Gif فائلوں میں ٹرانسپیرنٹ رنگ تبدیل کرنا

اسد

محفلین
مجھے کچھ جِف فائلیں ملی ہیں، جن میں ٹرانسپیرنسی آن ہے۔ پیلیٹ میں ٹرانسپیرنٹ رنگ سیاہ ہے۔ مختلف فائلوں میں ٹرانسپیرنٹ رنگ کا انڈیکس مختلف ہے۔ یہ فائلیں ویب براؤزر اور کچھ امیج ویوئرز میں درست نظر آتی ہیں۔ لیکن جب میں ان فائلوں کو کسی دوسری فورمیٹ میں تبدیل کرتا ہوں (بیچ کنورژن سے)تو تمام فائلوں کا بیک گراؤنڈ سیاہ ہو جاتا ہے اور صفحات پر موجود تحریر پڑھی نہیں جا سکتی۔ اگر ٹرانسپیرنسی آف کرتا ہوں تب بھی بیک گراؤنڈ سیاہ ہو جاتا ہے۔

کیا کوئی ایسی یوٹیلیٹی موجود ہے جو ایک مرتبہ میں (batch میں) ڈائریکٹری میں موجود تمام فائلوں کا (1) بیک گراؤنڈ سفید کر دے یا (2) ٹرانسپیرنسی کا رنگ سفید کر دے یا (3) ان تمام فائلوں کو PNG میں اس طرح تبدیل کر دے کہ بیک گراؤنڈ سفید ہو جائے۔

میں عرفان ویو اور ایکس این ویو استعمال کر چکا ہوں اور ان میں یہ کام ہر فائل پر کرنا پڑتا ہے۔

پیشگی شکریہ۔
 

اسد

محفلین
کیا عرفان ویو کا بیچ موڈ یہاں کام نہیں آ سکتا؟ گوگل۔۔
عرفان ویو کا بیچ موڈ ٹرانسپیرنسی کا رنگ نہیں تبدیل کرتا اور تبدیلی کے بعد بیک گراؤنڈ سیاہ ہو جاتا ہے۔ بیچ موڈ میں صرف ٹرانسپیرنسی آف کی جا سکتی ہے اور اس سے بھی بیک گراؤنڈ سیاہ ہو جاتا ہے۔
 

اظفر

محفلین
آپ مجھے فایلز بھیج دیں میں کر کے واپس بھیج دوں گا ۔
دوسری صورت یہ ھے کہ میں اینی میشن شاپ کا ٹیٹوریل لکھ دوں لیکن آجکل میں یونی ورسٹی میں بزی ہوں‌ اسلیے شاید کچھ دن وقت نہ نکلے ۔ آپ مجھے فایلز بھیج دیں میں چند گھنٹوں میں واپس بیج دوں گا
 
Top