیں اور کوئی بھی مفید یا نئی چیز دریافت نہیں کرتے) پر لاگو کردیا اور انہیں ہیکر کہنے لگے، کچھ لوگوں کو بے چارے اصل ہیکروں کی یہ توہین پسند نہیں آئی اور انہوں نے ان تخریب کاروں کے لئے کریکر cracker کی اصطلاح وضع کردی جو ابھی تک دونوں فریقین میں تفریق کے لئے مستعمل ہے، چنانچہ ہیکر اصل میں وہ نہیں جنہیں ہم ہیکر سمجھتے ہیں، بلکہ وہ اصل میں کریکر ہیں.
To hack a program کا مطلب ہے کہ اس میں کوئی ایسی خاصیت ڈالی یا شامل کردی جائے جو اس میں پہلے موجود نہیں تھی، a system hack کا مطلب ہے کوئی مفید کام کرنے کے لئے کوئی سجھدارانہ طریقہ دریافت کرنا (مثال کے طور پر رفتار بڑھانا)، To crack a password کا مطلب ہے کسی دوسرے کا پاس ورڈ معلوم کرنا، To crack a program کا مطلب ہے کہ اس میں ایسی خامی دریافت کرنے کی کوشش کرنا (یا دریافت کرہی لینا) جس سے اسے غیر قانونی طور پر استعمال کرنے کے قابل بنالیا جائے.", مکی

امید ہے اس سے وضاحت ہو جائے گی :)
 

میم نون

محفلین
کسی لفظ کے معنی وہی مانے جائیں گے جسکے لئیے وہ عام استعمال میں ہوتا ہے۔
لفظ "ہیک" کے بہت سے معنی ہیں لیکن کمپیوٹر کی دنیا میں اسے ہمیشہ سے بغیر اجازت کسی نظام میں داخلے سے منسوب کیا گیا ہے، اسکا یہی مطلب ہمیشہ سے لیا گیا ہے اور اس میں میڈیا کا کوئی عمل دخل نہیں۔

اگر لفظ "ہیک" کی تعریف بڑی انگریزی لغات میں دیکھی جائے تو وہاں بھی اسے بغیر اجازت کسی کے نظام میں داخلے سے منسوب کیا گیا ہے۔

مسئلاً

کیمبرج لغت

آکسفورڈ لغت

والسلام
 

میم نون

محفلین
شکریہ، وکی پر تو ایسا ہی لکھا ہے :)

لیکن میں نے تو ہمیشہ وہی پڑھا ہے، ابھی سونے جا رہا ہوں، بعد میں اسکی تحقیق کروں گا۔

والسلام
 
Top